ذرامسکرائیے

تحریر : روزنامہ دنیا


استاد شاگرد سے:ہندوئوں اور انگریزوں کے درمیان معاہدے پر دستخط کہاں ہوئے؟ شاگرد: جناب معاہدے کے نیچے۔ ٭٭٭

ایک سیاح کسی گائو ں میں گیا اور بوڑھے آدمی سے پوچھا:کیا اس گائوں میں کوئی بڑا آدمی پیدا ہوا ہے؟

بوڑھے نے جواب دیا:جی نہیں یہاں ہمیشہ بچے پیدا ہوتے ہیں۔

٭٭٭

ماسٹر شاگرد سے:اسلم تمہارا مضمون سارا غلط ہے،میں تماری نالائقی کی شکایت تمہارے والد سے کروں گا۔

لڑکا : جناب! یہ مضمون میرے والد نے ہی لکھا ہے۔

٭٭٭

ایک بھکاری دونوں ہاتھوں میں ایک ایک کشکول اٹھائے بھیک مانگ رہا تھا۔

کسی نے وجہ پوچھی تو کہنے لگا: در اصل میں نے اپنے بڑھتے ہوئے کاروبار کی وجہ سے ایک اور برانچ کھول لی ہے۔

٭٭٭

ایک سپاہی بھاگتا ہوا جیلر کے پاس آیا اور کہنے لگا: سر غضب ہو گیا قیدی نمبر 118 بھاگ گیا ہے۔

جیلر غصے سے:تم نے اسے پکڑا کیوں نہیں،دوڑو ابھی جا کر پکڑو۔

سپاہی: سر میں نے بھی اسے نہیں بخشا،میں نے اس قیدی کے فنگر پرنٹ لے لیے ہیں۔

جیلر جلدی سے: کہاں ہیں فنگر پرنٹ؟

سپاہی: یہ دیکھئے میرے دائیں گال پر پانچ انگلیوں کے نشان۔

٭٭٭

6۔ایک صاحب کسی مسخرے کا تذکرہ کر رہے تھے،اور مسکرا کر کہنے لگے: ''وہ ظالم تو ایسی باتیں کرتا ہے کہ گدھے کو بھی ہنسی آ جائے،میرا تو ہنس ہنس کے بُرا حال ہو گیا ہے''۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

با با ناظر اور بونے

بابا ناظر ایک بوڑھا موچی تھا جو سارا دن سخت محنت کر کے جوتے بنایا کرتا تھا۔ایک بار سردیاں آئیں تو بابا ناظر ٹھنڈ لگ جانے کے باعث بیمار پڑ گیا۔اس کی بیماری اس قدر بڑھ گئی کہ وہ کوئی کام کرنے کے قابل نہیں رہا۔

کیمرا کیسے کام کرتا ہے؟

جو لوگ کیمرے سے تصویریں بناتے ہیں، ان میں سے اکثر لوگوں کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ تصویر کھینچنے کا عمل کس طرح واقع ہوتا ہے۔

ذرامسکرائیے

اُستاد (شاگرد سے): ’’پنجاب کے پانچ دریائوں میں سے کوئی سے چار کے نام بتائو؟ شاگرد: ’’پہلے کا نام بتا کر،جناب دوسرا میں آپ سے پوچھنے والا تھا،تیسرا مجھے یاد نہیں اور چوتھا میری کتاب سے مِٹاہوا ہے‘‘۔٭٭٭

پہیلیاں

ایک بڈھے کے سر پر آگ گاتا ہے وہ ایسا راگ اس کے منہ سے نکلیں ناگجو تیزی سے جائیں بھاگ٭٭٭

ننھا گرمی سے گھبرایا

ننھا گرمی سے گھبرایا اُس دن شدت کی گرمی تھی دھوپ میں ہر اک شے جلتی تھی

حرف حرف موتی

٭…سچائی ایسی دوا ہے جس کی لذت کڑوی لیکن تاثیر شہد سے زیادہ میٹھی ہوتی ہے۔ ٭…سب سے زیادہ جاہل وہ ہے جو گناہ سے باخبر ہوتے ہوئے بھی گناہ کرے۔ ٭…عزت کمانا دولت کمانے سے زیادہ مشکل ہے جبکہ عزت گنوانا دولت گنوانے سے زیادہ آسان ہے۔