اسٹیٹ ہرمیٹیج میوزیم

تحریر : روزنامہ دنیا


روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں واقع ’’اسٹیٹ ہرمیٹیج میوزیم‘‘ (State Hermitage Museum)نہ صرف روس بلکہ دنیا کے بڑے اور معروف عجائب گھروں میں سے ایک ہے، جہاں تقریباً تیس لاکھ سے زائد تاریخی، ثقافتی اور فنّی نوادرات محفوظ ہیں۔

اس عظیم عجائب گھر کی بنیاد 1764ء  میں رکھی گئی۔ آج ہرمیٹیج میوزیم مختلف ادوار اور تہذیبوں کی نایاب اشیا کا خزانہ بن چکا ہے۔ میوزیم کا مرکزی حصہ تاریخی ونٹر پیلس میں قائم ہے، جو کبھی روسی شاہی خاندان کی رہائش گاہ ہوا کرتا تھا۔

ہرمیٹیج میوزیم میں قدیم مصر، یونان، روم، فارس، ایشیا اور یورپ کی تہذیبوں سے تعلق رکھنے والے نادر نوادرات موجود ہیں۔ یہاں قدیم مجسمے، شاہی زیورات، سکے، اسلحہ، نوادرات، مخطوطات اور تاریخی دستاویزات کے ساتھ ساتھ عالمی شہرت یافتہ مصوروں کے ہزاروں شاہکار بھی محفوظ ہیں، جو ہر سال لاکھوں سیاحوں اور فنونِ لطیفہ کے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

جشن سے آگے !

دیواروں پر لٹکی ہوئی کاغذ کی جھنڈیاں فر فر کی آوازیں پیدا کر رہی تھیں مگر زمین کا منظر کچھ اور ہی تھا۔عارف کے قدم اپنی جگہ منجمد ہو چکے تھے۔

ماں کی شان

حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے حضور پاکﷺ سے دریافت کیا کہ رشتہ داروں میں سے میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟

ہُد ہُد: قدرت کا حسین اور منفرد پرندہ

ہدہد ایک نہایت خوبصورت، منفرد اور دلکش پرندہ ہے، جس کا ذکر قرآنِ کریم میں بھی حضرت سلیمان ؑکے واقعے کے حوالے سے ملتا ہے۔

وطن پیارا پیارا ، ہے آنکھوں کا تارا

وطن پیارا پیارا ، ہے آنکھوں کا تارا،وطن کے لیے ہم ، وطن ہے ہمارا

نصیحت آموز باتیں

٭…دوسروں کی غلطیوں سے سبق سیکھیں۔٭…دوسروں کے ساتھ انصاف کریں۔

ذرا مسکرائیے

ایک صاحب اپنے ایک دوست سے پوچھنے لگے: آپ کے بڑے لڑکے کا نام کیا ہے؟انہوں نے جواب دیا: نفیس کریم، چھوٹے لڑکے کا نام رئیس کریم۔