آج کا پکوان:منگولین بیف

تحریر : انعم شیخ(شیف)


اجزا: بیف (بون لیس) : 500 گرام باریک پٹیاں، کارن فلور : 3 چمچ، سویا ساس : 4 چمچ، لہسن : 4 جوئے باریک کٹے ہوئے، ادرک : 1چمچ باریک کٹا ہوا، براؤن شوگر یا چینی : 2 چمچ، پانی یا بیف سٹاک : آدھا کپ، کالی مرچ : آدھا چائے کا چمچ، نمک : حسبِ ذائقہ، ہری پیاز : 3 سے 4 عدد کٹی ہوئی، تیل : فرائی کرنے کیلئے، تل : 1 چائے کا چمچ۔

ترکیب: بیف کی باریک پٹیوں پر کارن فلور اچھی طرح لگا کر 10 منٹ کے لیے رکھ دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور بیف کو تیز آنچ پر 3 سے 4 منٹ تک سنہری ہونے تک فرائی کر کے نکال لیں۔ اسی کڑاہی میں اگر ضرورت ہو تو تھوڑا سا تیل ڈالیں پھر لہسن اور ادرک کو تقریباً 30 سیکنڈ بھونیں۔ سویا ساس، چینی، پانی یا بیف سٹاک، کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور ایک سے دو منٹ پکائیں۔ فرائی کیا ہوا بیف سوس میں شامل کریں اور 2 سے 3 منٹ تک تیز آنچ پر پکائیں تاکہ سوس گاڑھی ہو کر بیف پر اچھی طرح چڑھ جائے۔ آخر میں ہری پیاز اور تل چھڑک دیں۔

آم کا مربہ

ترکیب:قلمی آم ایک کلوگرام لیں اور ان کو دھو کر کپڑے سے خشک کرلیں پھر ان آموں کے اوپر ڈنٹھل والی جگہ کو کاٹ دیں اور چھلکا اتار لیں۔ ان آموں کے چھوٹے سلائس کر لیں جتنے آپ مناسب سمجھتے ہیں، گٹھلی کو نکال دیں۔اگلے مرحلے میں ایک کڑاہی لیں اس میں پانی ڈال کر چولہے پر رکھیں اور جب پانی میں ابال آنے لگے تو آموں کے سلائس کو اس میں ڈال کر 4،5 منٹ کے لیے ابالیں ،بس اتنا سا ابالنا ہے کہ ہلکے سے نرم ہو جائیں ۔ آم کے سلائس پانی سے نکال کر الگ برتن میں رکھیں گے۔

چاشنی تیار کریں: کڑاہی لیں اور اس میں ایک کلو گرام چینی ڈال کرتھوڑا سا پانی ڈالیں کہ چینی تر ہو جائے،اس کے بعد آگ پر رکھیں اور چاشنی تیار کریں۔ چمچ سے چینی کو ہلائیں جب چینی حل ہو جائے تو اس میں دارچینی کے 4 چھوٹے ٹکڑے، 10،12 عدد سبزالائچی کے دانے ، 4 عدد لونگ،ایک چٹکی زعفران ڈالیں ۔ تھوڑا ابالیں تاکہ شربت کی طرح ہو جائے۔ جب شربت کی طرح ہو جائے تو ابلے ہوئے آموں کے سلائس اس چاشنی میں ڈال دیں۔ چاشنی تھوڑی سی پتلی ہو گی آپ اس کو درمیانی آنچ پر پکنے دیں اور وقفے وقفے سے چمچ ہلاتے رہیں جب تک کہ چاشنی گاڑھی معلوم ہو۔ اس میں 10،12 منٹ تک کا وقت لگے گا۔ جب چاشنی میں تار بننے لگے تو آگ بند کر دیں۔ برتن اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں۔ 4 گھنٹے تک انتظار کریں یا رات بھر رکھ دیں۔ آپ کا مربہ آم تیار ہے۔اس کو شیشے کے خشک جار میں محفوظ کر لیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

مرزا عظیم بیگ چغتائی ہشت پہلو ادیب

85 ویں برسی:مزاح نگاری کا جو ملکہ انہیں حاصل ہوا وہ اس دور کے بہت کم لکھنے والوں کونصیب ہوا :عظیم بیگ چغتائی نے اپنے افسانوں اور ناولوں کا دائرہ صرف ہنسنے ہنسانے تک ہی محدود نہیں رکھا بلکہ المیہ ناول اور افسانے بھی لکھے اور زندگی کی مکمل تصویر پیش کرنے پر پوری توجہ د:کیفیت اور کمیت ہر دو اعتبار سے ان کے ادبی کارنامے ان گنت ہیں‘ ان کی خدمات کا دائرہ وسیع اور شخصیت بوقلموں ہے‘ ان سب پر مستزاد ان کا پیرایہ بیان اور طرز نگارش ہے

الفاظ و معنی اورزبان کا رشتہ

الفاظ زندگی کی حرکت وکیفیت کے آئینہ دارہیں ، مفہومی علائم کی ڈگرسے گزرکرانسانی اظہاروابلاغ کی منزل تک جاپہنچتے ہیں۔

ہاکی کاعالمی میلہ شروع:وقارکی بحالی گرین شرٹس کیلئے چیلنج

ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈکپ2026:عالمی رینکنگ کی بنیاد پر شامل 16 بہترین ٹیموں کو ابتدائی مرحلے کیلئے 4 مختلف پولزمیں تقسیم کیا گیا ہے:ہاکی کی تاریخ میں پہلی بار مردوں کا ورلڈ کپ دو ممالک کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے

سبز پرچم سے سبز درخت تک!

شہرکے ایک محلے میں دو دوست جنید اور جہانزیب رہتے تھے۔دونوں آٹھویں جماعت کے ذہین اور سمجھدار طالب علم تھے۔

اپنا گھر

شکیل کے کمرے میں بکھرے ہوئے کپڑے، کھلا ہوا سوٹ کیس اور میز پر دھرا پاسپورٹ اس کے پختہ ارادے کو ظاہر کر رہا تھا۔ وہ اپنے ابو کے سامنے کھڑا، جذبات سے مغلوب آواز میں اپنا حتمی فیصلہ سنا رہا تھا۔

طوطا: ذہانت،قدرت کا ذہین اور رنگین شاہکار

طوطا دنیا کے خوبصورت اور ذہین پرندوں میں شمار ہوتا ہے۔