آج کا پکوان: چکن لنچ باکس سینڈوچ
اجزا : ابلا ہوا چکن: 1 کپ (ریشہ کیا ہوا)، مایونیز: آدھا کپ، دہی: چوتھائی کپ، ہری چٹنی: 1 چمچ، لہسن پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ، باریک کٹی پیاز: 2 چمچ، نمک، کالی مرچ اور لال مرچ: حسبِ ذائقہ، سینڈوچ بریڈ: 8 سلائسز، کھیرا اور ٹماٹر: 1، 1 عدد، سلاد کے پتے: حسبِ ضرورت۔
ترکیب:ایک پیالے میں ریشہ کیا ہوا چکن، مایونیز، دہی، ہری چٹنی، لہسن پاؤڈر، پیاز اور تمام مصالحے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ بریڈ کے ایک سلائس پر چکن مکسچر پھیلائیں۔ اس پر سلاد کے پتے، کھیرے اور ٹماٹر کے قتلے رکھیں۔ دوسرا سلائس اوپر رکھ کر سینڈوچ بند کریں اور درمیان سے ترچھا کاٹ لیں۔ اسی طرح باقی سینڈوچ تیار کرکے لنچ باکس میں پیک کریں۔
ٹپ: سینڈوچ کو مزیدار بنانے کے لیے بریڈ کو ہلکا سا مکھن لگا کر سینک سکتے ہیں۔ بچوں کے لنچ باکس کے لیے سینڈوچ کو ٹھنڈا رکھیں۔
کھجور اور ڈرائی فروٹس کا حلوہ
اجزا: کھجور (گٹھلی نکال کر): 1 کپ، مکس ڈرائی فروٹس (بادام، پستہ، اخروٹ، کاجو): 1 کپ، دیسی گھی: آدھا کپ، دودھ: آدھا کپ، الائچی پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچ، دارچینی پاؤڈر: چوتھائی چائے کا چمچ، چینی یا شہد:(اختیاری) ۔
ترکیب: کھجوروں کو گرم دودھ میں 10 سے 15 منٹ بھگو کر نرم کریں، پھر پیسٹ بنا لیں۔ کڑاہی میں گھی گرم کرکے ڈرائی فروٹس کو 2 سے 3 منٹ ہلکا سا بھونیں۔ کھجور کا پیسٹ شامل کرکے 5 سے 7 منٹ اچھی طرح مکس کریں۔ دودھ، الائچی اور دارچینی ڈال کر ہلکی آنچ پر 5 سے 10 منٹ پکائیں۔ جب حلوہ گاڑھا ہو جائے اور کڑاہی کے کناروں سے الگ ہونے لگے تو چولہا بند کر دیں۔ کٹے ہوئے بادام اور پستے سے سجا کر گرم گرم پیش کریں۔
ٹپ: کھجور میں قدرتی مٹھاس ہوتی ہے، اس لیے اضافی چینی ڈالنا ضروری نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments