آج تم یاد بے حساب آئے!نذر الاسلام:مایہ ناز ہدایتکار (1939-1994ء)
اسپیشل فیچر
٭...پاکستان کے مایہ ناز فلمساز و ہدایتکار 19اگست 1939ء کو ڈھاکہ میں پیدا ہوئے۔
٭... وہ بنگلا دیش کے قیام کے بعد پاکستان ہی میں مقیم رہے۔
٭... انہیں1971ء میں بننے والی فلم ''پیاسا‘‘ سے شہرت ملی۔
٭... ان کی فلموں کی خاصیت یہ تھی کہ ان کی ٹیم بنگالی فنکاروں پر مشتمل ہوتی ۔
٭...فلمی صنعت میں انہیں ''دادا‘‘ کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا۔
٭...اپنے کریئر میں انہوں نے 30فلمیں بنائیں ، جن میں 20اردو فلمیں تھیں۔وہ اپنی فلموں کی سینما ٹو گرافی اور موسیقی پر خاص توجہ دیتے تھے۔
٭...انہوں نے ''آئینہ‘‘ جیسی معرکہ آراء فلم کی ہدایات دیں، یہ فلم کراچی میں 5سال نمائش پذیر رہی۔اس فلم کے تمام نغمات ہٹ ہوئے اور آج بھی ان کی مقبولیت برقرار ہے۔
٭...ان کی فلموں''بندش‘‘ اور ''نہیں ابھی نہیں‘‘ بھی زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوئیں۔ '' نہیں ابھی نہیں‘‘ 1980ء میں ریلیز ہوئی جس سے فیصل اور ایاز کو متعارف کرایاگیا۔ فلم کے گیت سرور بارہ بنکوی نے تحریر کئے اور سنگیت روبن گھوش کا تھا۔
٭...ان کی ایک اور شاندار فلم ''لوسٹوری‘‘ تھی جو 1982ء میں نمائش کیلئے پیش کی گئی۔اس میں فیصل کے علاوہ لیلیٰ اور آغا طالش نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس کے نغمات بہت ہٹ ہوئے۔
٭... انہوں نے ایک پنجابی فلم ''کالے چور‘‘ بھی بنائی جو سپرہٹ ثابت ہوئی۔ اس کے مرکزی کردار سلطان راہی، ہمایوں قریشی اور نیلی نے نبھائے۔
٭... ندیم، بابرا شریف، ننھا اور مصطفی قریشی جیسے ستاروں سے سجی ان کی فلم ''زندگی‘‘ نے بھی بڑی کامیابی حاصل کی۔1978ء میں سینما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم نے گلوکار اے نیئر کو بھی بہت شہرت بخشی۔ ان کا گیت ''سالگرہ کا دن آیا ہے‘‘ بہت پسند کیا گیا ۔
٭...رومانوی اور سوشل فلم ''امبر‘‘ بھی سپرہٹ ثابت ہوئی، اس کے گیت بہت مقبول ہوئے، خاص طور پر مہدی حسن کا گایا ہوا یہ گیت ''ٹھہرا ہے سماں‘‘ اور اے نیئر اور ناہید اختر کا یہ دو گانا ''ملے دو ساتھی‘‘ بہت مقبول ہوئے۔
٭...11جنوری 1994ء میں یہ بے مثال ہدایتکار اس جہان فانی سے رخصت ہو گیا۔
نذرالاسلام کی شاہکار فلمیں
آئینہ (1977)
امبر (1978)
زندگی (1978)
بندش (1980)
لو سٹوری (1983)
آنگن (1982)
دیوانے دو(1985)
زمین آسمان(1985)
پلکوں کی چھائوں(1985)
بارود کی چھائوں(1989)
کالے چور (1991)
نہیں ابھی نہیں (1980)
خواہش میڈیم باوری
نرگس