آج کا پکوان

تحریر : انعم شیخ (شیف)


مٹن کڑاہی اجزاء : مٹن ایک کلو، دہی ایک پاؤ، لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچہ ،تیل ایک کپ، کٹی ہوئی سرخ مرچ دو چائے کے چمچے، ہلدی پاؤڈر ادھا چائے کا چمچہ، نمک حسب ِذائقہ، دھنیا پاؤڈر تین کھانے کے چمچے ،ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی) چار عدد، ہرا دھنیا حسب ِ ضرورت۔

ترکیب: سب سے پہلے کڑاہی میں تیل گرم کریں اور گوشت ڈال کر فرائی کرلیں۔ پانچ منٹ بعد سرخ مرچ ،نمک ،ہلدی اور ہرا دھنیا شامل کردیں۔ تھوڑی دیر بھوننے کے بعد دہی پھینٹ کر ملا ئیں ، ساتھ ہی دھنیا پاؤڈر بھی ڈال دیں۔ پھر اس میں دو گلاس پانی ڈال کر گوشت کو گلائیں۔جب خشک ہوجائے تو ہری مرچ ارو زیرہ پاؤڈر ملاکر پانچ منٹ بھونیں۔تیل نظر آنے لگے تو چولہا بند کردیں۔ مزیدار مٹن دہی کڑاہی تیار ہے۔ گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔

دم کاقیمہ

اجزاء : کالے چنے دوکھانے کے چمچے ،بھنے ہوئے خشخاش ایک کھانے کا چمچہ، سفید اور کالا زیرہ ایک چائے کا چمچہ،چھوٹی الائچی سات سے آٹھ عدد، لونگ چار سے پانچ عدد، کالی مرچ چھ سے سات عدد، بیف کا قیمہ ایک کلو (مشین کا پسا ہوا)، دہی ایک پائو ،لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچہ، کچا پپیتا پسا ہوا دو کھانے کے چمچے ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ، ہری مرچ پسی ہوئی دو سے تین عدد، گرم مسالہ پسا ہواایک چائے کا چمچہ، لیموں کا رس دو چائے کے چمچے، پودینا ایک گٹھی، تیل حسبِ ضرورت۔

ترکیب: گرائینڈر میں کالے چنے ،خشخاش ،سفید زیرہ،کالا زیرہ،چھوٹی الائچی، لونگ اور کالی مرچ ڈال کر پیس لیں۔ پھر ایک پیالی میں لال مرچ ،کچا پپیتا ،ادرک لہسن کا پیسٹ ، پودینہ، ہری مرچ، پسے ہوئے اجزا اور پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح یکجا کرکے فرائی پین میں ڈال کر پکنے کیلئے رکھ دیں۔ قیمہ گل جائے تو اس میں لیموں کارس اور تیل ڈال کر یکجا کرلیں او ر چار سے پانچ منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔ مزیدار دم کا قیمہ تیار ہے۔ پودینا ہری مرچ اور پیاز سے گارنش کر کے پیش کریں۔

زعفرانی پلائو

اجزاء :چکن ڈیڑھ کلو ،چاول ایک کلو، پسا ہوا ادرک لہسن دو چائے کے چمچے، پسی ہوئی سونف ایک چائے کا چمچہ، پسا ہوا گرم مسالہ ایک چائے کا چمچ، سونف چھ عدد، زعفران ایک چٹکی ،پیاز دو عدد ، تیل حسب ِضرورت، نمک حسبِ ذائقہ،جائفل جاوتری حسبِ ذائقہ۔

ترکیب: سب سے پہلے چاول صاف کر کے آدھے گھنٹے کیلئے بھگو دیں۔اس کے بعد ایک دیگچی میں گھی گرم کر کے پیاز سنہری کریں۔آدھی پیاز نکال لیں، پھر اس میں چکن ،لیسن، ادرک اور تمام اجزاء ڈال کر بھون لیں۔ اس کے بعد دو گلاس پانی ڈال کر پکنے کیلئے رکھ دیں۔ چکن گلنے کے بعد چاول ڈال دیں۔اور جب پانی خشک ہوجائے تو دم پر رکھ دیں۔ زعفران کو تھوڑی سے پانی میں بھگو دیں۔سب سے آخر میں جائفل ،جاوتری اور تلی ہوئی پیاز اوپر سے ڈال شامل کردیں۔ مزیدار زعفرانی پلاؤ تیار ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

رشتوں کا ادب واحترام،نبیﷺ کی سنت

’’ اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے اپنا حق مانگتے ہو اور رشتہ داری کے تعلقات کو بگاڑنے سے بچو‘‘(سورۃ النساء) صلہ رحمی کرنے والا وہ نہیں جو بدلے کے طور پر کرے، صلہ رحمی تو یہ ہے کہ جب کوئی قطع رحمی کرے تو وہ اسے جوڑے‘‘ (صحیح بخاری)

برائی کا بدلہ اچھائی کے ساتھ

اگر کوئی آپ سے برائی کے ساتھ پیش آئے تو آپ اس کے ساتھ اچھائی کے ساتھ پیش آئیں، ان شاء اللہ اس کے مثبت نتائج دیکھ کر آپ کا کلیجہ ضرور ٹھنڈا ہو گا۔

منافقانہ عادات سے بچیں

حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ چار عادتیں ایسی ہیں کہ جس میں وہ چاروں جمع ہو جائیں تو وہ خالص منافق ہے۔ اور جس میں ان چاروں میں سے کوئی ایک خصلت ہو تو اس کا حال یہ ہے کہ اس میں نفاق کی ایک خصلت ہے اور وہ اسی حال میں رہے گا، جب تک کہ اس عادت کو چھوڑ نہ دے۔

مسائل اور ان کا حل

بیماری کی صورت میں نمازیں چھوٹ جائیں تو کیا حکم ہے ؟ سوال : بیماری کی صورت میں نمازیں قضاء ہوجائیں تو کیا حکم ہے ؟(محمد مہتاب) جواب :ان کی قضاء شرعاً لازم ہے۔

9مئی سے متعلق اعتراف کتنا مہنگا پڑے گا؟

پاکستان تحریک انصاف کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا ہے۔ پی ٹی آئی بھی اپنی مشکلات میں خود اضافہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ۔ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے اور پی ٹی آئی قیادت پر آرٹیکل 6 لگانے کا اعلان کیا گیا تو بانی پی ٹی آئی نے بیان داغ کر حکومتی پلان کیلئے سیاست کی حد تک آسانی پیدا کردی مگر سیاسی جماعت پر پابندی موجودہ صورتحال میں حکومت کیلئے آسان کام نہیں۔

پاکستان کا سیاسی بحران اور مفاہمت کی سیاست

پاکستان کا سیاسی بحران بڑھ رہا ہے ۔ حکومت، مقتدرہ اور تحریک انصاف کے درمیان ماحول میں کافی تلخی پائی جاتی ہے ۔ پی ٹی آئی پر بطور جماعت پابندی لگانے اور بانی پی ٹی آئی ‘ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر غداری کا مقدمہ چلانے کی باتیں کی جارہی ہیں ۔