آج کا دن
ویگ کوپ کی جنگ
ویگ کوپ کی جنگ جسے عام طور پر ویچٹکوپ کی جنگ بھی کہا جاتا ہے، 16اکتوبر1836ء کو شروع ہوئی۔ لڑائی کا آغاز ہیلبرون،فری اسٹیٹ جنونی افریقہ کے قریب ہوا جب دریائے وال پر تقریباً 15 سے 17 افریقی وورٹریکرز کا قتل عام کرنے کے بعد تین بچوں کو اغوا کر لیا گیا۔اس حملے کے بعد بادشاہ مزلیکازی نے ایک اور حملے کا حکم دیا لیکن آندریس پوٹگیٹر کی کمان میں بادشاہ کی افواج کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا، اس کے بدلے میں انہیں اپنے مویشیوں کی قربانی دینا پڑی۔
والٹ ڈزنی کا قیام
والٹ ڈزنی جسے عرف عام میں ڈزنی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،معروف امریکی میڈیا کمپنی ہے جس کا صدر دفتر کیلیفورنیا میں واقع ہے ۔ اس کمپنی کا قیام16اکتوبر 1923ء کو والٹ برادران اور رائے اور ڈزنی کی جانب سے عمل میں لایا گیا تھا۔ابتدائی طور پر اس کا نام والٹ ڈزنی سٹوڈیو کمپلیکس رکھا گیا بعد میں اس سٹوڈیو نے والٹ ڈزنی پروڈکشن کے نام سے بھی کام کیا۔دنیا میں مقبول ترین کارٹون کردار مکی کی تخلیق بھی اسی سٹوڈیو میں کی گئی۔1940ء کی دہائی میں بہت سی کامیابیاں حاصل کرنے کے بعد کمپنی نے1950ء میں لائیو ایکشن فلموں ، ٹیلی ویژن اور تھیم پارکس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا شروع کیا۔آج والٹ ڈزنی دنیا کے مقبول ترین سٹوڈیوز میں سے ایک ہے۔
نیورمبرگ کی پھانسی
نیورمبرگ کی پھانسی16 اکتوبر 1946ء کو نیورمبرگ ٹرائلز کے اختتام کے فوراً بعد عمل میں آئی۔نازی جرمنی کے سیاسی اور عسکری قیادت کے دس سر کردہ ارکان کو پھانسی کی سزا سنائی گئی۔ان سزاؤں کیلئے ریاستہائے متحدہ امریکہ نے نیورمبرگ جیل کے جمنازیم میں لانگ ڈراپ کی بجائے معیاری ڈراپ کا طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ادا کیں۔پھانسی دینے والے ماسٹر سارجنٹ جان سی ووڈس اور اس کے معاون، ملٹری پولیس اہلکار جوزف مالٹا تھے۔
لاؤ ائیر لائنز حادثہ
لاؤ ایئر لائنز کی پرواز 301 وینٹیانے سے پاکسے، لاؤس کیلئے طے شدہ ڈومیسٹک مسافر پرواز تھی۔ 16 اکتوبر 2013ء کوطیارہ پاکسے کے قریب دریائے میکونگ میں گر کر تباہ ہو گیا، اس خوفناک حادثے کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام49افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ لاؤٹیا کی سرزمین پر اس وقت تک کا سب سے بڑا فضائی حادثہ تھا۔تحقیقات میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ حادثے کی ممکنہ وجہ پاکسے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی منسوخی اور عملے کا مسڈ اپروچ طریقہ کار کو ٹھیک سے سرانجام نہ دینا تھی۔