آخری اُمید

تحریر : ملک احسن اعوان


دیکھو ! علی نے دور دھواں اُگلتی فیکٹری کی طرف اُشارہ کرتے ہوئے کہا : یہی وہ شہر ہے جس کے بارے میں دادا ابو بتایا کرتے تھے ۔

سارہ نے ماتھے پر ہاتھ رکھ کر دور اُفق کی طرف دیکھا ۔ کتنا عجیب ہے! اتنی بڑی بڑی عمارتیں ہیں، مگر آس پاس درخت کم اور دھواں زیادہ نظر آ رہا ہے ۔ 

احمد نے اپنے طبی امداد والے بستے کو درست کرتے ہوئے کہا : میں نے کتاب میں پڑھا ہے کہ کئی سال پہلے لوگ بے تحاشا ایندھن جلاتے، جنگلات کاٹتے اور دریائوں کو آلودہ کرتے تھے۔ اسی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیاں بڑھتی گئیں ۔ چھوٹی مریم نے حیرت سے پوچھا : تو کیا اسی لیے یہ وادیاں خالی خالی لگ رہی ہیں ؟  

بالکل ! علی نے نقشہ کھولتے ہوئے جواب دیا ۔ بہت سے جانور ہجرت کر گئے ، کچھ نسلیں ختم ہوگئیں اور کئی علاقوں میں پانی کی کمی پیدا ہوگئی ۔  

سارہ نے مسکراتے ہوئے کہا : لیکن ہم یہاں باتیں کرنے نہیں آئے۔ ہمارے بستوں میں پودوں کے بیج، پانی صاف کرنے کے آلات اور ابتدائی طبی امداد کا سامان موجود ہے ۔  احمد نے جوش سے کہا : ہم اپنی مہم کا نام ’’آخری اُمید‘ ‘ رکھیں گے ۔ ہم درخت لگائیں گے ، لوگوں کو ماحول بچانے کا پیغام دیں گے اور اس وادی کو دوبارہ سر سبز بنانے کی کوشش کریں گے ۔  

مریم نے ایک ننھے پودے کو ہاتھ میں اُٹھایا اور بولی : اگر ایک درخت کٹنے سے نقصان ہوتا ہے تو ایک درخت لگانے سے بہتری بھی شروع ہوسکتی ہے ۔ چاروں دوست شہر کی طرف بڑھ گئے ۔ سورج غروب ہو رہا تھا، مگر ان کے دلوں میں ایک نئی صبح طلوع ہو رہی تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

خدمت انسانیت

ننھے بلال کی عمر بمشکل دس سال تھی۔ وہ خوبصورت پہاڑی قصبے میں اپنے والدین کے ساتھ رہتا تھا۔ بلال رحمدل بچہ تھا لیکن اسے یوں محسوس ہوتا تھا کہ وہ چھوٹا بچہ ہے اور بڑے کام کرنا اس کے بس کی بات نہیں۔

گنیز بک 2027ء میں شامل دنیا کے ہونہار بچے!

نوح ولیمز،ذہانت اور مہارت کی حیرت انگیز مثال

کوئلہ (Coal)کیسے بنتا ہے؟

زمین کے اندر سے نکالے جانے والے ایندھن مثلاً قدرتی گیس اور تیل کی طرح کوئلہ بھی نامیاتی مادے کی تبدیلیوں کی وجہ سے بنتا ہے۔

دنیا کی قدیم ترین گھڑی

اگر دنیا کی قدیم ترین محفوظ اور آج بھی کام کرنے والی میکانکی گھڑی کی بات کی جائے تو انگلینڈ کے شہر سالسبری کے تاریخی گرجا گھر میں موجود گھڑی نمایاں مقام رکھتی ہے۔

غصہ کرنا بری بات ہے

غصہ کرنا بری بات ہے،یوں بپھرنا بری بات ہے

اسٹیٹ ہرمیٹیج میوزیم

روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں واقع اسٹیٹ ہرمیٹیج میوزیم دنیا کے مشہور ترین عجائب گھروں میں شمار ہوتا ہے۔ اس کا قیام 1764ء میں کیا گیا۔