کوئلہ (Coal)کیسے بنتا ہے؟
زمین کے اندر سے نکالے جانے والے ایندھن مثلاً قدرتی گیس اور تیل کی طرح کوئلہ بھی نامیاتی مادے کی تبدیلیوں کی وجہ سے بنتا ہے۔
وہ پیڑ اور پودے جو آج سے تیس کروڑ سال پہلے وسیع و عریض اور دلدل علاقوں میں اُگا کرتے تھے، آج کوئلے کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔ یہ پودے مردہ ہو کر دلدل میں دھنس گئے۔ انہیں مٹی اور ریت نے ڈھانپ لیا۔ رفتہ رفتہ یہ گل سڑ کر کوئلے کے خواص رکھنے والے نباتاتی مادے (Peat)میں تبدیل ہو گئے۔ جب یہ مادہ زمین کے اندر اتر گیا تو زمین کے اندر کی تپش اور دبائو نے اس میں ہائیڈروجن، آکسیجن اور نائٹروجن کو الگ کر دیا جس سے صرف کاربن بڑی مقدار میں رہ گیا۔ یہی وہ چیز ہے جسے ہم کوئلہ کہتے ہیں۔ کاربن کی مقدار سے مختلف اقسام کے کوئلوں کا تعین کیا جاتا ہے جس کوئلے میں کاربن زیادہ مقدار میں ہوتا ہے وہ جل کر زیادہ حرارت پیدا کرتا ہے۔ کم ترین درجے کے کوئلے کو Ligniteکہتے ہیں۔ اس کے بعد ذیلی بٹومینس کوئلہ (Sub-bituminous coal)بٹومینس کوئلہ اور انتھرا سائیٹ (Anthracite)کوئلہ ہوتا ہے جس میں 98فیصد کاربن ہوتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments