مسائل اور ان کا حل

تحریر : مفتی محمد زبیر


عورت کا بچے کے کان میں اذان دینا سوال:بچے کی پیدائش پرعورت بچے کے کان میں اذان دے سکتی ہے؟(کمال، راولپنڈی) جواب:جی ہاں دے سکتی ہے،تاہم اذان میں آواز اتنی بلندنہ کرے کہ کوئی غیرمحرم سنے۔

موبائل میں قرآن کی بغیر وضو 

تلاوت کی شرعی حیثیت 

سوال:۔قرآن پاک موبائل میں ہوتو بغیر وضوکے تلاوت کرسکتے ہیں؟(یاسرخان، پشاور)

جواب:جی ہاں !کرسکتے ہیں۔

صلوٰۃ التسبیح اور صلوٰۃ الحاجات وغیرہ 

پڑھنے کے اوقات

سوال:صلوٰۃ التسبیح ،صلوٰۃ الحاجات اورصلوٰۃ الاستخارہ کیلئے کوئی وقت مقررہے ؟(رحیم قادری، فیصل آباد)

جواب:یہ نمازیں نفل ہیں،نفل نمازفجروعصرکے بعد اور 3 مکروہ اوقات(طلوع آفتاب، زوال آفتاب اور غروب آفتاب)میں پڑھنا مکروہ ہے۔ ان 5 اوقات کے علاوہ کسی بھی وقت پڑھ سکتے ہیں۔

مخصوص ایام میں سورہ ٔکہف 

کی چند آیات کی تلاوت

سوال:اگرسورۂ کہف کی کچھ آیات یادہوں توجمعہ کے دن ماہواری کی صورت میں انہیں زبانی پڑھ سکتے ہیں؟ کیا مخصوص ایام میں قرآن پاک کی تلاوت سن سکتے ہیں؟( ایک خاتون،کراچی)

جواب:ماہواری کے ایام میں قرآن کریم کی تلاوت سنناجائزہے ،مگرپڑھناجائزنہیں خواہ زبانی ہویادیکھ کر۔(فی الترمذی:131)

مخصو ص ایام میں طواف درست نہیں 

سوال : اگر عورت عمرہ پر جائے اور عمرہ کے بعد اس کے مخصوص ایام شروع ہو جا ئیں تو وہ کیا کرے؟ اب کیا وہ طواف کر سکتی ہے یا نہیں ؟ ( محمد نصیر، کراچی)

جواب: نہیں وہ پا ک ہونے تک طواف نہیں کر سکتی۔اسی طرح مسجدحرام میں بھی مخصوص ایام کے دوران نہیں آسکتی تاہم ذکر واستغفار کر سکتی ہے۔(وفی الھدایہ، ج  1، ص265)

زکوٰۃ میں دوائیاں دینا 

سوا ل :کیا زکوٰ ۃ میں رقم کے بجائے مستحق افراد کو ان کی ضرورت کے مطابق دوائیاں دینے سے زکوٰۃ ادا ہو جائے گی ؟ ( جمال احمد ، لاہور) 

جواب: جی ہاں زکوٰ ۃ میں دوائیں بھی دی جا سکتی ہیں۔ بشر طیکہ جس کو دی جا رہی ہو ں وہ شر عی اعتبار سے مستحق زکوٰ ۃ ہو۔

قر آن کی قسم کھانا

سوال : ایک شخص نے قرآن کی قسم کھا کرکہا کہ میں فلاں کام نہیں کروں گا۔ کیا اس سے قسم لاگو ہو جاتی ہے۔ اب اگر وہ وہ کام کرتا ہے تو کیا اسے کفارہ دینا ہو گا؟(علی اسلم، بہاولپور) 

جواب : قرآن کی قسم کھانے سے بھی قسم منعقد ہو جاتی ہے۔ ایسی صورت میں قسم توڑنے پر کفارہ لازم ہوگا۔ جو 10 مسکینو ں کو صبح و شام کھانا کھلانا یا 10مسکینوں کو لباس فراہم کرنا ہے ۔ اگر اس کی استطاعت نہ ہو تو 3 دن متواتر روزہ رکھیں۔ (سورۃ المائدہ :89)

والد ین کا خرچ مالدار اولاد پر لازم ہے

سوال : اگر والدین غریب ہوں اور اولاد مالدار اور بالغ ہو تو کیا والدین کا خرچ ان پر ہے ؟(اکرم، لاہور) 

جواب:ضرورتمند والدین کا خرچہ تما م تر نان و نفقہ مالدار اولاد پر ہے۔(امداد الاحکام،ج 2، ص 889)

قضا نمازوں کا مسئلہ 

سوال :قضانمازوں کے بارے میں بتائیں کہ انہیں ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟ اگر زیادہ ہوں تو کس طرح ادا کی جائیں؟ (یاسین، کراچی )

جواب :بالغ ہونے کے بعد سے جتنی فرض نمازیں رہ گئی ہیں ان کا قضا کرنا شرعاًلازم ہے۔ اگر قضا نمازیں بہت زیا دہ ہیں تو خوب غور کرنے کے بعدہر نماز کی ایک تعداد مقرر کرلیں، مثلاً عشا ء کی 100 نمازیں میرے ذمے ہیں، اس کو اپنے پاس لکھ کر رکھ لیں پھر جتنی نمازیں پڑھتا رہے اس کو کل تعداد میں سے منہا کرتا رہے، اس طرح ہر نماز کا نقشہ بنا لے۔ نیز یاد رہے کہ عشاء کی نماز کے ساتھ وتر کی قضا کرنا بھی ضروری ہے۔

والدین کے حکم پر خلع لینا

سوال: کیا والدین کے حکم پر عورت اپنے شوہر سے خلع لے سکتی ہے؟(واجد علی، کراچی)

جواب: محض والدین کے حکم پر عورت کیلئے اپنے شوہر سے خلع لینا جائز نہیں بلکہ صرف اس صورت میں جائز ہے جبکہ عورت خود اس نتیجے پر پہنچے کہ شوہرکے ساتھ میرا نبھاؤ ممکن نہیں ہے۔(دیکھئے امداد الاحکام، ج  2، ص 276)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

حُسنِ ظن … پاکیزہ دل اور مضبوط معاشرے کی بنیاد

’’اے ایمان والو، بہت زیادہ گمان سے بچو، کیونکہ بعض گمان گناہ ہیں، اور ایک دوسرے کے عیب مت ٹٹولو، اور ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو‘‘(الحجرات:12) ’’ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ اس پر ظلم کرتا ہے، نہ اسے ذلیل کرتا ہے اور نہ اسے حقیر سمجھتا ہے‘‘ (صحیح مسلم) ’’جو لوگ مومن مردوں اور عورتوں کو بغیر کسی گناہ کے تکلیف پہنچاتے ہیں انہوں نے بہتان اور کھلے گناہ کا بوجھ اٹھایا‘‘ (الاحزاب:58)’’جو شخص کسی مسلمان کا عیب چھپائے، اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس کا عیب چھپائے گا‘‘ (صحیح مسلم)

طہارت و پاکیزگی کا حکم

’’ بیشک اللہ توبہ کرنے والوں اور پاک و صاف رہنے والوں کو دوست رکھتا ہے‘‘ (البقرہ) ’’ اگر میری اُمت پر شاق نہ گزرتا تو میں مسواک کو ضروری قرار دے دیتا‘‘(صحیح مسلم :589)

یتیم کی کفالت، اجرِ عظیم کا ذریعہ

’’اور یتیموں کو اُن کا مال دے دو، اور اچھے مال کو خراب سے تبدیل نہ کرو، اور اُن (یتیموں) کا مال اپنے مال کے ساتھ ملاکر مت کھاؤ! بے شک یہ بڑا گناہ ہے‘‘ (سورۃ النساء:02)ایک آدمی نے حضور ﷺ سے اپنے دل کی سختی کی شکایت کی تو آپﷺ نے فرمایا ’’یتیم کے سرپر ہاتھ پھیرا کرو اور مسکین کو کھانا کھلایا کرو‘‘ (مسند احمد)

نئے انتظامی یونٹس اور 28 ویں آئینی ترمیم

پاکستان میں اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کی بحث اب سنجیدہ رُخ اختیار کر چکی ہے۔ نئے صوبوں کے قیام پر ایک کے بعد ایک قومی مباحثہ ہو رہا ہے جس میں سیاستدان، سول سوسائٹی ، قانون دان اور گورننس کے ماہرین حصہ لے رہے ہیں اور اپنی آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔

اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش ،کتنی سنجیدہ؟

وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ کی جانب سے اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کا تعلق دہشت گردی کے خلاف سیاسی یکجہتی اور ہم آہنگی سے ہے ۔

جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ، پولیس کی کارکردگی پر سنگین سوالات

سندھ کابینہ نے میر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک کردی ہے،جس میں پولیس کی کارکردگی کو بدترین قرار دیا گیا ہے ‘میڈیکو لیگل نظام کی بھی قلعی کھول دی ہے۔