اسٹیٹ ہرمیٹیج میوزیم
روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں واقع اسٹیٹ ہرمیٹیج میوزیم دنیا کے مشہور ترین عجائب گھروں میں شمار ہوتا ہے۔ اس کا قیام 1764ء میں کیا گیا۔
ابتدا میں یہ شاہی خاندان کیلئے فن پارے جمع کرنے کا مرکز تھا۔ اس عجائب گھر میں مصوری، مجسمہ سازی، قدیم تہذیبوں کے نوادرات، زیورات اور تاریخی اشیا کا عظیم ذخیرہ موجود ہے۔
اس کے مرکزی حصے میں واقع ونٹر پیلس اپنی شاندار تعمیر اور دلکش تزئین و آرائش کے باعث خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ ہرمیٹیج میوزیم میں لاکھوں فن پارے اور تاریخی نوادرات محفوظ ہیں، جو دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں، محققین اور تاریخ کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments