رمضان کے بعد صحت مند خوراک

تحریر : تحریم نیازی


رمضان کا مقدس مہینہ اپنی رحمتوں کے ساتھ رخصت ہو چکا ہے۔ اس ایک مہینے میںہمارے جسم کو بھی فاسد مادوں اور مردہ خلیوں سے نجات مل گئی ہے۔

 سائنسدانوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ ماہ رمضان میں جسم قبل از وقت بڑھاپے، سرطان، شوگر اور دل کے امراض کا باعث انتہائی نقصاندہ اور دائمی امراض پیدا کرنے والے مردہ خلیوں سے نجات پا لیتا ہے۔ ماہرین نفسیات کے مطابق رمضان المبارک میں یادداشت، نیند اور کسی نقطے پر اپنی ذہنی صلاحیتوں کو مرتکز کرنے میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اعصابی خلیوں کوبھی آرام ملنے سے جسمانی ذہنی صحت پر بھی مثبت اثر پڑا۔ ذیل میں صحت مند رہنے کی چند ٹپس بتاتی ہوں۔

جسم سحری اور افطار کے دوکھانوں کا عادی ہو چکا ہے لہٰذا فوری طورپر دن میں کئی مرتبہ کھانے پینے سے گریز کیجئے، اس سے معدے اور نظام انہضام میں خرابیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ جنک فوڈز سے بھی گریز لازم ہے اور رہا پانی یہ ضرور پئیں ۔ کیونکہ ایک تو گرمی کا موسم سر پر ہے اور دوسرے یہ کہ ہماری جلد نازک حصوں میں شامل ہے ۔ یہ گرمی ہو یا سردی، حتیٰ کہ جذباتی کیفیت سے بھی متاثر ہو تی ہے اس لئے پانی مناسب مقدار میںیا پسینے کی مقدار کے مطابق پیتے رہیں اور پیاس لگنے پر تو ضرور پئیں۔

 چکنائی اور جسم میں پیدا ہونے والے فاسد مادوں سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے لہٰذا چینی اورچکنائی سے بھرپور غذائوں سے بھی گریز کریں۔ ہمارا جسم کاربوہائیڈریٹس سے توانائی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ خوراک نہ ملنے کی صورت میں جسم 6گھنٹے بعد جسم توانائی کے دیگر ذرائع کو تلاش کرنا شروع کر دیتا ہے۔ 11، 12گھنٹے کے روزے کے باعث جسم نے توانائی کے دیگر ذرائع بھی استعمال کرنا شروع کر دئیے تھے اور توانائی کا یہ ذریعہ بنتی ہے جسم میں موجود اضافی چربی۔ چنانچہ اضافی چربی کے خاتمے سے جگر نے بھی سکھ کا سانس لیاہے۔رمضان المبارک کے بعد جونہی آپ نے چکنائی سے بھرپور ، چینی والی یا جنک فوڈز کا استعمال کرنا شروع کے دیئے ہیں تو ایک مہینے میں حاصل کردہ تمام فوائد رائیگاں ہو سکتے ہیں۔لہٰذا صبح اٹھتے ہی تین چار کھجوریں کھانے کے دوگھنٹے بعد ناشتہ کریں۔ مختلف طرح کی فائبر والی غذائوں کی بجائے چند ہفتوں تک ایک ہی نوعیت کی غذا پر گزارا کریں۔ مثلاً اگر ناشتے میں پراٹھا کھا لیا ہے تو پھر دلیہ یا  بسکٹ سے ہاتھ کھینچ لیں۔اگر آپ ناشتے میں مختلف طرح کی غذائیں کھانا ہی چاہتی ہیں تو تھوڑا سا چکھ لیں۔

 ہوٹلنگ سے گریز کریں، گھر میں 80:20کے فارمولے پر عمل کریں۔ یعنی پیٹ کا پانچواں حصہ خالی رکھیں۔یہ کلیہ میں نے ہر مرد و عورت کیلئے موزوں ترین پایا ہے۔ نشاستہ کی مقدار کو جسمانی ضروریات کے مطاق رکھنے کیلئے پھلوں کا استعمال کریں۔ یاد رکھیں جوس کی بجائے پھل بہتر ہیں۔ جوس بہت تھوڑے وقت میں انسولین کی بہت زیادہ مقدار استعمال کر لیتے ہیں لہٰذا صحتمندی کی حالت میں جوس کی بجائے پھلوں کو ترجیح دیں۔ اس سے جسم کو فائبر بھی میسر آجائیں گے ۔ 

پانی کا استعمال ضروریات کے مطابق کریں۔ تاہم اس کی مقدار کے بارے میں عالمی محققین کسی ایک نقطے پر متفق نہیں ہیں۔ اگر آپ ڈائٹ پر ہیں تو دوپہر کے کھانے سے پہلے پانی کے دو گلاس پی لیں۔ دیگر صورتحال میں کھانے سے 15منٹ پہلے پانی پینا زیادہ مفید ہے۔ پسینے کے بعد پانی پینے سے اوّل تو جلد تروتازہ رہے گی اور دوسرے فاسد مادے بھی خارج ہو جائیں گے۔ 

ہر کھانے کا آغاز کم چربی اور کیلوریز والی غذائوں سے کریں جیسا کہ سبز پتوں پر مشتمل سلاد یا سوپ۔ کیلوریز کو کم کرنے کیلئے ورزش لازمی کریں۔ کاربوہائیڈریٹس کی مقدار پر نظر رکھیں یہ ضرورت سے نہ بڑھنے پائیں ۔ اجناس پھلوں ، سبزیوں ، چینی اور مٹھائی میں کاربوہائیڈریٹس کی مناسب مقدار ہوتی ہے،ان کا زیادہ استعمال کریں ۔ 

پچھلے مہینے مجھے پیٹ کی خرابی کی متعدد شکایات ملیں ۔ بہت زیادہ تلی ہوئی ،ہائی فیٹ فوڈز اس کی وجہ تھے ، ان کے استعمال سے پیٹ خراب ہو سکتا ہے۔ پانی اور خوراک میں دس منٹ کا وقفہ اس خرابی سے بچا سکتا ہے ۔ 

ناشتے اور دوپہر کے کھانے میں انڈا، گوشت، مچھلی یا چکن، سبزیوں کے بیج، دلیہ، چاول ، پھلیاں یا روٹی استعمال کریں۔ اس سے پٹھے بھی مضبوط ہوں گے اور نظام انہضام بھی ٹھیک رہے گا۔بہت سی خواتین اور بچے خوراک کو مناسب طور پر چبا ئے بغیر کھا لیتے ہیں۔ یاد رکھئے، معدے میں دانت نہیں ہوتے ۔ہر نوالے کو کم از کم 20سیکنڈ تک چبانا ضروری ہے، نوالے کا سائز بھی بڑا نہیں ہونا چاہئے۔

 اگر دوران رمضان کسی چھوٹی بچی نے محسوس کیا کہ اسے چکر آئے ہیں تو مائوں کو چاہئے کہ اس کی خوراک میں مائع خوراک کی مقدار بڑھادیں۔ فی کلو گرام 30سے 35لیٹر مائع خوراک ہونی چاہئے۔ مثال کے طور پر اگر کسی بچی کا وزنپینتیس کلو گرام ہے تو اسے سوا لیٹر مائع خوراک لینا چاہئے۔ جیسا کہ تربوز، یاخربوزہ،لیمن جوس، گنے کا رس ، کوکونٹ واٹر وغیرہ۔ سوپ بھی اس میں شامل ہے۔ چہل قدمی کو معمول کاحصہ بنا لیں یا پھر جسم کو  ڈیڑھ سو سے تین سو منٹ تک کسی نہ کسی کام میں مصروف رکھیں جیسا کہ کھانا پکانا، بچوں کو پڑھانا، گھر کی صفائی یا پردے اور بیڈ شیٹ سیدھی کرنا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

رشتوں کا ادب واحترام،نبیﷺ کی سنت

’’ اللہ سے ڈرو جس کا واسطہ دے کر تم ایک دوسرے سے اپنا حق مانگتے ہو اور رشتہ داری کے تعلقات کو بگاڑنے سے بچو‘‘(سورۃ النساء) صلہ رحمی کرنے والا وہ نہیں جو بدلے کے طور پر کرے، صلہ رحمی تو یہ ہے کہ جب کوئی قطع رحمی کرے تو وہ اسے جوڑے‘‘ (صحیح بخاری)

برائی کا بدلہ اچھائی کے ساتھ

اگر کوئی آپ سے برائی کے ساتھ پیش آئے تو آپ اس کے ساتھ اچھائی کے ساتھ پیش آئیں، ان شاء اللہ اس کے مثبت نتائج دیکھ کر آپ کا کلیجہ ضرور ٹھنڈا ہو گا۔

منافقانہ عادات سے بچیں

حضرت عبداللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ چار عادتیں ایسی ہیں کہ جس میں وہ چاروں جمع ہو جائیں تو وہ خالص منافق ہے۔ اور جس میں ان چاروں میں سے کوئی ایک خصلت ہو تو اس کا حال یہ ہے کہ اس میں نفاق کی ایک خصلت ہے اور وہ اسی حال میں رہے گا، جب تک کہ اس عادت کو چھوڑ نہ دے۔

مسائل اور ان کا حل

بیماری کی صورت میں نمازیں چھوٹ جائیں تو کیا حکم ہے ؟ سوال : بیماری کی صورت میں نمازیں قضاء ہوجائیں تو کیا حکم ہے ؟(محمد مہتاب) جواب :ان کی قضاء شرعاً لازم ہے۔

9مئی سے متعلق اعتراف کتنا مہنگا پڑے گا؟

پاکستان تحریک انصاف کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا ہے۔ پی ٹی آئی بھی اپنی مشکلات میں خود اضافہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ۔ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف پر پابندی کے فیصلے اور پی ٹی آئی قیادت پر آرٹیکل 6 لگانے کا اعلان کیا گیا تو بانی پی ٹی آئی نے بیان داغ کر حکومتی پلان کیلئے سیاست کی حد تک آسانی پیدا کردی مگر سیاسی جماعت پر پابندی موجودہ صورتحال میں حکومت کیلئے آسان کام نہیں۔

پاکستان کا سیاسی بحران اور مفاہمت کی سیاست

پاکستان کا سیاسی بحران بڑھ رہا ہے ۔ حکومت، مقتدرہ اور تحریک انصاف کے درمیان ماحول میں کافی تلخی پائی جاتی ہے ۔ پی ٹی آئی پر بطور جماعت پابندی لگانے اور بانی پی ٹی آئی ‘ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر غداری کا مقدمہ چلانے کی باتیں کی جارہی ہیں ۔