ذرا مسکرائیے

تحریر : روزنامہ دنیا


ایک صاحب اپنے ایک دوست سے پوچھنے لگے: آپ کے بڑے لڑکے کا نام کیا ہے؟انہوں نے جواب دیا: نفیس کریم، چھوٹے لڑکے کا نام رئیس کریم۔

پہلے صاحب نے بیچ میں ٹوک کر کہا: تو پھر آپ کی بیٹی کا نام یقیناً آئس کریم ہوگا۔ 

٭٭٭

ایک کنجوس نے ہوٹل میں کھانا کھانے کے بعد بیرے کو ٹپ نہ دی۔ 

بیرے نے ٹپ کا مطالبہ کیا تو کنجوس نے کہا: ہمارے مذہب میں ٹپ دینا جائز نہیں ہے۔

بیرے نے عاجزی سے کہا:تو جناب! اس پر جتنی زکوٰۃ بنتی ہے،وہی دے دیں۔

٭٭٭

اسد: ارے بھائی شمشاد دھوپ میں کیوں بیٹھے ہو؟۔

شمشاد: ذرا پسینہ سکھا رہا ہوں۔

٭٭٭

ایک راہگیر نے فقیر سے کہا : اگر میں تمہارے ہاتھ میں سو روپے کا نوٹ دوں تو تم کیا کرو گے؟

 فقیر: میں فوراً! دوسرا ہاتھ آگے کر دوں گا۔

٭٭٭

ماں منے سے: بیٹا جاؤ ذرا ہمسائے سے چمچ مانگ کر لاؤ۔

 بیٹا: ماں انہوں نے دینے سے انکار کر دیا ہے۔

 ماں: یہ لوگ بھی دن بدن کنجوس ہو گئے ہیں‘ جاؤ الماری سے اپنا نکال لاؤ۔

٭٭٭

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

جشن سے آگے !

دیواروں پر لٹکی ہوئی کاغذ کی جھنڈیاں فر فر کی آوازیں پیدا کر رہی تھیں مگر زمین کا منظر کچھ اور ہی تھا۔عارف کے قدم اپنی جگہ منجمد ہو چکے تھے۔

ماں کی شان

حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے حضور پاکﷺ سے دریافت کیا کہ رشتہ داروں میں سے میرے حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟

ہُد ہُد: قدرت کا حسین اور منفرد پرندہ

ہدہد ایک نہایت خوبصورت، منفرد اور دلکش پرندہ ہے، جس کا ذکر قرآنِ کریم میں بھی حضرت سلیمان ؑکے واقعے کے حوالے سے ملتا ہے۔

وطن پیارا پیارا ، ہے آنکھوں کا تارا

وطن پیارا پیارا ، ہے آنکھوں کا تارا،وطن کے لیے ہم ، وطن ہے ہمارا

اسٹیٹ ہرمیٹیج میوزیم

روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں واقع ’’اسٹیٹ ہرمیٹیج میوزیم‘‘ (State Hermitage Museum)نہ صرف روس بلکہ دنیا کے بڑے اور معروف عجائب گھروں میں سے ایک ہے، جہاں تقریباً تیس لاکھ سے زائد تاریخی، ثقافتی اور فنّی نوادرات محفوظ ہیں۔

نصیحت آموز باتیں

٭…دوسروں کی غلطیوں سے سبق سیکھیں۔٭…دوسروں کے ساتھ انصاف کریں۔