ایک انسان کتنی توانائی خرچ کرتا ہے؟

تحریر : روزنامہ دنیا


کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارے جسم میں توانائی کی جو مقدار ہوتی ہے اس کے ذریعہ سے سو واٹ کا بجلی کا بلب روشن کیا جا سکتا ہے۔ ہم سو واٹ توانائی کی مقدار استعمال کرتے ہوئے اپنے تمام کام انجام دیتے ہیں۔ ہمارے گھروں اور دفتروں میں کام کرنے والے لوگوں کے جسم سے جو گرمی خارج ہوتی ہے اس کی وجہ سے ہم اپنے کاموں کے دوران زیادہ توانائی خرچ کرنے سے بچ جاتے ہیںاور کم سے کم توانائی میں زیادہ سے زیادہ کام کر لیتے ہیں، لیکن اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ جس قدر کم توانائی میں ہم جتنا زیادہ کام انجام دے لیتے ہیں وہ حیرت انگیز حد تک بہت ہی کم ہے۔

 صحیح طور پر تو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اگر ہم اپنے روز مرہ کام انجام دینے کیلئے کوئی مصنوعی مشین استعمال کریں، مثلاً کوئی ایسی مشین بنائی جائے جو ایک کمرے سے دوسرے کمرے تک چل سکتی ہو، چیزیں ادھر سے اُدھر لے جا سکتی ہو اور اسی قسم کے دوسرے کام انجام دے سکتی ہو تو اس میں بہرحال سو واٹ سے زیادہ برقی طاقت صرف ہوگی۔ یقیناً ایسی کوئی مشین نہیں ہے جو انسانی کام انجام دے سکتی ہو۔ انسانی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتی ہو مثلاً سننا، محسوس کرنا،بولنا، دیکھنا اور سوچنا وغیرہ۔

ہمارے جسم کی توانائی کا بیشتر حصہ جگر اور تلی میںاستعمال ہوتا ہے۔ جگر ایسا عضو ہے جو جسم کی تمام کیمیائی اور استحالائی تجربے انتہائی باریک بینی اور نفاست سے انجام دیتا ہے۔ جگرمیں چینی ذخیرہ کی صورت میں جمع رہتی ہے وہ جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھنے میں معاون ہوتی ہے۔ ہمارے جسم کا درجۂ حرارت37 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو ہمیشہ جگر کے فعل کی وجہ سے یکساں رہتا ہے۔

 جب انسان آرام کی حالت میں ہوتا ہے تو اس وقت توانائی کا ایک چوتھائی حصہ جسم کے ان ہی اعضا میں منتقل ہوتا رہتا ہے۔ تقریباً ایک چوتھائی حصہ عضلات میں جن میں قلب کے عضلات بھی شامل  ہیں اور پانچواں حصہ دماغ میں کام کرنے کیلئے منتقل ہو جاتا ہے۔ اگر آپ جسم کے عضلات سے زیادہ کام لیں گے یعنی جلدی جلدی کام کریں گے تو اعضلات زیادہ توانائی صرف کریں گے، لیکن دماغ کے ساتھ یہ صورتحال نہیں ہے اور اگر آپ بیٹھے بیٹھے یکا یک کسی نکتے پر بھرپور توجہ کے ساتھ سوچنا شروع کر دیں گے تب بھی دماغ کی توانائی کی مقدار میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

با با ناظر اور بونے

بابا ناظر ایک بوڑھا موچی تھا جو سارا دن سخت محنت کر کے جوتے بنایا کرتا تھا۔ایک بار سردیاں آئیں تو بابا ناظر ٹھنڈ لگ جانے کے باعث بیمار پڑ گیا۔اس کی بیماری اس قدر بڑھ گئی کہ وہ کوئی کام کرنے کے قابل نہیں رہا۔

کیمرا کیسے کام کرتا ہے؟

جو لوگ کیمرے سے تصویریں بناتے ہیں، ان میں سے اکثر لوگوں کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ تصویر کھینچنے کا عمل کس طرح واقع ہوتا ہے۔

ذرامسکرائیے

اُستاد (شاگرد سے): ’’پنجاب کے پانچ دریائوں میں سے کوئی سے چار کے نام بتائو؟ شاگرد: ’’پہلے کا نام بتا کر،جناب دوسرا میں آپ سے پوچھنے والا تھا،تیسرا مجھے یاد نہیں اور چوتھا میری کتاب سے مِٹاہوا ہے‘‘۔٭٭٭

پہیلیاں

ایک بڈھے کے سر پر آگ گاتا ہے وہ ایسا راگ اس کے منہ سے نکلیں ناگجو تیزی سے جائیں بھاگ٭٭٭

ننھا گرمی سے گھبرایا

ننھا گرمی سے گھبرایا اُس دن شدت کی گرمی تھی دھوپ میں ہر اک شے جلتی تھی

حرف حرف موتی

٭…سچائی ایسی دوا ہے جس کی لذت کڑوی لیکن تاثیر شہد سے زیادہ میٹھی ہوتی ہے۔ ٭…سب سے زیادہ جاہل وہ ہے جو گناہ سے باخبر ہوتے ہوئے بھی گناہ کرے۔ ٭…عزت کمانا دولت کمانے سے زیادہ مشکل ہے جبکہ عزت گنوانا دولت گنوانے سے زیادہ آسان ہے۔