آئلی سکن کی دیکھ بھال، مکمل رہنمائی

تحریر : سائرہ خان


آئلی سکن ایک عام مسئلہ ہے جس کا سامنا نوجوانوں اور بڑی عمر کی خواتین کو عام ہوتا ہے۔

اس میں جلد کے غدود (Sebaceous Glands) ضرورت سے زیادہ تیل یا سیبم (Sebum) پیدا کرتے ہیں جس کے نتیجے میں چہرہ چکنا نظر آتا ہے، مسام بند ہو جاتے ہیں اور کیل مہاسوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اگرچہ آئلی سکن کی اپنی خوبیاں بھی ہیں، جیسے جلد نسبتاً دیر سے جھریوں کا شکار ہوتی ہے لیکن اس کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو مختلف جلدی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔مگرصحت مند، صاف اور چمکدار جلد کے لیے صرف مہنگی کریمیں کافی نہیں ہوتیں بلکہ متوازن غذا، مناسب سکن کیئر روٹین اور صحت مند طرزِ زندگی بھی نہایت ضروری ہیں۔

آئلی سکن کے لیے بہترین غذائیں

اومیگا 3 فیٹی ایسڈز: اومیگا 3 فیٹی ایسڈز جسم میں سوزش کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ جلد میں تیل کی زیادتی کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں اور کیل مہاسوں کے امکانات کم کرتے ہیں۔ مچھلی، اخروٹ، السی کے بیج اور چیا سیڈز اومیگا 3 کے بہترین ذرائع ہیں۔ انہیں ہفتے میں کئی بار اپنی غذا میں شامل کرنا جلد کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس: وٹامن سی جلد کی مرمت، کولیجن کی تیاری اور داغ دھبوں کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو  فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں جو جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ کینو، لیمن،آم، انگور اور بیریز وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور پھل ہیں۔

زنک سے بھرپور غذائیں

زنک جلد میں تیل کی پیداوار کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ کیل مہاسوں کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ کدو کے بیج، دالیں، چنے، خشک میوہ جات اور ہول گرین غذائیں زنک کے اچھے ذرائع ہیں۔

بیٹا کیروٹین

بیٹا کیروٹین جسم میں جا کر وٹامن اے میں تبدیل ہو جاتا ہے، جو جلد کی صحت کیلئے نہایت اہم ہے۔ یہ جلد کے خلیات کی مرمت کرتا ہے اور جلد کو چمک دیتا ہے۔ گاجر، شکر قندی، پالک اور دیگر سبز پتوں والی سبزیاں اس کا بہترین ذریعہ ہیں۔

گرین ٹی

گرین ٹی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس جلد کی سوزش کو کم کرتے ہیں اور اضافی تیل بننے کے عمل کو متوازن رکھتے ہیں۔ روزانہ ایک یا دو کپ بغیر چینی والی گرین ٹی پینا مجموعی صحت کے ساتھ جلد کے لیے بھی مفید ہے۔

پانی اور ہائیڈریٹنگ غذائیں

آئلی سکن والے افراد اکثر سمجھتے ہیں کہ انہیں زیادہ پانی کی ضرورت نہیں ، حقیقت اس کے برعکس ہے۔ مناسب مقدار میں پانی پینے سے جسم کے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں اور جلد تروتازہ رہتی ہے۔ کھیرا، تربوز، خربوزہ اور دیگر پانی سے  بھرپور پھل اور سبزیاں بھی جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

آئلی سکن کی دیکھ بھال

 روزانہ کلینزنگ: چہرے کو دن میں دو مرتبہ نرم اور آئل فری کلینزر سے دھونا چاہیے۔ اس سے اضافی تیل، گرد و غبار اور آلودگی صاف ہو جاتی ہے جبکہ جلد ضرورت سے زیادہ خشک بھی نہیں ہوتی۔

 ٹونر کا استعمال:الکحل سے پاک ٹونر جلد کے مسام صاف رکھنے اور اضافی تیل کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ چہرہ دھونے کے بعد روئی کی مدد سے ٹونر لگانا مفید ثابت ہوتا ہے۔

 موئسچرائزنگ: یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ چکنی جلد کو موئسچرائزر کی ضرورت نہیں ہوتی۔ حقیقت میں ہلکا، آئل فری اور نان کومیڈوجینک موئسچرائزر جلد کی نمی برقرار رکھتا ہے اور تیل کی غیر ضروری پیداوار کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

 ہفتہ وار ایکسفولی ایشن: ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ نرم ایکسفولی ایٹر استعمال کرنے سے مردہ خلیات صاف اور مسام بند ہونے سے بچتے ہیں۔

 سن پروٹیکشن: دھوپ سے بچاؤ ہر قسم کی جلد کے لیے ضروری ہے۔آئلی سکن والے افراد کو آئل فری، ہلکے اور SPF 30 یا اس سے زیادہ والے سن سکرین کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے حفاظت ہو سکے۔مگریاد رہے کہ صرف اچھی غذا اور سکن کیئر ہی کافی نہیں بلکہ روزمرہ عادات بھی جلد پر گہرا اثر ڈالتی ہیں۔روزانہ کم از کم سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند۔مناسب مقدار میں پانی پینا۔ذہنی دباؤ کم رکھنا سکن کیئر کے لیے بے حد ضروری ہے کیونکہ تناؤ ہارمونز کے ذریعے تیل کی پیداوار بڑھا سکتا ہے۔اس کے علاوہ باقاعدگی سے ورزش کریں تاکہ خون کی روانی بہتر ہو اور جلد کو مناسب غذائیت ملے۔چہرے کو بار بار ہاتھ لگانے سے گریز کریں تاکہ بیکٹیریا جلد تک نہ پہنچیں۔

کن چیزوں سے احتیاط کریں؟

آئلی سکن رکھنے والے افراد کو بہت زیادہ تلی ہوئی، چکنی اور جنک فوڈ اشیاکے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اسی طرح زیادہ میٹھے مشروبات اور پراسیسڈ فوڈز بھی بعض افراد میں کیل مہاسوں کے امکانات بڑھا سکتے ہیں۔ ہر شخص کی جلد مختلف ہوتی ہے، اس لیے اگر کسی خاص غذا سے مسئلہ بڑھتا محسوس ہو تو اس کا استعمال محدود کر دینا بہتر ہے۔آئلی سکن کوئی بیماری نہیں بلکہ جلد کی ایک قدرتی قسم ہے، جس کی مناسب دیکھ بھال سے اسے صحت مند، صاف اور چمکدار رکھا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

مرزا عظیم بیگ چغتائی ہشت پہلو ادیب

85 ویں برسی:مزاح نگاری کا جو ملکہ انہیں حاصل ہوا وہ اس دور کے بہت کم لکھنے والوں کونصیب ہوا :عظیم بیگ چغتائی نے اپنے افسانوں اور ناولوں کا دائرہ صرف ہنسنے ہنسانے تک ہی محدود نہیں رکھا بلکہ المیہ ناول اور افسانے بھی لکھے اور زندگی کی مکمل تصویر پیش کرنے پر پوری توجہ د:کیفیت اور کمیت ہر دو اعتبار سے ان کے ادبی کارنامے ان گنت ہیں‘ ان کی خدمات کا دائرہ وسیع اور شخصیت بوقلموں ہے‘ ان سب پر مستزاد ان کا پیرایہ بیان اور طرز نگارش ہے

الفاظ و معنی اورزبان کا رشتہ

الفاظ زندگی کی حرکت وکیفیت کے آئینہ دارہیں ، مفہومی علائم کی ڈگرسے گزرکرانسانی اظہاروابلاغ کی منزل تک جاپہنچتے ہیں۔

ہاکی کاعالمی میلہ شروع:وقارکی بحالی گرین شرٹس کیلئے چیلنج

ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈکپ2026:عالمی رینکنگ کی بنیاد پر شامل 16 بہترین ٹیموں کو ابتدائی مرحلے کیلئے 4 مختلف پولزمیں تقسیم کیا گیا ہے:ہاکی کی تاریخ میں پہلی بار مردوں کا ورلڈ کپ دو ممالک کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے

سبز پرچم سے سبز درخت تک!

شہرکے ایک محلے میں دو دوست جنید اور جہانزیب رہتے تھے۔دونوں آٹھویں جماعت کے ذہین اور سمجھدار طالب علم تھے۔

اپنا گھر

شکیل کے کمرے میں بکھرے ہوئے کپڑے، کھلا ہوا سوٹ کیس اور میز پر دھرا پاسپورٹ اس کے پختہ ارادے کو ظاہر کر رہا تھا۔ وہ اپنے ابو کے سامنے کھڑا، جذبات سے مغلوب آواز میں اپنا حتمی فیصلہ سنا رہا تھا۔

طوطا: ذہانت،قدرت کا ذہین اور رنگین شاہکار

طوطا دنیا کے خوبصورت اور ذہین پرندوں میں شمار ہوتا ہے۔