سالگرہ پر بچے چاہتے ہیں کچھ خاص!

تحریر : شازیہ کنول


بچوں کو اس کائنات کی سب سے خوبصورت اور معصوم مخلوق کہا جاتا ہے ۔سب کیلئے ہی اپنے بچے بہت خاص ہوتے ہیں اور بچوں کیلئے خاص ہوتا ہے ان کا جنم دن۔جب وہ سمجھتے ہیں کہ گھر والوں کو سب کام چھوڑ کر صرف ان کی تیاری پر دھیان دینا چاہئے۔ بچوں کی سالگرہ کیلئے سجاؤٹ میں آپ ان تمام چیزوں کی فہرست بنائیں جن میں آپ کے بچوں کی دلچسپی شامل ہو تاکہ وہ اپنے اس خوبصورت دن کو یادگار بنا سکیں۔

 عموماً بچوں میں یہ خواہش زیادہ پائی جاتی ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کے دن اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی دلچسپی کا سامان کریں،اور ایک ماں سے زیادہ بچوں کی خوشی کا خیال کون رکھنا چاہے گا؟۔آئیے چند طریقوں کے بارے میں جانتے ہیں جو آپ کے بچوں کی زندگی کے خاص دن کو اور بھی خاص بنا دیں۔ 

آپ اپنے بچوں کی سالگرہ کیلئے سجاوٹ میں یہ طریقہ بھی اپنا سکتے ہیں کہ گہرے رنگ کا پلاسٹک کا میز پوش لیں اور پھر اس پر بچوں کی سالگرہ کے حوالے سے کوئی خاص پیغام لکھیں۔ اس کے بعد اسے پٹیوں کی صورت میں کاٹ کر دروازے کی چوکھٹ پر کسی مضبوط چھڑی کے ساتھ لٹکا دیں۔ ایسے میں بچے جب بھی دروازے سے گزریں گے تو بے حد خوشی محسوس کریں گے۔ کیونکہ سالگرہ میں بچوں کے پسندیدہ رنگوں اور کارٹون کریکٹرز کی بنی چیزوں سے بچے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ 

بچوں کی سالگرہ پہ دیئے جانے والے تحائف کو ایک نئی تکنیک کے ساتھ بھی پیک کر سکتے ہیں۔ آپ تحفے کو سفید یا برائون آرٹ پیپر میں پیک کریں اور پھر بچوں کی پسند کی مناسبت سے مختلف ڈیزائن کے سٹیکرز اور تصویریں لگا کر اس پر اپنی طرف سے خاص پیغام بھی لکھ دیں۔ اس طرح تحفہ نہ صرف خوبصورت دکھائی دے گا بلکہ یہ تحفہ کھولنے والے کو بھی پرمسرت احساس بخشے گا۔ 

بچوں کی سالگرہ پر آپ صبح کے وقت انہیں پرمسرت احساس دلانے کیلئے ان کے جاگنے سے پہلے مختلف رنگوں میں غبارے پھلا کر ان کے ساتھ دھاگا باندھ لیں اور دھاگے کو کسی ٹوفی یا چاکلیٹ سے باندھ کر بیڈ کے ساتھ ہی فرش پر رکھ دیں جس سے غبارے بیڈ سے ا وپر کی جانب اٹھتے ہوئے نظر آئیں۔ بچے جب صبح نیند سے جاگیں گے تو خوشی سے پھولے نہیں سمائیں گے۔ 

آپ بچوں کی سالگرہ کیلئے کیک رکھنے والی میز پر رکھی گئی دوسری چیزوں کو بھی خوبصورتی کے ساتھ سجا سکتی ہیں۔ اس کیلئے آپ پلاسٹک کے گلاس یا ٹرے پر گوند کی مدد سے مختلف رنگ اور ڈیزائن کے نگ اور مصنوعی بلب لگا لیں۔ اس سے نہ صرف میز کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا بلکہ یہ چیزیں دیکھنے والے کی توجہ کا بھی مرکز بنیں گی۔ 

بچوں کی سالگرہ پر کمرہ کو سجانے کیلئے آپ پارٹی کی تھیم کے مطابق کچھ رنگین فوٹو فریم خرید کر ان میں اپنے بچوں کی تصویریں لگا کے دیوار پر لٹکا دیں یا پھر سائیڈ پر پڑی ہوئی فوٹو فریمز کو میز پر رکھ دیں، ان کو دیکھ کر بچے بے حد خوش ہوں گے۔ اگر آپ فوٹو پلیٹس پر بچوں کی پسند کے مطابق مزید نقش و نگار کرنا چاہتی ہیں تو وہ بھی کر سکتی ہیں۔ 

اس کے علاوہ بچوں کی سالگرہ پر ان کے برتھ ڈے کیک کا انتخاب بچوں کی پسند کے مطابق کریں۔ اس فلیور کے کیک کا آرڈر کریں جو کہ آپ کے بچے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ کیک آرڈر کرتے ہوئے اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ کیک کا رنگ اور اس کی بناوٹ گھر کی سجاوٹ سے مماثلت رکھتے ہوں۔ 

آپ کیک رکھنے والی میز پر ایک بڑے سے مرتبان میں ٹوفیاں، چھوٹے خوبصورت کھلونے اور چاکلیٹ وغیرہ ڈال کر مرتبان کو رنگ برنگے موتیوں اور دوسری چھوٹی اشیا سے بھی بھر سکتی ہیں۔ 

بچوں کی سالگرہ میں آئے ہوئے دوسرے بچوں اور بڑوں کے لئے حفاظتی اقدام کے طور پر گھر یا کسی دوسری جگہ پر کیے گئے انتظامات میں اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ بجلی کی تاروں کو احتیاط کے ساتھ اس طرح لگائیں کہ مہمان ان سے محفوظ رہ کر نہ صرف بھرپور انداز میں بے فکری سے شرکت کریں بلکہ پارٹی سے بھی لطف اندوز ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement

پاکستان کا دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ:ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل مزید امتحان

آئی سی سی مینزٹی20 ورلڈ کپ میں صرف 27دن باقی رہ گئے ہیں۔کرکٹ کے ان مقابلوں میں شامل تقریباً تمام اہم ٹیمیں اپنے حتمی سکواڈز کااعلانکرچکی ہیں لیکن گرین شرٹس کے تجربات ابھی تک ختم نہیں ہوسکے۔

گدھے کے کانوں والا شہزادہ

ایک بادشاہ کے کوئی اولاد نہ تھی۔ اسے بچوں سے بہت پیار تھا، وہ چاہتا تھا کہ اس کے ہاں بھی کوئی بچہ ہو جو سارے محل میں کھیلتا پھرے۔ آخر اس نے پریوں سے مدد چاہی۔ وہ جنگل میں گیا۔ وہاں تین پریاں رہتی تھیں۔ اس نے جب پریوں کو اپنا حال سنایا تو پریوں نے کہا کہ ایک سال کے اندر اندر تمہارے ہاں ایک شہزادہ پیدا ہوگا۔

پہاڑ کیسے بنے؟

زمین کے وہ حصے جو سمندر کی سطح سے تین ہزار فٹ سے زیادہ اونچے ہیں، پہاڑ کہلاتے ہیں۔ بعض پہاڑ ہماری زمین کے ساتھ ہی وجود میں آئے، یعنی کروڑوں سال پہلے جب زمین بنی تو اس پر بعض مقامات پر ٹیلے سے بن گئے جو رفتہ رفتہ بلند ہوتے گئے۔ بعض پہاڑ زمین بننے کے بہت عرصے بعد بنے۔ یہ ان چٹانوں سے بنے ہیں جو زمین کے اندر تھیں۔ جب یہ چٹانیں زمین کی حرارت سے پگھلیں تو ان کا لاوا زمین کا پوست( چھلکا) پھاڑ کر اوپر آ گیا اور پھرٹ ھنڈا ہو کر پہاڑ بن گیا۔

ذرامسکرائیے

باجی (ننھی سے)’’ تم آنکھیں بند کرکے مٹھائی کیوں کھا رہی ہو؟‘‘ ننھی’’ اس لئے کہ امی نے مٹھائی کی طرف دیکھنے سے منع کیا ہے‘‘۔ ٭٭٭

پہیلیاں

(1) نہ مٹی ہے نہ ریت ایسا ہے اک کھیت

انمول موتی

٭…سچائی ایسی دوا ہے جس کی لذت کڑوی لیکن تاثیر شہد سے زیادہ میٹھی ہوتی ہے۔