گھریلو بجٹ کیسے بنائیں؟

تحریر : ثوبیہ اسلم


آج کے دور میں مہنگائی، محدود آمدنی اور بڑھتے ہوئے اخراجات نے گھریلو بجٹ کو سنبھالنا ایک چیلنج بنا دیا ہے۔ خاص طور پر پاکستانی خواتین جو گھریلو نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہیں، کے لیے ضروری ہے کہ وہ نہ صرف خرچ کریں بلکہ سمجھداری سے خرچ کریں۔

 ایک منظم اور متوازن بجٹ نہ صرف مالی مسائل کو کم کرتا ہے بلکہ گھر میں سکون اور استحکام بھی لاتا ہے۔گھریلو بجٹ دراصل آمدنی اور اخراجات کا ایک منظم حساب ہوتا ہے۔ اگر آپ کو معلوم ہو کہ کتنی آمدنی ہے اور کہاں خرچ ہو رہی ہے تو آپ غیر ضروری اخراجات کو کنٹرول کر سکتی ہیں۔ بجٹ بنانے سے فضول خرچی کم ہوتی ہے،بچت ممکن ہوتی ہے،ہنگامی حالات کے لیے تیاری رہتی ہے،مالی دباؤ کم ہوتا ہے۔ بجٹ بنانے کے لیے آمدنی اور اخراجات کا مکمل حساب رکھیں۔سب سے پہلے اپنی کل ماہانہ آمدنی کا تعین کریں۔ اس میں شوہر کی تنخواہ، کاروبار یا دیگر ذرائع شامل ہو سکتے ہیں۔ اس کے بعد اپنے تمام اخراجات لکھیں، جیسے راشن اور کھانے پینے کی اشیا،بجلی، گیس اور پانی کے بل،بچوں کی تعلیم ،کرایہ یا گھر کی قسط،علاج اور ادویات،سفری اخراجات۔یہ تمام چیزیں لکھنے سے آپ کو واضح اندازہ ہوگا کہ پیسہ کہاں جا رہا ہے۔ایک سمجھدار خاتون وہ ہے جو ضروری اور غیر ضروری اخراجات میں فرق پہچان لے۔ مثال کے طور پرضروری اخراجات میں خوراک، تعلیم، صحت شامل ہے جبکہ غیر ضروری اخراجات میں فیشن کی غیر ضروری خریداری، بار بار باہر کھانا۔کوشش کریں کہ غیر ضروری اخراجات کو کم سے کم کریں اور صرف ضرورت کے مطابق خرچ کریں۔

خریداری میں سمجھداری

ہمارے ہاں خواتین اکثر گھر کی خریداری خود کرتی ہیں، اس لیے ان کے فیصلے بجٹ پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ خریداری کے وقت لسٹ بنا کر جائیں،سیل یا ڈسکاؤنٹ سے فائدہ اٹھائیں،مقامی اور سستی اشیاکو ترجیح دیں،غیر ضروری چیزیں خریدنے سے گریز کریں۔یہ چھوٹی چھوٹی عادتیں بڑے مالی فرق کا باعث بنتی ہیں۔

بچت کو ترجیح بنائیں

بچت صرف امیروں کے لیے نہیں بلکہ ہر گھر کے لیے ضروری ہے۔ اپنی آمدنی کا کم از کم 10 فیصد بچانے کی کوشش کریں۔ بچت کے لیے الگ بچت اکاؤنٹ بنائیں،روزانہ تھوڑی تھوڑی رقم محفوظ کریں،سونے یا دیگر محفوظ سرمایہ کاری پر غور کریں۔یہ بچت مشکل وقت میں آپ کے کام آتی ہے، جیسے بیماری، بے روزگاری یا کسی ہنگامی صورتحال میں۔

گھریلو مہارتوں کا استعمال

 خواتین میں بے شمار صلاحیتیں ہیں جنہیں استعمال کر کے اخراجات کم کیے جا سکتے ہیں مثلاًگھر میں کھانا پکانا (باہر کھانے کے بجائے)،کپڑوں کی سلائی یا مرمت،گھریلو اشیاکی دیکھ بھال،اس کے علاوہ اگر ممکن ہو تو خواتین گھر بیٹھے چھوٹے کاروبار بھی شروع کر سکتی ہیں جیسے آن لائن ہینڈ میڈ مصنوعات فروخت کرنا،ٹیوشن پڑھانا،ککنگ یا بیکنگ۔یہ نہ صرف آمدنی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ خود اعتمادی بھی بڑھاتے ہیں۔

بچوں کو مالی شعور دینا

گھریلو بجٹ سنبھالنے میں بچوں کی تربیت بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ بچوں کو سکھائیں کہ پیسے کی قدر کیا ہے،فضول خرچی سے بچنا کیوں ضروری ہے،بچت کی اہمیت کیا ہے۔اگر بچے شروع سے ہی مالی نظم و ضبط سیکھ لیں تو مستقبل میں وہ بھی ذمہ دار شہری بنیں گے۔

ہنگامی فنڈ بنائیں

زندگی غیر متوقع ہوتی ہے، اس لیے ایک ہنگامی فنڈ ہونا ضروری ہے۔ کوشش کریں کہ کم از کم 3 سے 6 ماہ کے اخراجات کے برابر رقم الگ رکھیں۔ یہ فنڈ کسی بھی مشکل وقت میں آپ کو سہارا دے گا۔آج کل موبائل ایپس اور سادہ نوٹ بک کے ذریعے بھی بجٹ کو ٹریک کیا جا سکتا ہے۔ آپ روزانہ کے اخراجات لکھیں اور مہینے کے آخر میں جائزہ لیں کہ کہاں کمی یا زیادتی ہوئی۔

سادہ طرزِ زندگی اپنائیں

سادگی میں برکت ہے۔ دکھاوے اور مقابلے کی دوڑ سے نکل کر اگر سادہ زندگی اپنائی جائے تو نہ صرف اخراجات کم ہوتے ہیں بلکہ ذہنی سکون بھی ملتا ہے۔ یاد رکھیں، خوشی مہنگی چیزوں میں نہیں بلکہ سکون اور توازن میں ہوتی ہے۔گھریلو بجٹ کو سنبھالنا کوئی مشکل کام نہیں بس تھوڑی سی منصوبہ بندی، صبر اور مستقل مزاجی کی ضرورت ہوتی ہے۔ خواتین اگر سمجھداری سے اپنے مالی معاملات کو منظم کریں تو نہ صرف اپنے گھر کو خوشحال بنا سکتی ہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک مضبوط بنیاد رکھ سکتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

آغا حشر کاشمیری اُردو کے بلند پایہ ڈرامہ نگار

اُردوکے شیکسپیئر کی آ ج91ویں برسی: یوں تو اور بھی اچھے اچھے ڈراماٹسٹ موجود تھے، احسن، بیتاب، طالب، مائل سب کے سب ناٹک کی لنکا کے باون گزے تھے لیکن آغا کے سامنے بونے معلوم ہوتے تھے اور سچ تو یہ ہے کہ آغا سے پہلے اس فن کی قدر بھی کیا تھی، بچارے ڈراماٹسٹ تھیٹر کے منشی کہلاتے تھے

کلامِ غالب کی معنویت

مرزا غالب کی شاعری کو صدی دو صدی بعد کے زمانے سے ہم آہنگ کر کے دیکھنے کی گنجائش یوں بھی پیدا ہو گئی ہے کہ گزشتہ برسوں میں شرح اور تعبیر کے نظریات میں بھی معنی کے اکہرے پن اور قطعیت سے انکار کا رجحان زیادہ نمایاں ہو گیا ہے۔

پاکستان سپرلیگ11 :زلمی کاراج، ریکارڈزکی برسات

پی ایس ایل 11 کے لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل میں شائقین کو شرکت کی اجازت دے دی گئی:پشاور زلمی کے کوشل مینڈس اس وقت بیٹنگ چارٹ پر راج کر رہے ہیں اور’’گرین کیپ‘‘اپنے نام کر رکھی ہے

فیفا ورلڈ کپ2026:ایران کی شرکت اور عالمی فٹ بال کا نیا نقشہ

فٹ بال کا میگا ایونٹ11 جون سے 19 جولائی تک کھیلا جائے گا:امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے ورلڈکپ بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی تاہم اب ایران کی شرکت کے حوالے سے بے یقینی کے بادل چھٹ گئے ہیں

سیالکوٹ:صوبہ پنجاب کا تاریخی شہر

سیالکوٹ، صوبہ پنجاب کا ایک اہم شہر ہے جو دریائے چناب کے کنارے واقع ہے۔ 9 لاکھ سے زائد کی آبادی والا یہ شہر لاہور سے 131کلومیٹر دور ہے جبکہ مقبوضہ جموں سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

خوشامد کا جال (ماخذ اردو کلاسک)

بوڑھے کسان نے بڑی تگ و دو کے بعد اپنے لیے پنیر کا ٹکڑا حاصل کیا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ باہر پرندوں کی ٹولی منڈلا رہی ہے، اس لیے اس نے ہاتھ میں مضبوط شاخ تھام لی تاکہ اس کی حفاظت کر سکے۔