ذرا مسکرایئے

تحریر : روزنامہ دنیا


بیٹا (باپ سے) :ابو آپ تو مجھ سے بالکل محبت نہیں کرتے جبکہ یہ پڑوس والے انکل اپنے بیٹے کو چاند اور تارا کہہ کر پکارتے ہیں۔

 باپ نے جواب دیا: بیٹے! بات یہ ہے کہ وہ ماہر فلکیات ہیں اور میں جانوروں کا ڈاکٹر ہوں۔

٭٭٭

کیسی مشکل ہے بہن! ایک بچے کی ماں نے دوسری خاتون سے کہاکہ آج کل ہمارے بچے بہت بولتے ہیں۔ مجھے تو بڑی فکر رہتی ہے۔ 

اس میں فکر کی کیا بات ہے، دوسری خاتون نے کہا۔اصل پریشانی کی بات تو یہ ہے کہ یہ بچے بہت غلط وقت پر سچ بول دیتے ہیں۔

٭٭٭

گائیڈ نے سیاحوں کو تاریخی عمارت کا ایک کمرا دکھاتے ہوئے کہا: یہ کمرا ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔ اس میں مہارانی کھانا پکاتے ہوئے بے ہوش ہو گئی تھیں اور اسی کمرے میں ان کا انتقال ہو گیا تھا۔

لیکن چند دن پہلے تو تم نے یہ بات سامنے والے کمرے کے بارے میں کہی تھی ؟ ایک سیاح نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ 

گائیڈ سر گھما کر بولا: دراصل وہ کمرا آج بند ہے۔

٭٭٭

استاد (شاگرد سے) بتاؤ اس نقشے میں پانی کہا ہے؟ 

شاگرد: جناب اگر اس نقشے میں پانی ہوتا تو یہ گیلا ہوتا۔

٭٭٭

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

سیالکوٹ:صوبہ پنجاب کا تاریخی شہر

سیالکوٹ، صوبہ پنجاب کا ایک اہم شہر ہے جو دریائے چناب کے کنارے واقع ہے۔ 9 لاکھ سے زائد کی آبادی والا یہ شہر لاہور سے 131کلومیٹر دور ہے جبکہ مقبوضہ جموں سے صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

خوشامد کا جال (ماخذ اردو کلاسک)

بوڑھے کسان نے بڑی تگ و دو کے بعد اپنے لیے پنیر کا ٹکڑا حاصل کیا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ باہر پرندوں کی ٹولی منڈلا رہی ہے، اس لیے اس نے ہاتھ میں مضبوط شاخ تھام لی تاکہ اس کی حفاظت کر سکے۔

ڈریگون فلائی

ڈریگون فلائی کو بچے ہیلی کاپٹر بھی کہتے ہیں، کیوں کہ یہ بالکل ہیلی کاپٹر کی طرح آگے پیچھے اُڑ سکتی اور فضا میں کھڑی ہوسکتی ہے۔

خدایا ! ملے علم کی روشنی

خدایا ! ملے علم کی روشنی

بوعلی سینا کے اقوال

بو علی سینا980ء میں پیدا ہوئے اور 1037ء میں وفات پائی۔ وہ اسلام کے سنہری دور کی اہم ترین شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔

پہیلیاں

کوئی نہ چھین سکے اک شے،جس کی ہے بس اُس کی ہے