مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


دوعیدوں کے درمیان نکاح کرنا سوال :بعض لوگ کہتے ہیں کہ 2عیدوں کے درمیان نکاح نہیں کرناچاہئے کیا اس میں کوئی شرعی رکاوٹ ہے یا محض توہم پرستی ہے؟ (نعیمہ بتول، کراچی )

جواب :2عیدوں کے درمیان نکاح بلاشبہ جائز ہے، اس میں شرعاًکوئی رکاوٹ اور ممانعت نہیں۔ خود رسول اللہﷺکا حضرت عائشہؓ سے نکاح شوال کے مہینے میں ہوا۔(مشکوٰۃ، ج2، ص271)

بچے کا عقیقہ ایک بکرے سے کرنا

سوال:اگر کسی کے پاس پیسے کم ہو اور ان کا بچہ بیمار رہتا ہو تو کیا وہ ایک بکرے کاعقیقہ کرسکتے ہیں کیونکہ دو کی استطاعت نہیں ہے۔ (عبدالکریم، کراچی)

 جواب:عقیقہ میں لڑکے کیلئے دو بکرے اور لڑکی کیلئے ایک بکرا ذبح کرنا مستحب ہے۔ البتہ عذر کی وجہ سے لڑکے کیلئے ایک بکرا بھی ذبح کرسکتے ہیں اوراگر اس کی بھی استطاعت نہ ہو تو عقیقہ کو مزید بھی مؤخر کر سکتے ہیں۔ لہٰذا بیٹے کا عقیقہ دو بکروں کی استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے ایک بکرے سے کرنا چاہتے ہیں تو اس کی گنجائش ہے۔(فی سنن أبی داود،3/ 66)، (وفی تنقیح الفتاویٰ الحامدیۃ (6/ 367) 

 محراب میں کھڑے ہو کر امامت کرانا

سوال:کیا امام کا نماز پڑھانے کیلئے محراب کے اندر قدم رکھنا جائز ہے؟ (امیر محمد ، واہ کینٹ)

جواب: امام کا محراب میں اس طرح کھڑا ہونا کہ پاؤں بھی محراب کے اندر ہوں مکروہ ہے۔ 

قرآن کی قسم کھانا

سوال: ہمارے ایک دوست نے قرآن کی قسم کھا کر کہا کہ میں فلاں دوست کے گھر نہیں جائوں گا، کیا اس طرح قسم لاگو ہو گئی؟(زبیر احمد ، لاہور)

جواب: قرآن کریم کی قسم سے قسم ہو جاتی ہے لہٰذا مذکورہ صورت میں اگر آپ کے دوست اپنے دوست کے گھر گئے تو قسم کا کفارہ ادا کرنا لازم ہو گا ۔(امداد الاحکام، ج2، ص 40)

دوا کے مفید یا مضر ہونے کا نظریہ

سوال :اگرمریض کایہ عقیدہ ہے کہ یہ دوامجھے فائدہ دیتی ہے یافلاں دوامجھے فائدہ نہیں دیتی، کیایہ شرک کے زمرے میں آتاہے؟(میاں طارق، سکھر )

جواب :اگریہ عقیدہ ہوکہ مؤثرحقیقی اللہ تعالیٰ ہے اوروہی شفاء دیتا ہے توکسی دوا کو اسباب کے درجے میں مفید یا مضر سمجھنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں (القرآن)۔

ناپاکی کی حالت میں بالوں میں پھول لگانا

سوال: شریعت کی روشنی میں یہ واضح فرمادیں کہ کیاناپاکی کی حالت میں عورت اپنے سر پر بالوں میں پھول لگاسکتی ہے ؟ (نورین انجم، سیالکوٹ)

جواب:ناپاکی کی حالت میں عورت بالوں میں پھول لگاسکتی ہے۔

نافرمان بیوی کا نان و نفقہ

سوال: جو عورت اپنے گھر بلاوجہ نہ آتی ہو، مکمل طور پر شوہر کی نافرمان ہو، کبھی کوئی بات شوہر کی نہ مانتی ہو۔ نماز نہ روزہ اور نہ ہی شوہر کا کسی قسم کا حق ادا کرے اور جھگڑا کرکے اپنے گھر چلی گئی ہو، اس عورت کا نان و نفقہ شوہر پر لازم ہے یا نہیں؟ (ناصر الدین، سکھر)

جواب: اگر یہ عورت اپنے شوہر کے گھر نہ آئے اور واقعتاً سوال میں ذکر کردہ حالات درست ہیں تو ایسی عورت ناشزہ (نافرمان) ہے اورناشزہ نفقہ پانے کی حق دار نہیں ہے (الفتاویٰ الھندیہ)۔

حج کی رقم بیٹی کی شادی میں خرچ کرنا

سوال:ایک شخص پر حج فرض ہوا تھالیکن اس نے وہ رقم بیٹی کی شادی میں خرچ کر دی۔ کیا اب اس پر حج فرض ہے ؟(اسمعیل، خانیوال)

 جواب: اگرحکومت کی جانب سے حج کیلئے رقم جمع کرانے یا فارم جمع کرانے کے اعلان سے پہلے اس نے وہ رقم بیٹی کی شادی میں خرچ کر دی تو اس پر حج فرض نہیں ہوا، البتہ اگر اس نے فارم جمع کرانے کے اعلان کے بعد وہ رقم بیٹی کی شادی میں خرچ کردی تو ایسی صورت میں اس کے ذمہ حج فرض ہوچکالہٰذا اب وہ شخص حج اداکرے۔ (وفی الدر المختار 2/ 462)

آنکھوں میں لینز کی وجہ 

سے غسل اور وضو کا مسئلہ 

سوال :آنکھوں میں لینزلگائے ہوئے ہوں تو کیا غسل اور وضو ان کے پہنے ہونے کی حالت میں درست ہوجائے گا یا لینزکو اتارنا اور نکالنا ضروری ہے؟  (نعیم، لاہور)

جواب :غسل اور وضو میں آنکھوں میں پانی پہنچانا شرعاً ضروری نہیں لہٰذا لینز کی وجہ سے غسل اور وضو میں کوئی فرق نہیں پڑتا شرعاً وضو اور غسل کیلئے لینز نکالنا کوئی ضروری نہیں ۔

میت کی تدفین کے بعد دعا کا طریقہ کار

سوال: میت کے دفن کردئیے جانے کے بعد یعنی جب میت دفن ہوجائے اور سورہ بقرہ کی پہلی اور آخروالی آیات پڑھ لی جائیںتو اس کے بعددعاکا اصل شرعی اور مسنون طریقہ کیا ہے؟ کیا دعا کیلئے قبر کے ارد گرد حلقہ بنایا جائے اور ساتھ ہی ہاتھ بھی اٹھائے جائیں یاہاتھ نہ اٹھائے جائیں؟یاقبرستان سے باہرنکل کر دعا کی جائے اورساتھ ہاتھ اٹھائے جائیں یا کوئی شخص تینوں طریقوں پرعمل کرتا ہے تو اس کے متعلق شرعی لحاظ سے گناہ کا تصور کیا جا سکتا ہے یاکونساطریقہ اچھاہے؟(ظہور احمد، کوئٹہ)

جواب:میت کودفن کرنے کے بعد دعا کرنا شرعاً جائزہے،خواہ ہاتھ اٹھاکر کی جائے یا بغیر ہاتھ اٹھائے کی جائے۔ شرعاًدعاکرنے کیلئے دائرہ بنانا یا نہ بنانا کچھ ضروری نہیں بلکہ قبرکے پاس جو حضرات جہاں اور جیسے کھڑے ہوں بس وہیں کھڑے کھڑے دعا کر لیں۔ قبرستان سے نکل کر اجتماعی دُعا کا کوئی ثبوت قرآن و حدیث سے نہیں ہے،لہٰذااس کوترک کر دیناچاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

دین اسلام: احترامِ انسانیت کا علمبردار

وہ ہم میں سے نہیں، جو عصبیت کی طرف بلائے اور جو عصبیت کی بنیاد پر قتال کرے(ابوداؤد) ’’اپنے رب کے راستے کی طرف لوگوں کو حکمت کے ساتھ اور خوش اسلوبی سے نصیحت کر کے دعوت دو‘‘ (سورۃ النحل)جو کسی معاہد پر ظلم کرے گا یا اس کے حقوق میں کمی کرے گا تو قیامت کے دن میں اس سے جھگڑوں گا (ابوداؤد)

عظمتِ ذوالقعدہ اور اسلامی تعلیمات

ِ ذوالقعدہ اُن چارحرمت والے مہینوں میں شامل ہے جن کی عظمت و بزرگی اسلام سے پہلے بھی تھی ’’جب سے اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمان کو پیدا کیا اُس وقت سے مہینوں کی تعداد بارہ ہے،ان میں سے4 عظمت و بزرگی والے ہیں، ان مہینوں میں اپنے اوپر ظلم مت کرو‘‘ (سورۃ التوبہ:36)

بَیعتِ رِضوان

ماہ ذوالقعدہ سن 6ہجری میں پیش آنے والا سیرت طیبہ کا اہم واقعہ

امریکا ایران مذاکرات کا مستقبل۔۔۔؟

امریکہ ایران جنگ پاکستان کی کوششوں سے اپنے خاتمے کی جانب جا تی دکھائی دے رہی ہے۔

بیرونی محاذ پر پذیرائی ، داخلی استحکام کی ضرورت

امریکہ اورایران کے درمیان جنگ بندی کرانے اور انہیں مذاکرات کی میز پر لانے سے عالمی سطح پر پاکستان کی بھر پور پذیرائی ہوئی۔

سندھ ، اصلاحات کے دعوے، مسائل برقرار

سندھ کابینہ کا ایک اہم اجلاس چند روز قبل ہوا جس میں نظام حکمرانی، تعلیم، معیشت اور عوامی فلاح کے کاموں کے لیے اصلاحات کی منظوری دی گئی۔