جڑواں شہر
![جڑواں شہر](https://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/27686_92463077.jpg)
اسپیشل فیچر
9 صدی عیسوی میں جڑواں شہروں یا سسٹر سٹی کا تصور موجود تھا ۔ تاریخی حوالوں میں بھی اس بین الاقوامی رابطوں کیلئے جڑواں شہروں کا ذکر ملتا ہے ۔'' ٹوئن سٹی‘‘ کے معاہدے کے تحت دوشہروں کی میونسپل کمیٹیوں کے درمیان تجارتی، ثقافتی اور وسائل کو باہمی طور ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کیا جاتا ہے،دیگر انتظامی معاملات اور تعلقات بڑھانے کیلئے بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا جاتا ہے۔ ایک ہی ملک کے دوشہروں کے درمیان بھی جڑواں شہروں کے معاہدے موجود ہیں جن میں جیسے کہ آسٹریلیا کے دو شہر البری اور ووٹوڈنگا کو بھی جڑواں شہروںکی حیثیت حاصل ہے حالانکہ یہ دونوں شہروں کا آپسی فاصلہ بہت زیادہ ہے۔ پاکستان میں اسلام آباد اور روالپنڈی بھی جڑواں شہر کہلاتے ہیں ان دونوں شہروں کی سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔ اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت ہے جبکہ راولپنڈی صوبہ پنجاب کا شہر ہے۔اسی طرح دو ایسے شہرجو مختلف ممالک میں موجود ہیں ان کے درمیان بھی جڑواں شہروں کے معاہدے کئے گئے ہیں، جیسے کہ سویڈن کے شہر ہاپرنڈافن لینڈ کے شہر ٹورنیو ، کولمپیا کے شہر لیٹیشیااور برازیل کے شہور تبتینگا، ایسوٹنیا کے شہر یا والگا اور لٹویا کے شہرو والکا کے درمیان بھی جڑواںشہروں کا معاہدہ ہے۔
برطانیہ میں''جڑواں شہر‘‘کی اصطلاح سب سے زیادہ استعمال ہوتی ہے۔ ''سسٹر سٹیز‘‘ کی اصطلاح عام طور پر امریکہ کے قصبوں اور شہروں کے ساتھ معاہدوں کیلئے استعمال ہوتی ہے۔مین لینڈ یورپ میں، سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اصطلاحات ''جڑواں شہر‘‘،''شراکت دار شہر‘‘، ''پارٹنر ٹاؤنز‘‘ اور ''فرینڈشپ ٹاؤنز‘‘ ہیں۔ یورپی کمیشن ''جڑواں شہر‘‘ کی اصطلاح استعمال کرتا ہے اور اس عمل کو''ٹاؤن ٹوئننگ‘‘بھی کہا جاتا ہے۔
پاکستان کے بڑے شہروں کے دیگر ممالک کے شہروں کے ساتھ جڑواں شہروں کا معاہدہ کیا گیا ۔ شہر لاہور کا سب سے جڑواں شہروں کے ساتھ معاہدے موجود ہیں۔ شہر لاہو ر چین کے پانچ شہروں کا جڑواں شہر ہے جن میں ژیان، ینتھوئی، چینگڈو، جیانگ اور ہیکو شامل ہیں۔ ازبکستان کے دو شہر وں ثمرقند اور نامنگان، ایران کے دوشہروں اسفہان اور مشہاد، کوریا کے سریوون، تاجکستان کے شہر دوشنبے،امریکہ کے شہر شکاگو ، برطانیہ کے شہر گلاسکو ، ترکی کے شہر استنبول، موراکوکے شہر فیز، بیلجئم کے شہر کورترجک ، سپین کے شہر کورڈوبا اور بیلاروس کے موگیلیو شہر کے ساتھ جڑواں شہر ہے۔
پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی دیگر ممالک کے16 شہروں کا جڑواں شہر ہے۔ ان شہروں میں چار شہر چین کے جن میں شنگھائی ،شنیانگ، تینجن،ارومکی ،لبنان کا شہر بیروت ، بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ ، ترکی کا شہر ازمٹ ، سعودی عرب کا شہر جدہ، ملائشیا کا شہر کولالمپور ، بحرین کا شہر منانما ، ایران کے دو شہر ماشاد اور قوم، مارشیئس کا شہر پورٹ لوئس ، کوسوو کا شہر پرسٹینا اور ازبکستان کا شہر تاشقند شامل ہیں۔
پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد 8 شہروں کے ساتھ جڑواں شہر ہے جن میں چائنہ کے بیجنگ ، ہائیکوو اور تنجان، اردن کا شہر اومان ، ترکی کا شہر انقرہ، قازکستان کا شہر آسٹانا، انڈونیشیا کاشہر جکارتہ ، بیلا روس کا شہر منسک شامل ہیں۔
ملتان چار ممالک کے شہروں کا جڑواں شہر ہے جن میں چین کے دوشہرو شہزوئیاور ژیان، ترکی کے شہر ٹنائے، ایران کے شہر راشٹ شامل ہیں۔
پاکستان کے دیگر شہرپشاور انڈونیشیا کے شہر ماکاسارا اور چین کے شہر ارومکی ، ایبٹ آباد چین کے شہر کاشگاراور پیراگوئے کے شہر پورتو ویرس، فیصل آباد چین کے شہر قنگدوئی، گوجر خان برطانیہ کے شہر ریڈیچ ، گوادر چین کے شہر پیئنگ،حیدر آباد امریکی شہر ٹولیڈ، ساہیوال برطانیہ کے شہر روچڈیلے،سیالکوٹ امریکہ کے شہر بلنگ بروک اور سکردو اٹلی کے شہر کورٹینا ڈی امپوزے کا جڑواں شہر ہے۔
اسپین میںجڑواں شہروں کیلئے استعمال ہونے والی اصطلاح کا لفظی مطلب ''سسٹر سٹی‘‘ ہے۔ جرمنی، پولینڈ اور چیک ریپبلک میں جڑواں شہروں کی اصطلاح کیلئے پارٹنر سٹادٹ،جرمنی میں میاسٹو پارٹنرشی، جس کا لفظی مطلب ''پارٹنر ٹاؤن‘‘یا ''پارٹنر سٹی‘‘ ہوتا ہے۔