آج کا پکوان:کلیجی مصالحہ

تحریر : انعم شیخ(شیف)


اجزا: بکرے کی کلیجی: آدھا کلو ، ہری پیاز، ہری مرچ :4،6 عدد، ادرک لہسن پیسٹ :1،1 چمچ، آئل :3،4 چمچ، نمک، گرم مصالحہ، کٹی لال مرچ، کالی مرچ اور لیموں کا رس۔کلیجی کی بُو ختم کرنے کے لیے اسے دھونے کے بعدلیموں کا رس اور تھوڑا سا خشک آٹا چھڑک کر کچھ دیر رکھ دیں پھر دھو کر پکائیں۔

 دم پر قصوری میتھی ڈالنے سے بھی بساند ختم ہو جاتی ہے اور بہترین خوشبو آتی ہے۔کلیجی مصالحہ پاؤڈر:(آدھا کلو کلیجی کیلئے):لال مرچ پاؤڈر :1 چمچ، کٹی لال مرچ :آدھا چمچ، ہلدی :آدھا چمچ، دھنیا پاؤڈر: آدھا چمچ اور گرم مصالحہ پاؤڈر :آدھا چمچ۔

 ترکیب:  ہری پیاز، ہری مرچ، ادرک، لہسن اور آئل کو چوپر میں ڈال کر باریک چوپ کر لیں۔ایک پیالے میں کلیجی، چوپڈ مکسچر اور تمام خشک مصالحے مکس کر کے آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔فرائنگ پین میں میرینیٹ کی ہوئی کلیجی ڈالیں اور تیز آنچ پر ڈھانپ کر پکائیں ۔تیز آنچ پر پکانے سے کلیجی نرم رہتی ہے۔آخر میں لیموں کا جوس اور کٹی کالی مرچ چھڑک کر گرما گرم پیش کریں۔

مینگو مکس 

اجزا: آم (کیوبز) : ایک کپ، پنیر : ایک کپ، کیلا سلائس :ایک کپ، کریم : ایک کپ، کھجور باریک لمبائی میں کٹی:آدھا کپ، بادام باریک کٹے ہوئے : 50 گرام، اخروٹ باریک کٹے ہوئے : 25 گرام، پستہ باریک کٹے ہوئے : 25 گرام، کشمش :50 گرام، صاف کرکے 20 منٹ بھگوئیں، پھر فریز کریں۔ جیلی : مختلف رنگوں کی جیلی ڈال سکتے ہیں، چینی: آدھی پیالی، شہد: ایک کھانے کا چمچ

ترکیب: تمام اجزاپہلے سے ٹھنڈے کرلیں۔ سب کو ایک بڑے باؤل میں مکس کریں، ڈرائی فروٹ چھوڑ کر۔ فریج میں 15 منٹ رکھیں پھر سرونگ باؤل میں ڈال کر اوپر سے ڈرائی فروٹ ڈالیں۔تمام اجزا فریش استعمال کریں تاکہ مزہ اور غذائیت بھی بہترین آئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

کام اور رشتوں میں توازن مضبوط تعلقات کیسے قائم رکھیں؟

آج کی خواتین زندگی کے کئی میدانوں میں کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ وہ بیک وقت ملازمت، کاروبار، گھر، بچوں کی تربیت اور سماجی ذمہ داریوں کو نبھا رہی ہیں۔

عید الاضحیٰ کے فیشن ٹرینڈز

گرمیوں میں عید کیلئے ہلکے اور خوبصورت ملبوسات

عالمتاب تشنہ حسبِ حال کے شعور سے ہم آہنگ

ان کی شاعری کا خمیرکشمکشِ حیات اور کرب سے اٹھا:تشنہ ؔکے یہاں بکھرنے کا نہیں بلکہ سمٹ کر ایک اکائی بن جانے کا احساس ہوتا ہے‘ وہ ایک طرف روایت سے وابستہ نظر آتے ہیں اور دوسری طرف اسے جدید شعور میں ڈھالنے کی قوت بھی رکھتے ہیں:احمد ندیم قاسمی لکھتے ہیں کہ عالمتاب تشنہ نے ہجوم ِجمال میں شاعری کا آغاز کیا تھا‘ میں محسوس کرتا ہوں کہ یہ آغاز بہت مبارک ثابت ہوا کیونکہ ان کی شاعری پر اسی جمال کا پر تو ہے

مجید امجد کی شاعری، پنجاب کے ثقافتی تناظرمیں

مجیدامجد نے پنجابی زبان کے الفاظ کو اُردو نظم کے تخلیقی پیرائے میں اس طرح برتا ہے کہ جو پنجابی زبان سے نا واقف ہیں وہ پنجابی زبان کے مذکورہ الفاظ کو اُردو ہی کے کھاتے میں شمار کریں گے۔

خواتین کرکٹ کانیا عالمی ریکارڈ قائم

آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ 2026 ء:ٹکٹوں کی فروخت نے ایونٹ کو اب تک کا سب سے بڑا خواتین کا ورلڈ کپ ثابت کر دیا:ٹورنامنٹ کا باضابطہ آغاز 12جون کوبرمنگھم میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے مقابلے سے ہوگا: پاکستان اپنے سفر کا آغاز 14 جون کو بھارت کے خلاف ایجبسٹن، برمنگھم میں ہونے والے مقابلے سے کرے گا

شاہینوں کا ہوم گرائونڈ پرنیا امتحان

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان:کینگروز23مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے، 3ایک روز میچ کھیلے جائیں گے:٭…پاکستان اور آسٹریلیا اب تک 111 ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں۔٭… 71 میچوں میں فتح کینگروز کا مقدر بنی، شاہینوں نے 36 جیتے۔ ٭…4 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔