آج کا پکوان:چکن مکھنی ہانڈی
اجزا : چکن بون لیس:ایک کلو ، پیاز:دو عدد، ٹماٹو پیوری:پانچ ٹیبل سپون، پسے بادام:چار ٹیبل سپون، ادرک لہسن پساہوا:دو ٹیبل سپون، پسی لال مرچ:ایک ٹیبل سپون،
نمک:ایک ٹی سپون، دھنیا بھنا اور باریک پسا ہوا:ایک ٹی سپون، زیرہ:ایک ٹی سپون، دیگی لال مرچ پاوڈر:ایک ٹی سپون،گرم مصالحہ:آدھا ٹی سپون پسا ،دہی:چار ٹیبل سپون ،مکھن:چار ٹیبل سپون ، کریم:چھ ٹیبل سپون، آئل:آدھا کپ،ہری مرچیں:چھ عدد، ادرک:باریک لمبائی میں کٹی ہوئی، قصوری میتھی:ایک ٹی سپون،ہرا دھنیا: حسب ضرورت۔
ترکیب : چکن دھو کر اس میں نمک، لال مرچ، دھنیا ،ٹماٹو پیوری، پسے بادام، دہی اورادرک لہسن ملا کر ایک گھنٹہ رکھ دیں۔پیاز کو چھیل کر سلائس کرکے لائٹ براؤن کرکے پیس لیں۔آئل میں زیرہ ڈال کر میری نیٹڈ چکن ڈال دیں اور بھون لیں پھر پسی براؤن پیاز شامل کرکے ڈھک کر گلنے تک پکا ئیں، ضرورت ہو تو تھوڑا پانی ڈال سکتے ہیں۔چکن گل جائے تو ا س میں پسا گرم مصالحہ، ادرک، کٹی دو ہری مرچیں اور قصوری میتھی ڈال دیں۔ دو تین منٹ دم دے کر ہرا دھنیا، کریم اور مکھن کے ساتھ سرو کریں۔
املی آلو بخارے کا شربت
اجزا: املی :125 گرام،آلو بخارہ: 125گرام ( خشک)، کاسٹر شوگر: آدھا کپ، کالا نمک: آدھا ٹی سپون، برف: حسب ضرورت، تخم ملنگا :دوٹیبل سپون ۔
ترکیب:املی اور آلو بخارہ کو الگ الگ ایک کپ پانی میں رات بھر کے لیے بھگو دیں،پھر بیج نکال کر بلینڈر میں بلینڈ کرلیں،دو کپ پانی میں کاسٹر شوگر کے ساتھ اس مکسچر کو پانچ منٹ پکا کر نکال لیں،بلینڈر میں برف، مکسچر اور نمک ڈال کر بلینڈ کرلیں،ٹھنڈا کرکے سرو کریں،تخم ملنگا کو بھگو کر گارنش کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔