آج کا پکوان

تحریر : منیرا کرن


کشمش کا بونٹ پلائو:اجزاء:گوشت ایک کلو، چاول ایک کلو، گھی آدھا کلو، دار چینی، الائچی، لونگ، زیرہ سفید 10، 10گرام، پیاز250گرام، ادرک 50گرام، بونٹ کی دال آدھا کلو، دھنیا20گرام، مرچ سیاہ 10گرام، کشمش200گرام، نمک حسب ضرورت، زعفران 5گرام۔

ترکیب: پہلے سارے گوشت کی یخنی تیار کیجئے پھر اس کا گوشت علیحدہ کرکے شور بہ کو نمک و گھی سے بگھاریئے۔ گوشت میں مصالحہ باریک بیس کر ملایئے اور گھی میں بھون لیجئے اس کے بعد چاولوں کو یخنی میں جوش دیجئے اور بھنے ہوئے گوشت کو کچھ دیر کے بعد اس میں ڈال دیجئے۔ بونٹ کی دال اور کشمش گھی میں تل لیجئے اور چاولوں میں دونوں چیزوں کی ایک ایک تہہ بچھاتی چلی جایئے اور پتیلی کا منہ بند کرکے چاولوں کو کوئلہ کی آگ پردم دے دیجئے۔ تھوڑی دیر بعد زعفران پیس کر ڈال دیجئے اور اتار کر مصرف میں لایئے۔

متنجن پلائو

اجزاء:گوشت اورچاول ایک ایک کلو، گھی آدھا کلو، زعفران، دار چینی، لونگ، الائچی 10، 10گرام، شکر600گرام، مغز بادام، کشمکش 400گرام، پیاز250گرام، نمک و سرخ مرچ حسب ذائقہ، ادرک، دھنیا 25،25 گرام، لیموں تین عدد۔

ترکیب: پہلے گوشت میں مصالحہ ملا کر اس کی یخنی تیار کیجئے پھر چھان کر گوشت کو لانگ اور گھی سے بگھاریئے اور شوربہ میں شکر ملا کر لیموں کا عرق اس میں نچوڑیئے اور جوس دیجئے۔ پھر مصالحہ اور زعفران وغیرہ پیس کر اس میں ڈالئے۔ پھر تھوڑا سا شوربہ تہہ میں ڈال کر تہہ رکھئے پھر چاولوں کو لونگ، الائچی، نمک اور پانی میں جوش دیجئے۔ جب قدرے کنی باقی رہ جائے تب اسے ڈالئے پھر بادام کشمش باریک پیس کر اس پر چھڑکئے اور منہ بند کرکے دم پر رکھئے اور تھوڑی دیر کے بعد مصرف میں لایئے۔

گلاب جامن

اجزاء : پائوڈر کا دودھ ایک کپ، میدہ ایک کھانے کا چمچ، بیکنگ پائوڈر ایک چائے کا چمچ، انڈا ایک عدد، الائچی پائوڈر آدھا چائے کا چمچہ، چینی ڈیڑھ کپ، پانی دو کپ، تیل ایک چائے کا چمچ، پستہ گارنشنگ کیلئے (کٹا ہو)، چاندی کا ورق سجاوٹ کیلئے، گھی فرائی کرنے کیلئے۔

ترکیب: شیرے کیلئے ایک پین میں دو کپ پانی اور چینی ڈال کر شیرہ بنانے کیلئے چولہے پر رکھ دیں، پھر کچھ دیر پکنے کے بعد اس میں الائچی پائوڈر شامل کر دیں۔

گلاب جامن کیلئے:ایک پیالے میں دودھ پائوڈر، بیکنگ پائوڈر، میدہ، انڈا تھوڑا سا پانی اور گھی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس مکسچر کے ایک سائز کے چھوٹے چھوٹے گول بالز (پیٹرے) بنالیں۔ایک فرائنگ پین میں گھی کو گرم کرلیں۔ اب اس میں بالز ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔ جب اِن کا رنگ برائون ہوجائے تو پین سے نکال کر شیرے میں ڈال دیں۔ مزے دار گلاب جامن تیار ہیں۔ پستہ اور چاندی کے ورق سے گارنش کرکے سرو کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

پاکستان کا دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ:ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل مزید امتحان

آئی سی سی مینزٹی20 ورلڈ کپ میں صرف 27دن باقی رہ گئے ہیں۔کرکٹ کے ان مقابلوں میں شامل تقریباً تمام اہم ٹیمیں اپنے حتمی سکواڈز کااعلانکرچکی ہیں لیکن گرین شرٹس کے تجربات ابھی تک ختم نہیں ہوسکے۔

گدھے کے کانوں والا شہزادہ

ایک بادشاہ کے کوئی اولاد نہ تھی۔ اسے بچوں سے بہت پیار تھا، وہ چاہتا تھا کہ اس کے ہاں بھی کوئی بچہ ہو جو سارے محل میں کھیلتا پھرے۔ آخر اس نے پریوں سے مدد چاہی۔ وہ جنگل میں گیا۔ وہاں تین پریاں رہتی تھیں۔ اس نے جب پریوں کو اپنا حال سنایا تو پریوں نے کہا کہ ایک سال کے اندر اندر تمہارے ہاں ایک شہزادہ پیدا ہوگا۔

پہاڑ کیسے بنے؟

زمین کے وہ حصے جو سمندر کی سطح سے تین ہزار فٹ سے زیادہ اونچے ہیں، پہاڑ کہلاتے ہیں۔ بعض پہاڑ ہماری زمین کے ساتھ ہی وجود میں آئے، یعنی کروڑوں سال پہلے جب زمین بنی تو اس پر بعض مقامات پر ٹیلے سے بن گئے جو رفتہ رفتہ بلند ہوتے گئے۔ بعض پہاڑ زمین بننے کے بہت عرصے بعد بنے۔ یہ ان چٹانوں سے بنے ہیں جو زمین کے اندر تھیں۔ جب یہ چٹانیں زمین کی حرارت سے پگھلیں تو ان کا لاوا زمین کا پوست( چھلکا) پھاڑ کر اوپر آ گیا اور پھرٹ ھنڈا ہو کر پہاڑ بن گیا۔

ذرامسکرائیے

باجی (ننھی سے)’’ تم آنکھیں بند کرکے مٹھائی کیوں کھا رہی ہو؟‘‘ ننھی’’ اس لئے کہ امی نے مٹھائی کی طرف دیکھنے سے منع کیا ہے‘‘۔ ٭٭٭

پہیلیاں

(1) نہ مٹی ہے نہ ریت ایسا ہے اک کھیت

انمول موتی

٭…سچائی ایسی دوا ہے جس کی لذت کڑوی لیکن تاثیر شہد سے زیادہ میٹھی ہوتی ہے۔