آج کا پکوان: چکن شاشلیک اور ویجیٹیبل رائس

تحریر : انعم شیخ(شیف)


اجزا: چکن بون لیس آدھا کلو، ، شملہ مرچ2 عدد، ، پیاز1 درمیانی، ٹماٹر1 درمیانہ،، دہی آدھا کپ، ادرک لہسن کا پیسٹ 1 چائے کا چمچ، لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ،پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ،

 نمک حسبِ ذائقہ،سویا ساس 1 چائے کا چمچ ، سرکہ 1 چائے کا چمچ،کوکنگ آئل 2 چمچ ، ویجیٹیبل رائس کے لیے چاول 2 کپ ،مکس سبزیاں 1 کپ ، نمک حسبِ ذائقہ، کالی مرچ حسبِ ذائقہ۔

 ترکیب:چکن کو درمیانے سائز کے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ایک پیالے میں دہی، ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ ، کالی مرچ، نمک، سویا ساس اور سرکہ ڈال کر مکس کریں۔ اس میں چکن شامل کرکے اچھی طرح ملائیں اور ایک گھنٹے کیلئے میرینیٹ ہونے دیں۔شملہ مرچ، پیاز اور ٹماٹر کو بڑے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔سیخوں پر باری باری میرینیٹ کیا ہوا چکن، شملہ مرچ، پیاز اور ٹماٹر لگائیں۔گرل یا فرائنگ پین کو گرم کرکے اس پر تھوڑا سا تیل لگائیں۔ سیخوں کو درمیانی آنچ پر پکائیں اور وقفے وقفے سے پلٹتے رہیں، یہاں تک کہ چکن اچھی طرح پک جائے اور اس پر ہلکا سنہری رنگ آجائے۔ایک پین میں تھوڑا سا تیل گرم کریں، مکس سبزیاں شامل کرکے چند منٹ پکائیں۔ اب پکے ہوئے چاول شامل کریں اور نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

 ہاٹ اینڈ ساور سوپ

اجزا: چکن: 250 گرام ، کارن: 1 کپ، گاجر: آدھا کپ ، بند گوبھی: آدھا کپ ، ہری پیاز: آدھا کپ ، انڈے: 2 عدد، مشروم: آدھا کپ ،سفید سرکہ: 3 چمچ، سویا ساس: 2 چمچ، چلی ساس: 2 چمچ ٹماٹو کیچپ: 1 چمچ، کارن فلور: 3 چمچ ، چکن سٹاک: 5 کپ ، کالی مرچ: 1 چائے کا چمچ، نمک: حسبِ ذائقہ، چینی: 1 چائے کا چمچ ، کٹی لال مرچ: 1 چائے کا چمچ ، تل کا تیل: 1 چائے کا چمچ ۔

ترکیب:ایک برتن میں 5 کپ پانی اور چکن ڈال کر ابالیں۔ چکن گلنے کے بعد نکال لیں، اس کے ریشے کر لیں اور یخنی محفوظ رکھیں۔ ایک بڑے پین میں تھوڑا سا تیل گرم کریں۔ مشروم، گاجر اور بند گوبھی ڈال کر 2 ، 3 منٹ ہلکی آنچ پر بھونیں۔اب چکن کی یخنی اور ابلے ہوئے مکئی کے دانے شامل کریں۔ تقریباً 5 منٹ درمیانی آنچ پر پکنے دیں۔چکن کے ریشے، سویا ساس، چلی ساس، ٹماٹو کیچپ، سرکہ، کالی مرچ اور کْٹی لال مرچ شامل کریں۔ اچھی طرح مکس کریں۔کارن فلور کو تھوڑے سے ٹھنڈے پانی میں اچھی طرح گھول لیں۔ اسے آہستہ آہستہ سوپ میں ڈالتے جائیں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں۔ سوپ گاڑھا ہونے تک پکائیں۔پھینٹے ہوئے انڈوں کو آہستہ آہستہ سُوپ میں ڈالیں اور اسی وقت چمچ ہلاتے رہیں تاکہ انڈوں کی باریک لکیریں بن جائیں۔آخر میں ہری پیاز اور تل کا تیل شامل کریں۔ مزید 1 ، 2 منٹ پکائیں۔ نمک اور چینی حسبِ ذائقہ شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔گرم گرم ہاٹ اینڈ ساور سوپ پیالے میں نکالیں، اوپر سے ہری پیاز اور کٹی لال مرچ ڈال کر پیش کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

بدلتی دنیا، مستقبل کے تقاضے بچوں کی تربیت کیسے کریں؟

دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ مصنوعی ذہانت، جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل تعلیم اور روزگار کے بدلتے ہوئے تقاضوں نے زندگی کے تقریباً ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔ ایسے میں بچوں کی تربیت کا مقصد صرف انہیں اچھے نمبر دلوانا یا کسی اچھی ملازمت کے قابل بنانا نہیں، بلکہ انہیں ایسا باشعور، خوداعتماد، تخلیقی اور ذمہ دار انسان بنانا ہے جو مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکے۔

کھلے مسام ،جلد کا عام مسئلہ

خوبصورت، صاف اور ہموار جلد ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے ۔ چہرے پر نمایاں مسام جلد کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں۔

کرنل محمد خان کی مزاح نگاری

27 ویں برسی:ان کی پہلی کتاب’’بجنگ آمد‘‘ کی اشاعت اُردو ادب کا اہم واقعہ شمار ہوتا ہے:کرنل محمد خان کو ظرافت تک پہنچنے کیلئے کسی تمہید کا پل نہیں باندھنا پڑتا‘ واقعات کی گردن میں لطافت کی بجتی ہوئی گھنٹیاں بھی وہ آویزاں نہیں کرتے‘ اُن کا لطیف اور لچکیلا مزاح اُن کے اسلوبِ تحریر کا جزو ہے ، ان کے نقطہ نظر کی پیداوار ہے

اُردوکا آغاز:کب ، کہاں اور کیسے ہوا؟

ارود زبان کی پیدائش کب، کہاں اور کیسے ہوئی اس سلسلے میں لسانیات کے عالم اور ماہرین کے درمیان کافی اختلافات پائے جاتے ہیں۔

گرین شرٹس:نیا کپتان ،اگلا امتحان

سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز:پاکستان ،سری لنکا اور انگلینڈ سہ ملکی سیریز کا باقاعدہ آغاز آج سے راولپنڈی میں ہوگا:افتتاحی مقابلے میں میزبان پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،فائنل سمیت 4میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے

کتاب دوستی

آئینہ جماعت ہفتم کی ہونہار طالبہ تھی۔ ہر کام کو ہوشیاری سے کرنا اس کی زندگی کا خاصا تھا۔ وہ اپنی ٹیچرز کا بے حد احترام کرتی تھی لیکن اس میں ایک برائی تھی کہ وہ موبائل بہت زیادہ استعمال کرتی تھی۔