رہنمائے گھرداری
٭… بند گوبھی جب بھی پکائیں، تو دھو کر کاٹیں، کیوں کہ کاٹ کر دھونے سے تمام وٹامنز ضائع ہو جاتے ہیں۔
٭… بینگن کاٹ کر کچھ دیر کے لیے رکھ دیں، تو ان کی رنگت سیاہ پڑجاتی ہے۔ اگر انھیں کاٹنے کے بعد نمک ملے پانی میں بھگودیا جائے تو رنگت تبدیل نہیں ہوگی۔
٭… ابلتے ہوئے پانی میںمٹر کے چند چھلکے ڈالنے سے مٹرکی رنگت اور مٹھاس میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
٭…ساگ پکانے سے قبل اگر اسے کھولتے پانی میں ابال لیا جائے تو لذت بڑھ جاتی ہے۔
٭… تھوڑے سے پانی میں سرکہ ملاکر سبزی پر چھڑک دیا جائے توسبزی ایک ہفتے تک تازہ رہتی ہے۔
٭… اگر لیموں لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے ہوں، تو ہر لیموں پر موم کا ایک قطرہ ٹپکاکے فریز کر دیں۔
٭…اکثر آلو میٹھے ہونے کی وجہ سے سالن کا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے، اس کا آسان حل یہ ہے کہ میٹھے آلو کاٹ کر پکانے سے قبل لہسن، نمک اور سرکہ لگا کر 45منٹ کیلیے رکھ دیں۔پکنے کے بعد ذائقہ باکل ٹھیک ہوگا۔
٭… ہاتھوں سے لہسن، دھنیے، پیاز اور مرچوں کی بو دور کرنے کے لیے ٹوتھ پیسٹ ہاتھ پر مل کر دھولیں۔
٭…اگر ہچکی آرہی ہو، تو لونگ کھالیں یا پھر ایک گلاس پانی پی لیں۔
٭… گلدان کے پانی میں میں اگر صابن کے کچھ ٹکڑے ڈال دئیے جائیں تو پھول دیر تک ترو تازہ رہتے ہیں۔