آج تم یاد بے حساب آئے!جنید جمشید ایک ہمہ جہت شخصیت(1969-2016ء)
اسپیشل فیچر
٭...جنید جمشید 3 ستمبر 1969ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
٭...لاہور کی یو ای ٹی سے مکینیکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصہ پاک فضائیہ میں سول کنٹریکٹر کی حیثیت سے کام کیا ۔
٭... موسیقی کوکرئیر بنانے کیلئے انہوں نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیااور ملی نغمہ ''دل دل پاکستان‘‘گا کر عالمی شہرت حاصل کی۔ ان کے گروپ ''وائٹل سائنز‘‘ کو بھی اسی ملی نغمے سے پہچان ملی۔
٭...2002ء میں اپنی چوتھی اور آخری پاپ البم کے بعد اسلامی تعلیمات کی جانب ان کا رجحان بڑھنے لگا اور ماضی کے پاپ اسٹار ایک نعت خواں کے طور پر ابھرے۔
٭...2004ء میں جنید جمشید نے گلوکاری چھوڑنے اور اپنی زندگی تبلیغی کاموں کیلئے وقف کرنے کا اعلان کیا۔
٭...انہوں نے نعت خوانی شروع کی تو اس میں بھی نام کمایا۔وہ اکثر ٹی وی چینلوں پر نعت، حمد اور مناجات پیش کرتے تھے۔ان کے بہت سے کلام دنیا بھر میں مقبول ہوئے۔
٭...اپنا کلاتھنگ برانڈ متعارف کرا کربزنس کے میدان میں قدم رکھا تو یہاں بھی کامیابیوں نے ان کے قدم چومے ۔
٭...وہ ماہ رمضان کی خصوصی نشریات اور پروگراموں میں بطور میزبان کے طور بھی نمایاں رہے۔
٭...وہ فلاحی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے رہے، کراچی میں کچرا اٹھانے کی مہم کی بھی قیادت کی۔
٭...2007ء میں جنید جمشید کو ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومت کی طرف سے ''تمغہ امتیاز‘‘ سے نوازا گیا۔
٭...داڑھی رکھ کر اسلام کی تبلیغ شروع کرنے کے باعث عوام نے انہیں مبلغِ اسلام کہنا اور سمجھنا بھی شروع کردیا تھا۔
٭... مبلغِ اسلام جنید جمشید 7 دسمبر 2016ء کو پی آئی اے کی فلائٹ نمبر 661 کے ایک حادثے میں وفات پا گئے۔
مقبول نغمات
٭... جاں جاں پاکستان(ملی نغمہ)
٭...ایسے ہم جیئے(ملی نغمہ)
٭...سانولی سلونی سی محبوبہ(رومانوی گیت)
٭...وہ کون تھی(لائٹ ٹریک)
٭...تمہارا اور میرا نام(رومانوی گیت)
مقبول نعتیں
٭...میرا دل بدل دے
٭...محمد کا روضہ قریب آ رہا ہے
٭...دنیا کے اے مسافر منزل تیری قبر ہے
٭...الٰہی تیر چوکھٹ پر
٭... میں تو امتی ہوں