رمضان کے مشروب وپکوان: لیموں اور پودینے کا شربت
اسپیشل فیچر
اجزاء: سوڈا واٹر ، ایک بوتل۔کٹی ہوئی کالی مرچ ،ایک چٹکی۔برف، ایک پیالی۔پودینے کی پتیاں، ایک پیالی۔براؤن چینی ، ایک کھانے کا چمچ۔کالا نمک ،آدھا چائے کا چمچ۔لیموں کا رس ،چار کھانے کے چمچ۔پودینے کے پتے سجانے کے لیے۔
ترکیب:بلینڈر میں تمام اجزا یکجان کرلیں، اسے گلاسوں میں ڈالیں اور پودینے کے پتوں سے سجا کر پیش کریں
اسپیشل کباب
اجزاء:آئل حسب ضرورت، پیاز100گرام، دودھ تین چمچ بڑے، انڈے چھ عدد، کنول کی جڑیں400گرام، ادرک10گرام، لہسن 10گرام، پودینہ چند پتے، کالی مرچیں حسب منشاء، نمک حسب ذائقہ، ہری مرچیں تین عدد، ڈبل روٹی کا چورا ایک پیالی، ہرا دھنیا حسب منشاء، دار چینی ایک ٹکڑا، لونگ چار عدد، انار دانہ ایک چھوٹا چمچ، الائچی تین عدد، لیموں دو عدد، آلو 400گرام، ٹماٹر تین عدد۔
ترکیب:سب سے پہلے لہسن، پیاز اور ادرک کو چھیل کر باریک کاٹ لیں۔ اس بعد کنول کی جڑوں کو چھیل کر ان کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں اور ایک برتن میں ڈال کر ان کے ساتھ نمک، مرچ، لہسن اور ادرک کو شامل کریں۔ پھر اس میں پانی ڈال کر چولہے پر رکھیں۔ اور اُبالیں الائچی، لونگ، انار دانہ اور دار چینی کو ملا کر باریک پیس لیں۔ جب کنول کی جڑیں اُبل جائیں تو برتن کو آگ سے نیچے اتار کر ٹھنڈا کریں۔ اس کے بعد ایک برتن میں تھوڑا سا آئل گرام کریں اس میں پیاز کاٹ کر رکھا ہوا ڈالیں اور ہلکا سرخ کریں۔ پھر اس میں پودینہ اور ہرا دھنیا کاٹ کر ڈالیں جب کنول کی جڑیں ٹھنڈی ہو جائیں۔ تو برتن سے نکال کر ایک سِل پر باریک پیس لیں۔ اب یہ پسی ہوئی کنول کی جڑیں بھی پیاز والے برتن میں ڈال کر ملائیں۔ اور آگ سے نیچے اتار لیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک پیالی میں انڈے توڑ کر ڈالیں۔ اس میں کالی مرچیں پیس کر اور نمک ملائیں خوب اچھی طرح پھینٹ لینے کے بعد کول کی جڑوں والے مصالحے کے ہاتھوں سے کباب بنائیں اور انڈوں میں ڈبو کر رکھیں۔ ایک فرائی پان میں آئل کو گرام کریں اور اس میں یہ کباب ڈال کر تلتے جائیں جب تل جائیں تو نکال کر سکی ڈش میں رکھیں اور ارد گرد ابلے ہوئے آلو کے کٹلس ٹماٹر اور اُبلے ہوئے مٹر رکھ کر گرم گرم کھانے کیلئے پیش کریں۔