موسم بہار میں شادیاں: میک اپ کیسا کیا جائے ؟

تحریر : مہوش اکرم


رمضان اور عید گزرتے ہی شادیوں کا سیزن شروع ہو جاتا ہے۔ شادیوں کے موسم میں خواتین کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں اور خواتین جدید فیشن اور ملبوسات کی تزئین و آرائش میں مگن ہو جاتی ہیں۔

شادی بیاہ کی تقریبات میں سبھی خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ تقریب میں سب سے نمایاں دکھائی دیں اور اپنی شخصیت کو دلکش بناتے ہوئے خوب داد سمیٹیں۔ وہ سب سے منفرد ہوں تاکہ خاندان کے سامنے ان کا وقار مزید بلند ہو سکے۔ سب رشتے دار اور احباب شادی میں موجود ہوتے ہیں، اس لئے بھی ضروری ہو جاتا ہے کہ یہ دیکھا جائے کہ خاتون خانہ نے بچوں اور خود کو کتنا زیادہ متوازن سطح پر رکھا ہوا ہے، نیز یہ کہ خواتین نے اپنی اور بچوں کی تیاری کس پیمانے پر کی ہے، کس طرح کے ملبوسات تیار کیے ہیں، اس معاملے میں وہ بہت حساس دکھائی دیتی ہیں۔ آج ہم آپ کوچند ایسی باتیں بتائیں گے جن پر عمل کر کے آپ سب سے الگ اور منفرد نظر آسکیں گی۔

ابھی چونکہ موسم بہار چل رہا ہے تو آپ کوشش کریں کہ اپنے لباس اور میک اپ کا انتخاب اس موسم کو مدِنظر رکھتے ہوئے کریں۔ ابھی موسم معتدل ہے پسینہ بہت زیادہ نہیں آتا، اس لیے آپ ہر قسم کا میک اپ کرسکتی ہیں۔ ہلکا فائونڈیشن استعمال کریں اور میک اپ کرتے وقت اس بات کی تسلی کرلیں کہ آپ کی میک اپ آٹمز آ ئل فری ہیں۔اگر آپ میک اپ کرتے وقت ان تمام باتوں کا خیال رکھیں گی تو آپ کا چہرہ نکھرہ نکھرہ اور فریش لگے گا۔مندرجہ ذیل میک اپ پروڈکٹس کا استعمال کر کے اس بار شادی کے فنکشن میں آپ دلکش اور خوبصورت دکھائی دے سکتی ہیں۔

٭…میک اپ کرتے وقت دھیان رکھیںکہ آپ کا فائو نڈیشن اور آئی شیڈز اچھے معیار کے ہوں، میک اپ کو زیادہ دیر تک قائم رکھنے کے لئے ان پراڈکٹس کا آئل فری ہونا ضروری ہے۔

٭…کوشش کریں کہ ٹینٹڈ موئسچرائزر استعمال کریں۔ اس کے استعمال سے آپ کے چہرے پر چمک آ جاتی ہے بلکہ چہرے کی نمی بھی برقرار رہتی ہے اس طرح کی پراڈکٹس میںسن بلاک بھی شامل ہوتا ہے جو کہ آپ کی جلد کی حفاظت کرتا ہے۔

٭…میک اپ کرتے وقت برونزر کا استعمال لازمی کریں۔ اس کو پورے چہرے پر پائوڈرکی طرح لگائیں یہ چہرے کی کنٹورنگ کا کام کرتا ہے۔ اسے گالوں کے ابھار پر ضروری لگائیں لیکن برونزر کا انتخاب کرتے وقت یہ بات دھیان میں رکھیں کہ اس میںکسی قسم کی چمک نہ ہو۔

٭…موجودہ موسم میں اکثر خواتین لپ سٹک کا استعمال کرنا پسند کرتی ہیں آپ اس مقصد کیلئے لپ اسٹین کا استعمال بھی کر سکتی ہیں۔ یہ مارکر کی شکل میںمارکیٹ میں با آسانی مل جاتا ہے۔ ان کے کلر نیچرل دکھائی دیتے ہیں اور یہ زیادہ دیر تک آپ کے ہونٹوں پر برقرار رہ سکتا ہے۔ لیکن خریدتے وقت اس بات کا دھیان رکھیںکہ اس میں لپ بام(Lip Baam) شامل ہوجو کہ آپ کے ہونٹوں کی نمی برقرار رکھنے میںمعاون ثابت ہوتی ہے۔

٭…کوشش کریںکہ واٹر پروف مسکارا کا انتخاب کریں کیونکہ یہ گرمی اور پسینہ کے باعث پھیلتا نہیں ہے۔

٭…آئی شیڈ استعمال کرتے وقت اس بات کا دھیان رکھیںکہ آپ نے اس کو لگانے سے پہلے آ ئی شیڈ پرائمر لگایا ہے یا نہیں۔ کوشش کریں کہ آئی شیڈ کو انگلی کی مدد سے لگائیں۔آئی لائنز کے طور پر آئی پنسل کا استعمال کریں۔ بلیک آئی پنسل یا کسی بھی دوسرے کلرکی آئی پنسل استعمال کر سکتی ہیں۔

٭…میک اپ کرنے کے بعد میک اپ سٹنگ سپرے کا استعمال بھی کریں اس سے آپ کا میک اپ زیادہ دیر تک آپ کے چہرے پر برقرار رہے گااور آپ کو ری ٹچ کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

پاکستان،نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز:ناتجربہ کار کیویز نے شاہینوں کا پول کھول دیا

امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والے آئی سی سی’’ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء‘‘ کے آغاز میں صرف 34دن باقی رہ گئے ہیں لیکن پاکستان اس عالمی ایونٹ کیلئے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کے حتمی سکواڈ کا انتخاب ہی نہیں کرسکا ہے اور تاحال تجربات کاسلسلہ جاری ہے۔

با با ناظر اور بونے

بابا ناظر ایک بوڑھا موچی تھا جو سارا دن سخت محنت کر کے جوتے بنایا کرتا تھا۔ایک بار سردیاں آئیں تو بابا ناظر ٹھنڈ لگ جانے کے باعث بیمار پڑ گیا۔اس کی بیماری اس قدر بڑھ گئی کہ وہ کوئی کام کرنے کے قابل نہیں رہا۔

کیمرا کیسے کام کرتا ہے؟

جو لوگ کیمرے سے تصویریں بناتے ہیں، ان میں سے اکثر لوگوں کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ تصویر کھینچنے کا عمل کس طرح واقع ہوتا ہے۔

ذرامسکرائیے

اُستاد (شاگرد سے): ’’پنجاب کے پانچ دریائوں میں سے کوئی سے چار کے نام بتائو؟ شاگرد: ’’پہلے کا نام بتا کر،جناب دوسرا میں آپ سے پوچھنے والا تھا،تیسرا مجھے یاد نہیں اور چوتھا میری کتاب سے مِٹاہوا ہے‘‘۔٭٭٭

پہیلیاں

ایک بڈھے کے سر پر آگ گاتا ہے وہ ایسا راگ اس کے منہ سے نکلیں ناگجو تیزی سے جائیں بھاگ٭٭٭

ننھا گرمی سے گھبرایا

ننھا گرمی سے گھبرایا اُس دن شدت کی گرمی تھی دھوپ میں ہر اک شے جلتی تھی