مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


طلاق بائن کے بعد عورت دوسرا نکاح کرنے میں آزاد ہے سوال : جس عورت کواس کے شوہرنے طلاق بائن دی ہوتوکیا وہ دوسری جگہ نکاح کرنے میں بااختیارہے یاپہلے شوہرسے ہی نکاح کرنے کی پابندہے؟(حاجی محمدشاہدگل، صوابی )

جواب :طلاق بائن کے بعدعورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزادہے،پہلے شوہرہی سے نکاح کرنے کی شرعاً پابندنہیں البتہ دوسری جگہ نکاح عدت گزارنے کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے، جبکہ پہلے شوہرسے نکاح عدت کے دوران بھی ہوسکتاہے بشرطیکہ شوہرنے اس سے قبل یا بعد کبھی مجموعی طور پر3 طلاق صریح یا بائن زبانی یا تحریری نہ دی ہوں۔ بصورت دیگریہ حکم نہیں ہو گا۔ (فی الھندیۃ،1؍374)

جانور کی آنتوں کو صاف

 کر کے فروخت کرنا

 سوال:بیل گائے وغیرہ کی آنتوں کا گند نکال کر کیمیکل سے صاف کر کے دوا ساز کمپنیوں کو فروخت کرنا کیسا ہے؟ (جاوید، فیصل آباد)

جواب:گائے،بیل وغیرہ کی آنتوں کوکیمیکل کے ذریعے صاف کر کے دوا ساز کمپنیوں کو فروخت کرنا جائز ہے۔ (وفی الدر المختار 6/ 749) ، (وفی تنقیح الفتاوی الحامدیۃ 1/ 18)

بریرہ نام رکھنا 

سوال:کیا بچی کانام بریرہ رکھا جا سکتا ہے؟ میں نے کسی جگہ پڑھاہے کہ حضور اکرمﷺ نے اپنی ایک لونڈی کی بچی کانام تبدیل کرنے کاکہاتھا۔(محمد ریاض ، کراچی)

جواب:بریرہ ایک صحابیہ کانام ہے، یہ نام رکھنا درست ہے۔ حدیث شریف میں ہے: نبی کریم ﷺ نے ایسے نام تبدیل فرمادئیے تھے جن کے لفظی مفہوم سے نفس کی تعریف ظاہر ہو یا اس سے (اس نام والی شخصیت کی کسی اعتبار سے نفی کی صورت میں) بدفالی کاپہلو نکل سکتا ہو۔تاہم واضح رہے کہ یہ کراہت تنزیہی ہے تحریمی نہیں (مظاہر حق،4؍380)۔اب اس طرح کانام رکھنے میں کوئی حرج نہیں ۔

حالت احرام میں تولیہ استعمال کرنا

سوال: حالت احرام میں تولیہ کے استعمال کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ (رحیم، فیصل آباد)

جواب: اگر تولیہ کے استعمال سے مقصد وضو و غسل کے بعد تولیہ سے چہرہ صاف کرنا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ حالت احرام میں وضو اور غسل کے بعد تولیہ وغیرہ سے منہ پونچھنا مکروہ ہے۔ اس سے احتراز کرنا چاہئے لیکن اس کی وجہ سے دم یا صدقہ لازم نہیں آتا۔ (وفی الدر المختار 2/ 549)، (وفی بدائع الصنائع، 2/ 186)، (وفی الفتاوی الہندیۃ 1/ 224) 

دودھ شریک ماں کے 

بڑے بیٹے سے نکاح 

سوال :میری بہن کی بیٹی جو میرے بیٹے سے 4 سال چھوٹی ہے اور اس نے میری بیوی کا دودھ پیا ہے۔ کیا میرا بیٹا اس سے شادی کرسکتا ہے ؟ (سید کمال، لاہور )

جواب :نہیں کرسکتا کیونکہ دودھ پینے والے پر دودھ پلانے والی کی تمام اولاد حرام ہوجاتی ہے۔ لہٰذا مذکورہ صورت میں آپ کے بیٹے کا نکاح آپ کی بھانجی سے شرعاً نہیں ہو سکتا ۔

مکان بنانے کیلئے خریدے 

گئے پلاٹ پر زکوٰۃ کا معاملہ

سوال: 4سال پہلے مکان بنانے کیلئے پلاٹ لیا تھا جو ابھی تک نہیں بنا سکی۔ کیا اس پر زکوٰۃ لاگو ہوتی ہے۔ اگرہوتی ہے تو کیا اپنی بہن کو زکوٰۃ دے سکتی ہوں؟ (مسزشگفتہ فیض، اسلام آباد)

جواب:آپ نے اپنی رہائش یا کرائے پر دینے کیلئے مکان تعمیر کرنے کی نیت سے یہ پلاٹ خریدا تھا تو اس پلاٹ پر زکوٰۃ نہیں ہے۔

بیٹے کی مطلقہ سے نکاح 

سوال : میرے ایک دوست کی شادی چند سال پہلے ہوئی تھی، کچھ عرصہ بعدلڑکے نے لڑکی کوطلاق دے دی۔لڑکی اس کے خاندان کی نہیں تھی بلکہ دوسرے خاندان سے شادی کرکے لائی گئی تھی ۔ اب لڑکے کاباپ اس لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے جس کو بیٹے نے طلاق دے کر چھوڑ دیا ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ قرآن وحدیث کی روشنی میں فتویٰ دیں کہ کیا یہ شریعت میں جائزہے؟(محمد شریف، بہاولپور)

جواب: صورت مسئولہ میں مذکورہ لڑکی بیٹے کے نکاح میں آنے کی وجہ سے باپ کیلئے محرم بن چکی ہے ،اب اس کالڑکے کے باپ سے کبھی بھی نکاح نہیں ہوسکتا،لہٰذااس سے احترازلازم ہے۔ (سورۃ النساء:23)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

تکبر انسان کا سب سے خطر ناک اخلاقی مرض

بیشک وہ تکبر کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا (النحل:23)جس کے دل میں ذرہ برابر تکبر ہو گا وہ جنت میں داخل نہ ہو گا (صحیح مسلم)

معاشرے کی تعمیر و اصلاح میں علماء کا کردار

’’اللہ تم میں سے ایمان والوں اور اہلِ علم کے درجات بلند فرماتا ہے‘‘(سورۃ المجادلہ: 11) تم میں سے جو شخص برائی دیکھے اسے چاہیے کہ اسے اپنے ہاتھ سے روکے، اگر اس کی طاقت نہ ہو تو زبان سے، اور اگر یہ بھی نہ ہو تو دل میں برا جانے‘‘(صحیح مسلم)

ماہِ صفر المظفر

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:صفر منحوس نہیں ہے (صحیح بخاری)

اقتدار کے ایوانوں میں بلیو پاسپورٹ کے چرچے

پاسپورٹ صرف ایک سفری دستاویز نہیں بلکہ ریاست کی خود مختاری، قومی شناخت اور بین الاقوامی تعلقات کی علامت ہوتا ہے۔پاکستان اپنے شہریوں کو تین طرح کے پاسپورٹ جاری کرتا ہے تاکہ بیرون ملک سفر، تعلیم، تجارت، ملازمت، سیاحت، علاج اور سرکاری فرائض کی ادائیگی کیلئے شناخت ثابت کی جا سکے۔

مولانا فضل الرحمن کا متناز ع بیان

(ن )لیگ کی لیڈر شپ کیلئے بڑا امتحان۔ ۔کیوں؟

عوام کیلئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل

سیاست کا بھی عجیب رنگ ہے، ساتھ چلنے والے کب مخالف ہوجائیں پتا ہی نہیں چلتا۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سیاست بھی کچھ ایسی ہی نظر آرہی ہے۔