آج کا پکوان:پالک چکن
اجزا: چکن :آدھا کلو،پالک (صاف کی ہوئی) : آدھاکلو،پیاز (باریک کٹی ہوئی): ایک درمیانی، ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے): دو عدد،ہری مرچ (کٹی ہوئی) : 4،5 عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ :ایک کھانے کا چمچ،
تیل : آدھا کپ، نمک : حسبِ ذائقہ،لال مرچ پاؤڈر :ایک چائے کا چمچ،ہلدی پاؤڈر : آدھا چائے کا چمچ،دھنیا پاؤڈر: ایک کھانے کا چمچ،زیرہ پاؤڈر :ایک چائے کا چمچ،گرم مصالحہ پاؤڈر : آدھا چائے کا چمچ،کالی مرچ پاؤڈر : آدھا چائے کا چمچ،لیمن جوس : ایک کھانے کا چمچ۔
ترکیب: پالک کو اچھی طرح دھو کر ابلتے ہوئے پانی میں دو منٹ ڈالیں۔ پھر ٹھنڈے پانی میں ڈال کر نکال لیں اور بلینڈ کر کے پالک کا پیسٹ بنا لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک بھونیں۔ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اور خوشبو آنے تک بھونیں۔ کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور نرم ہونے تک پکائیں۔ چکن شامل کر کے اچھی طرح بھونیں، یہاں تک کہ چکن کا رنگ تبدیل ہو جائے۔ نمک، لال مرچ، ہلدی، دھنیا پاؤڈر اور زیرہ پاؤڈر شامل کریں اور مصالحے کو 2،3 منٹ تک بھونیں۔ پالک کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ ڈھکن لگا کر 10،12 منٹ ہلکی آنچ پر دم پر پکائیں۔ ہری مرچ، گرم مصالحہ اور کالی مرچ پاؤڈر شامل کر کے مزید پانچ منٹ پکائیں۔آخر میں لیمن جوس ڈال کر مکس کریں۔ ادرک، ہری مرچ اور لیموں کے ٹکڑوں سے گارنش کریں۔
کھیر
اجزا :دودھ :ایک لیٹر چاول :آدھا کپ،چینی: تین چوتھائی کپ، الائچی: چار عدد،بادام :دو کھانے کے چمچ،پستہ :دو کھانے کے چمچ،کیوڑہ: ایک چائے کا چمچ
ترکیب: چاول کو دھو کر 30 منٹ کے لیے بھگو دیں، پھر ہلکا سا کوٹ لیں۔ ایک بھاری تلے والے برتن میں دودھ ڈالیں اور اس میں چاول شامل کر دیں۔ درمیانی سے ہلکی آنچ پر مسلسل وقفے وقفے سے چمچ چلاتے ہوئے پکائیں، یہاں تک کہ چاول اچھی طرح گل جائیں اور دودھ گاڑھا ہو جائے۔ اب چینی اور الائچی شامل کریں اور مزید 8،10 منٹ پکائیں۔ آخر میں کیوڑہ، بادام اور پستہ شامل کر دیں۔کھیر کو پیالوں میں نکال کر ٹھنڈا کریں اور اوپر بادام اور پستے سے گارنش کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments