ماں کی شان
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے حضور پاکﷺ سے دریافت کیا کہ رشتہ داروں میں سے میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟
اس کے جواب میں حضور انورﷺ نے ارشاد فرمایا: تمہاری ماں حسن سلوک کی مستحق ہے ، سب سے زیادہ۔ سائل نے پھر پوچھا پھر کون؟ نبی کریمﷺ نے فرمایا ! تمہاری والدہ۔ سوال کرنے والے نے عرض کیا پھر کون؟ آپﷺ نے فرمایا تمہاری والدہ۔ چوتھی دفعہ سوال کرنے پر والی کوثرﷺ نے فرمایا تمہارا باپ ۔ (مشکوٰۃ شریف، صفحہ418)۔
ماں کی اللہ تبارک و تعالیٰ نے بہت ہی اونچی شان بنائی ہے۔ ماں کے قدموں تلے جنت ہے (حدیث نبویؐ)۔ماں کی نافرمانی کرنا کبیرہ گناہوں میں سب سے بڑا گناہ ہے (حدیث نبویؐ)
٭… ماں کی خوشبو دنیا میں باعث دولت اور آخرت میں باعث نجات ہے۔( شیخ سعدی ؒ)
٭… ماں کی اصل خوبصورتی اس کی محبت ہے اور میری ماں دنیا کی خوبصورت ماں ہے۔ (مولانا محمد علی جوہر)
٭… ماں کی آغوش انسان کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے۔ (ارسطو)
٭… ماں کو مصیبت کے وقت جب میں یاد کرتا ہوں تو مجھ ے سکون ملتا ہے۔ (شیلے)
٭… ماں زندگی کی تاریک راہوں میں روشنی کا مینار ہے۔ (آرچ بولڈ)
٭…ماں دنیا کی عزیز ترین ہستی ہے (ظہیر الدین بابر)
٭… ماں کے بغیر گھر ایک قبرستان ہے (برنارڈ شاہ)
٭… ماں کی محبت پھولوں سے زیادہ ترو تازہ اور لطیف ہے۔٭… ماں انسان کو سب سے پیار کرنے والی ہستی ہے۔٭… ماں کے منہ سے نکلی ہوئی دعا خدا کو بھی ماننا پڑتی ہے۔
٭٭٭
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments