آج کا دن
![آج کا دن](https://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/27687_52283695.jpg)
اسپیشل فیچر
ایرانی جہاز پر امریکی حملہ
''ایران ایئر فلائٹ 655‘‘ تہران سے بندر عباس کے راستے دبئی جانے والی ایک طے شدہ مسافر پرواز تھی جسے 3 جولائی 1988 ء کو امریکی بحریہ کے گائیڈڈ کروز میزائل سے مار گرایا گیا ۔ ہوائی جہاز ایئربس A300 میزائل حملے کے بعد تباہ ہو گیا اور اس میں سوار تمام 290 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ طیارہ بندر عباس بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد خلیج فارس میں ایران کے علاقائی پانیوں پر پرواز کے معمول کے راستے پر تباہ ہوا۔ یہ واقعہ ایران عراق جنگ کے دوران پیش آیا،جو تقریباً آٹھ سال سے جاری تھی۔
راکٹ دھماکہ
سوویت یونین کا ''N1 راکٹ‘‘ 3جولائی 1969ء میں اپنے لانچنگ پیڈ پر ہی تباہ ہو گیا تھا۔ اسے سیپس راکٹ کی تاریخ کا بدترین حادثہ تصور کیا جاتا ہے۔ یہ وہ دور تھا جب دو عالمی طاقتوں، روس اور امریکہ کے درمیان خلا کو تسخیر کرنے کی دوڑ لگی ہوئی تھی۔ ''N1‘‘کو امریکی اپالو پروگرام کا مقابلہ کرنے کیلئے بنا یاگیا تھا۔ اس پروگرام پر1959ء سے تحقیق کی جارہی تھی اور یقینی بنایا جا رہا تھا کہ اس میں کوئی کمی باقی نہ رہے۔لانچنگ کے وقت اس میں فنی خرابیاں سامنے آئیں اور جامد فائرنگ ٹیسٹ کی خرابی کی وجہ سے اس کا30انجنوں پر مشتمل کلسٹر میں پلمبنگ کے مسائل سامنے آنے لگے، جس کی وجہ سے یہ حادثے کا شکار ہوا۔
فالس کرفیو
''فالس کرفیو‘‘ جسے ''فالس کی جنگ‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔یہ3جولائی 1970ء کے دوران شمالی آئرلینڈ کے بیلفاسٹ کے فالس ڈسٹرکٹ میں برطانوی افواج کا ایک آپریشن تھا۔یہ آپریشن قوم پرستوں کے ہتھیاروں کی تلاش میں کیا گیا تھا۔تلاشی ختم ہوتے ہی مقامی نوجوانوں نے برطانوی افواج پر پتھروں اور پٹرول بموں سے حملہ کردیا۔دیکھتے ہی دیکھتے یہ جھگڑا برطانوی افواج اور آئرش ریپبلکن آرمی کے درمیان ایک بڑی لڑائی میں بدل گیا۔چار گھنٹے کی مسلسل لڑائی کے بعد برطانوی کمانڈر نے3ہزار گھروں پر مشتمل علاقے کو سیل کر دیا اور کرفیو نافذ کر دیا جو 36گھنٹے جاری رہا۔اسی دوران برطانوی افواج نے دوبارہ تلاشی شروع کی جبکہ آئرش ریپبلکن آرمی کے وقفے وقفے سے حملے جاری رہے۔
فضائی حادثہ
ڈین ائیر کی فلائٹ 3 جولائی 1970ء کو سپین کے صوبہ کاتالونیا کے گیرونا میں جنگلاتی ڈھلوانوں سے ٹکرا گئی۔ پرواز مانچسٹر سے بارسلونا کیلئے ایک غیر طے شدہ بین الاقوامی مسافر سروس پر تھی۔اس جہاز میں برطانوی ٹور آپریٹر کا سوار تھا جو چھٹیاں منانے کیلئے جا رہا تھا۔ حادثے کے نتیجے میں طیارہ تباہ ہو گیا اور اس میں سوار تمام 112 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ 1970ء میں ہوابازی کا سب سے مہلک حادثہ تھا۔یہ حادثہ ڈیین ائیر کا پہلا حادثہ تھا۔