آج کا دن
اسپیشل فیچر
بے نظیر بھٹو نے وزیر اعظم پاکستان کا حلف اٹھایا
1988ء میں آج کے روز بے نظیر بھٹو نے وزیر اعظم پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ کسی بھی اسلامی ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں۔ انہوں نے 1988ء سے 1990ء اور پھر 1993ء سے 1996ء تک پاکستان کی 11ویں اور 13ویں وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 1980ء کی دہائی کے اوائل سے لے کر 2007ء میں اپنے قتل تک پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سربراہ یا شریک چیئرپرسن رہیں۔
نپولین بوناپارٹ کی تاجپوشی
دو دسمبر 1804ء کو فرانسیسی شہنشاہ نپولین بوناپارٹ کی پیرس میں تاج پوشی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پوپ نے بھی شرکت کی۔نپولین بوناپارٹ اپنے رجائی نام نپولین سے جانا جاتا تھا، وہ فرانسیسی شہنشاہ ہونے کے ساتھ فوجی کمانڈر بھی تھا جو فرانسیسی انقلاب کے دوران نمایاں ہوا اور اس نے کامیاب مہمات کی قیادت کی۔ انہیں تاریخ کے عظیم ترین فوجی کمانڈروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور ان کی جنگیں اور مہمات اب بھی دنیا بھر کے فوجی اسکولوں میں پڑھائی جاتی ہیں۔
متحدہ عرب امارات کا قیام
1971ء میں 2 دسمبر کو خلیج فارس میں متحدہ عرب امارات کے نام سے نئی ریاست کا قیام عمل میں آیا۔ ابو ظہبی ، دبئی ، شارجہ ، عجمان ، ام الکوین اور فجیرہ کے حکمرانوں نے 18 جولائی 1971ء کو دبئی میں منعقدہ اجلاس میں متحدہ عرب امارات بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ایک آزاد، خودمختار ریاست کی بنیاد 2 دسمبر 1971ء کو باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا۔ چند ماہ بعد 10 فروری 1972ء کو راس الخیمہ بھی بالآخر فیڈریشن میں شامل ہو گیا۔ متحدہ عرب امارات 2 دسمبر 1971ء کو عرب لیگ اور 9 دسمبر 1971 کو اقوام متحدہ میں شامل ہوا۔ ملک 1972 میں اسلامی کانفرنس کی تنظیم (اب اسلامی تعاون کی تنظیم) کا رکن بن گیا اور 1981 میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کا قیام
گیمورو معاہدہ
دو دسمبر 1920۔ ترکی اور آرمینیا کے مابین ہونے والے ''گیمورو معاہدے‘‘ پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تاہم اس سے ماسکو اور قارس معاہدے کی بنیاد رکھتے ہوئے ترکی کی مشرقی حدود کو وضع کیا گیا۔متحدہ عرب امارات 2 دسمبر 1971 کو عرب لیگ اور 9 دسمبر 1971 کو اقوام متحدہ میں شامل ہوا۔ ملک 1972 میں اسلامی کانفرنس کی تنظیم (اب اسلامی تعاون کی تنظیم) کا رکن بن گیا اور 1981 میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کا قیام