سورج گرہن کیوں ہوتا ہے؟

تحریر : آمنہ اقبال


سورج گرہن آج بھی مشرقی معاشروں کیلئے کسی عجوبے سے کم نہیں ہے۔اس سے متعلق لوگوں میں طرح طرح کے خوف اور عجیب و غریب تصورات پائے جاتے ہیں۔

اکثر معاشروں میں یہ خیال عام ہے کہ گرہن اس وقت لگتا ہے جب سورج کو بلائیں یا خوفناک جانور نگل لیتے ہیں۔بھارت میں سال کے پہلے ہونے والے سورج گرہن کو خاصی اہمیت دی گئی ہے۔ہندو عقائد کے مطابق اس گرہن کے اچھے اور بُرے اثرات قسمت کے ستاروں پر بھی پڑتے ہیں، جس کے سبب سورج گرہن کو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے۔بھارت کے متعدد شہروں میں سورج گرہن اہتمام کے ساتھ دیکھا جاتا ہے۔

بچو!سورج گرہن کی سائنسی حقیقت یہ ہے کہ گرہن اُس وقت لگتا ہے جب چاند اپنے مدار پر گردش کرتے ہوئے زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے،جس کی وجہ سے اس کا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔چاند کی طرح ہمارے نظامِ شمسی کے دوسرے سیارے مثلاً مریخ اور زہرہ بھی اپنی گردش کے دوران زمین اور سورج کے درمیان آ جاتے ہیں،لیکن چونکہ وہ زمین سے کروڑوں میل کی مسافت پر ہیں اس لیے ان کا سایہ زمین پر نہیں پڑتا۔دوسری جانب چاند، سورج کی نسبت زمین سے400گنا زیادہ قریب ہے اس لیے سورج کے مقابلے میں بے پناہ چھوٹا ہونے کے باوجود وہ تقریباً سورج جتنا ہی دکھائی دیتا ہے۔چنانچہ جب وہ زمین اور سورج کے درمیان آ تا ہے تو زمین کے کچھ حصوں پر اس کا سایہ پڑتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

پاکستان،نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز:ناتجربہ کار کیویز نے شاہینوں کا پول کھول دیا

امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والے آئی سی سی’’ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء‘‘ کے آغاز میں صرف 34دن باقی رہ گئے ہیں لیکن پاکستان اس عالمی ایونٹ کیلئے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کے حتمی سکواڈ کا انتخاب ہی نہیں کرسکا ہے اور تاحال تجربات کاسلسلہ جاری ہے۔

با با ناظر اور بونے

بابا ناظر ایک بوڑھا موچی تھا جو سارا دن سخت محنت کر کے جوتے بنایا کرتا تھا۔ایک بار سردیاں آئیں تو بابا ناظر ٹھنڈ لگ جانے کے باعث بیمار پڑ گیا۔اس کی بیماری اس قدر بڑھ گئی کہ وہ کوئی کام کرنے کے قابل نہیں رہا۔

کیمرا کیسے کام کرتا ہے؟

جو لوگ کیمرے سے تصویریں بناتے ہیں، ان میں سے اکثر لوگوں کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ تصویر کھینچنے کا عمل کس طرح واقع ہوتا ہے۔

ذرامسکرائیے

اُستاد (شاگرد سے): ’’پنجاب کے پانچ دریائوں میں سے کوئی سے چار کے نام بتائو؟ شاگرد: ’’پہلے کا نام بتا کر،جناب دوسرا میں آپ سے پوچھنے والا تھا،تیسرا مجھے یاد نہیں اور چوتھا میری کتاب سے مِٹاہوا ہے‘‘۔٭٭٭

پہیلیاں

ایک بڈھے کے سر پر آگ گاتا ہے وہ ایسا راگ اس کے منہ سے نکلیں ناگجو تیزی سے جائیں بھاگ٭٭٭

ننھا گرمی سے گھبرایا

ننھا گرمی سے گھبرایا اُس دن شدت کی گرمی تھی دھوپ میں ہر اک شے جلتی تھی