مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


فجر کی اذان کے بعد نوافل پڑھنا سوال: کیا نماز فجرکی جماعت سے پہلے 2سنت کے علاوہ تحیۃ المسجدکے نفل پڑھ سکتے ہیں ؟مسجدمیں ایک شخص نے فجرکی سنت سے پہلے 2رکعت تحیۃ المسجدوتحیۃ الوضوپڑھی تو ساتھ بیٹھے ایک بزرگ نے کہاکہ فجرکی اذان کے بعدنفل نہیں پڑھنے چاہئیں، آپ وضاحت فرما دیں۔ (چودھری محمد اسلم، اوکاڑہ)

جواب:صبح صادق کے بعدسوائے فجرکی 2سنتوں کے کوئی اورنفل پڑھنا جائز نہیں۔ (فتاویٰ عثمانی 1؍437) لہٰذا تحیۃ الوضواورتحیۃ المسجد بھی اس وقت پڑھنا جائز نہیں تاہم ان اوقات میں مسجدمیں بیٹھ کر ذکر میں مشغول رہنے سے تحیۃ المسجدکاثواب مل جاتا ہے۔ (کذافی احسن الفتاویٰ،3؍481)

نماز کے بعد تسبیحات نہ پڑھنا 

سوال:ایک خاتون نماز، روزہ، تلاوت قرآن کی پابندہے، تہجدگزاربھی ہے۔ تسبیح و ذکر کرنا مشکل لگتا ہے یا نہیں کرتی۔ وہ اپنے علم میں اضافے کیلئے کوئی دینی رسالہ پڑھ لیتی ہے۔ کیا نمازکے بعدتسبیحات کرنا لازمی ہے؟جبکہ وہ مؤکدہ و غیرمؤکدہ سنن و نوافل اورتحیۃ الوضو بھی پڑھتی ہے۔(بشیر، ساہیوال )

جواب:نمازکے بعدتسبیحات پڑھنا شرعاً لازم نہیں لہٰذا تسبیحا ت نہ پڑھ سکنے یا نہ پڑھنے سے کوئی گناہ نہیں ہو گا، تاہم متعدد احادیث میں مختلف تسبیحات و اذکار کی آپﷺ نے فضیلتیں بیان فرمائی ہیں لہٰذا انہیں یا ان میں سے حسب استطاعت کچھ پڑھ لینا  باعث اجر و ثواب ہے ۔ایک روایت میں ہے ’’جوشخص ہرفرض نمازکے بعد33بارسبحان اللہ، 33بارالحمدللہ،33 بار اللہ اکبرپڑھے جن کا مجموعہ 99 ہو اور سو کا عدد پورا کرنے کیلئے ایک مرتبہ ’’لاالہ الااللہ وحدہ لاشریک لہ لہ الملک ولہ الحمدوھوعلی کل شئی قدیر‘‘ پڑھے تواس کے تمام گناہ (مراد صغیرہ گناہ ہیں ) بخش دیئے جائیں گے، اگرچہ سمندرکے جھاگ کے برابر ہوں‘‘ (صحیح مسلم)۔اسی طرح ایک اور روایت میں ہے کہ ’’ہرفرض نمازکے بعدپڑھنے کے چند کلمات ہیں جن کے کہنے والاحصول ثواب سے محروم نہیں رہ سکتا،اوروہ کلمات یہ ہیں،سبحان اللہ33 بار، الحمدللہ33بار اور اللہ اکبر34 بار‘‘ (صحیح مسلم)۔ان جیسی کئی روایات میں مختلف اذکار و تسبیحات کے فضائل آئے ہیں تاہم ان کے نہ پڑھنے سے کسی قسم کا کوئی گناہ نہیں ہو گا۔

واشنگ مشین میں مختلف کپڑے

 دھونے سے پاکی کا مسئلہ 

سوال :پاک اورناپاک کپڑے واشنگ مشین میں اکٹھے ڈال کردھونے کے بعدان کوواشنگ مشین سے نکال کرکھلے پانی کے نیچے اچھی طرح دھوتے ہیں اور نچوڑ کر دھوپ میں ڈال دیتے ہیں، کیاوہ اس طرح پاک ہوجائیں گے؟(اکرام الحق، کراچی)

جواب: واشنگ مشین سے نکال کرپاک پانی میں دوبارہ اچھی طرح دھونے سے کپڑے پاک ہو جائیں گے۔

واش روم جاتے ہوئے سر ڈھکنا 

سوال : بچیاں واش روم دوپٹہ اتارکرجاتی ہیں۔ قرآن و حدیث سے واضح کر دیں کہ کیا ایسا کرنا ٹھیک ہے؟ (بدرالدین، سکھر)

جواب:بیت الخلاء سرڈھانپ کرجانا چاہئے۔ 

کھانا کھانے کے دوران سر ڈھکنا

سوال: کھاناکھاتے ہوئے سرڈھکنابھی قرآن و حدیث سے بتادیں کیسا ہے ؟

جواب :کھانابھی سرڈھک کر کھاناچاہئے۔ یہ بھی ادب ہے (سنت زندگی،25)

رکوع یا سجدہ میں سبحان ربی الاعلیٰ

 3 کے بجائے ایک مرتبہ پڑھنا 

سوال :اگرنمازپڑھتے ہوئے رکوع یا سجدے میں3 دفعہ (سبحان ربی الاعلیٰ)کی بجائے ایک دودفعہ غلطی سے کہا جائے تو سجدہ سہو کرنا ہو گا یا دوبارہ نماز دہرانی ہو گی؟ جمعہ کے ایڈیشن میں جواب دیں تاکہ اور لوگ بھی مستفید ہوں۔(اُم خنساء، کراچی)

جواب:سجدہ میں سبحان ربی الاعلیٰ کا پڑھنا مسنون ہے اور3 مرتبہ پڑھنا مستحب کی کم سے کم مقدار ہے (درس ترمذی 2؍46)، لہٰذا 3 مرتبہ سے کم پڑھنے کی صورت میں اس تسبیح کی سنت تواداہوجائیگی مگرایک مستحب کا ترک ہو گا اورمستحب کے ترک سے سجدہ سہو لازم نہیں ہوتا لہٰذا مذکورہ صورت میں نماز بلاکراہت ادا ہو گئی ہے۔ سجدہ سہو کرنے یا دوبارہ دہرانے کی ضرورت نہیں ۔ (محمودیہ 7؍417) 

نماز میں تکبیر کہتے ہوئے چہرے کا

رخ قبلہ کی طرف ہونا چاہئے 

سوال : تکبیرلگاتے وقت(نمازکے شروع میں) چہرے کارخ کیاخانہ کعبہ کی طرف ہوناچاہئے یاسجدہ والی جگہ پر؟(اعظم ،راولپنڈی) 

جواب: چہرے کارخ قبلہ کی طر ف ہوناچاہئے اور نگاہ کوسجدہ کی جگہ پر رکھنا چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

نئے صوبوں کی بحث عالمی سطح پر پہنچ گئی

تیزی سے بڑھتی آبادی کیلئے انتظامی اصلاحات :، ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ میں 16 سے 30 انتظامی یونٹس بنانے کی تجویز کئی :ممالک اپنی آبادی اور معیشت میں تبدیلیوں کے ساتھ اپنے انتظامی ڈھانچوں کو بارہا تبدیل کر چکے ہیں:ہر صوبے کو چار حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے، اس طرح پہلی سطح کی انتظامی حکومتوں کی تعداد بڑھ کر 16 ہو جائے گی :ایک طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ موجودہ ڈویژنوں کی بنیاد پر انتظامی ڈھانچے کو آگے بڑھایا جائے اور 30 سے زیادہ انتظامی اکائیاں قائم کی جائیں

تقویٰ انسان کی اصل پہچان

’’ اور تم مان لو بیشک اللہ متقین کے ساتھ ہے‘‘(البقرہ) ’’تم میں سے اللہ کے نزدیک زیادہ عزت والا وہ شخص ہے جو تم میں سے زیادہ پرہیزگا ر ہو‘‘(سورۃ الحجرات) ’’ اگر تم اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو گے تو اللہ تمہیں حق اور باطل میں فرق کرنے کی قوت عطا فرما دے گا‘‘(سورۃ الانفال)

تحفظ حرمین شریفین: مقدس امانت، اجتماعی ذمہ داری

’’بے شک سب سے پہلا گھر جو لوگوں کیلئے مقرر کیا گیا وہی ہے جو مکہ میں ہے، برکت والا ہے اور تمام جہانوں کیلئے ہدایت کا مرکز ہے‘‘(آل عمران:96)

اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت!

’’تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں، لہٰذا اپنے دو بھائیوں کے درمیان صلح کرا دیا کرو‘‘ ( سورۃ الحجرات) اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت کرو اور آپس میں اختلاف مت کرو کہ تم کمزور ہو جاؤ، اور تمہاری ہوا نکل جائے، اور صبر کرو بیشک! اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے(سورۃ الانفال:46)

لانگ مارچ کیا رنگ لائے گا؟

خیبر پختونخوا میں ایک جانب مسلسل دہشت گردی‘ امن و امان کے مسائل اور سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے تو دوسری جانب صوبے کی حکمران جماعت کی جانب سے لانگ مارچ نے وفاق اور صوبے کے درمیان سیاسی کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات اور بلدیاتی انتخابات

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر غیر مشروط طور پر پی ٹی آئی اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی مسائل سیاسی بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں اور وہ مل بیٹھ کر ہی ہو سکتے ہیں۔