پنیر:دودھ پلانے والی خواتین کیلئے بہت مفید

تحریر : ڈاکٹر فروہ


تحقیق کے بعدیہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ پنیر ایک مکمل غذا ہے، جو زودہضم ہونے میں سب سے آگے ہے۔کوئی دوسری غذا اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ اسے اعتدال کے ساتھ استعمال کیا جائے۔ اس سے بدہضمی کی شکایت صرف اسی صورت میں ہوتی ہے جب اسے بے اعتدالی سے کھایا جاتا ہے یا جلدی کھایا جائے۔

اسے تیار کرنے میں اگر زیادہ پکایا جائے تو یہ ربڑی کی طرح ہوجاتا ہے اور ہضم ہونے میں کافی وقت لیتا ہے جس سے بدہضمی کی شکایت ہوجاتی ہے ۔ اس صورت میں اس کی غذائی اہمیت کم ہوجاتی ہے کیونکہ یہ اپنی غذائیت کھودیتا ہے ۔ پنیر گوشت یا دیگر پروٹینز والی غذائوں کا ایک بہتر نعم البدل ہوسکتا ہے۔ خصوصاً دودھ پلانے والی مائوں اور ان بچوں کیلئے تو بے حد فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ انہیں اپنی نشوؤنما کیلئے ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کی خاطر کیلشیم کی اشد ضرورت ہوتی ہے اور پنیر میں کیلشیم وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ 

ترقی یافتہ ممالک میں پنیر کی سب سے زیادہ قدر کرنے اور اس کی ترقی میں زیادہ دلچسپی لینے والا ملک ایک عرصہ سے سوئٹزر لینڈ ہی چلا آرہا ہے جہاں پنیر کی افادیت کا اعتراف کرتے ہوئے ایک’’ پنیر یونیورسٹی‘‘ بھی قائم ہے جو پنیر تیار کرنے کی تعلیم کے سلسلے میں ڈپلومے اور ڈگریاں بھی جاری کرتی ہے ۔ اس ملک کے بعد فرانس، ہالینڈ، ڈنمارک اور اٹلی وغیر کا نمبر آتا ہے اور ان میں بھی اٹلی کو پنیر کی تیاری میں سب پر فوقیت حاصل ہے۔ 

پنیر کیسے تیار ہوتا ہے ؟

پنیر کو بہتر طریقے سے حاصل کرنے کیلئے کئی طریقے اپنائے جاتے ہیں ۔ انہی میں ایک ولایتی طریقہ بھی ہے ۔ اس کے تحت کچے دودھ کو ایک برتن میں ڈال کر اس میں ایک دوائی ملائی جاتی ہے جسے رینیٹ کہتے ہیں۔ یہ بازار سے گولی، لیکوئیڈ اور سفوف تینوں شکلوں میں دستیاب ہوتی ہے ۔ جب اسے کچے دودھ میں ملایا جاتا ہے تو دودھ کا کیسین یعنی چھینا فوراً جم جاتا ہے اور توڑالگ ہوجاتا ہے۔ پھر اسے ایک صاف کپڑے میں باندھ کر کسی اونچی جگہ پر لٹکا دیا جاتا ہے ۔ جس کے سبب توڑ کا سارا پانی آہستہ آہستہ ٹپک کر نکل جاتا ہے ۔ اس کے بعد چھینے میں بقدر ضرورت نمک ملایا جاتا ہے۔  پھر اسے مشین یا کسی دوسرے طریقے سے خوب دبایا جاتا ہے تاکہ اس کا باقی ماندہ پانی بھی نکل جائے۔ اس کے بعد اسے کافی دیر رکھ کر سڑاتے ہیں جس سے دودھ کی چینی والا حصہ کھٹائی کی شکل میں منتقل ہوجاتا ہے اور کیسین کا جزو بھی نئی شکل اختیار کرلیتا ہے۔ یوں مکمل طور پر پنیر تیار ہونے میں خاصا وقت لگتا ہے ۔ اس طریقہ سے تیار کئے ہوئے پنیر میں پروٹین، چربی اور نمک4.14 فیصد سے لے کر7 فیصد اور پانی 30 سے 62 فیصد ہوتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

عارف شفیق عوامی غزل کی بنیاد میں پہلا پتھر رکھنے والا شاعر

عارف شفیق جب نے عوام کیلئے عوامی شاعری شروع کی تو ان پہ الزام لگایا کہ وہ شعر و ادب کو محلوں سے نکال کر فٹ پاتھ اور بازاروں میں لا رہے ہیں

سوء ادب :ہمارے جانور (شیر )

ایک لکڑ ہارا جنگل میں اپنے کام پر جا رہا تھا کہ اُسے ایک بلّی ملی جو رو رہی تھی ۔اُس سے اُس نے رونے کی وجہ پوچھی تو اُس نے کہا کہ شیر نے اُسے بہت پریشان کر رکھا ہے اور بار بار جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے اتنے میں شیر بھی کہیں سے آدھمکا جسے لکڑ ہارے نے سرزنش کی کہ ایک معصوم بلّی کو پریشان کرتے ہو جس پر شیر بولا ،تم اپنے کام سے کام رکھو لیکن لکڑ ہارا بھی ڈٹ گیا جس پر شیر نے کہا کہ اگر اتنے ہی بہادر ہو تو میرے ساتھ لڑائی کر لو۔

پاکستان چیمپئنز ٹی 20 کپ 2024

ستمبر میں ’’چیمپئنز ون ڈے کپ‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد پی سی بی ’’چیمپئنز ٹی 20 کپ2024ء‘‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔ راولپنڈی میں شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں 5 ٹیمیں مد مقابل ہیں۔ پہلے روز 2 میچ کھیلے گئے، پہلے میچ میں لائنز اور مارخورز جبکہ دوسرے میچ میں سٹالیئنز اورپینتھرز مد مقابل ہوئے۔

مگرمچھ کا انجام

سردیوں کا موسم تھا اورجنگل کا سردار ٹارزن آگ جلانے کیلئے لکڑیاں کاٹنے میں مصروف تھا کہ وہ رونے کی آواز سن کر چونک اٹھا۔اس نے آس پاس گھوم کر دیکھا لیکن کوئی نظر نہ آیا جبکہ رونے کی آواز مسلسل آ رہی تھی۔

سات پریاں

ایک پرستان میں7 بے حد خوبصورت پریاں رہتی تھیں۔ وہ آپس میں بہت اچھی سہیلیاں بھی تھیں۔ان میں اس قدر پیار تھا کہ وہ سہیلیاں کم اور بہنیں زیادہ لگتی تھیں۔

آئن سٹائن کی باتیں

٭…صرف دو چیزیں لامحدود ہیں، پہلی کائنات اور دوسری انسان کی حماقت۔میں کائنات کے بارے میں یہ دعویٰ یقینی طور پر نہیں کر سکتا۔ ٭… مجھے یہ تو معلوم نہیں ہے کہ تیسری عالمی جنگ کن ہتھیاروں سے لڑی جائے گی لیکن مجھے یقین ہے کہ انسان چوتھی عالمی جنگ لاٹھیوں اور پتھروں کے ساتھ لڑے گا۔