آج کا دن
اسپیشل فیچر
7ممالک نیٹو میں شامل
2004ء کوبلغاریہ، ایسٹونیا، لٹویا، لیتھوانیا، رومانیہ، سلوواکیہ اور سلووینیا نے نیٹو میں شمولیت اختیار کی۔ نیٹوکو مغربی فوجی اتحاد بھی کہا جاتا ہے اور اس اتحاد میں شامل ممالک ایک دوسرے کاکسی بھی مشکل صورتحال میں دفاع کرنے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔موجودہ روس یوکرین جنگ بھی نیٹو میں شمولیت کے معاملے پر ہی شروع کی گئی تھی ۔ نیٹو میں شامل ممالک اس کے قوائد وضوابط کے بھی پابند ہوتے ہیں۔
سگریٹ نوشی ممنوع
برطانیہ اور آئرلینڈ نے پبلک ہیلتھ ایکٹ کے ذریعے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی ۔دفاتر میں بھی سگریٹ پینے کو ممنوع قرار دیا گیا۔جن جگہوں پر سگریٹ پینے پر پابندی عائد کی ان میں گاڑیاں، دفاتر، کلب، ریسٹورانٹ اور کمرشل و رہائشی عمارتیں شامل تھیں۔ یہ اقدام برطانیہ اور آئر لینڈ میں سگریٹ کے بڑھتے ہوئے رجحان کو کم کرنے کیلئے اٹھایاگیا۔اس کے ثمرات بھی دیکھنے کو ملے، اس پر عمل کروانے کے باعث برطانیہ میں سگریٹ سے ہونے والی بیماریوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔
ماسکو میٹرو میں دھماکے
2010ء میں ماسکو میٹرو میں رش کے دوران دوخودکش دھماکے ہوئے ۔ دونوں دھماکوں میں40منٹ کا وقفہ تھا۔یہ دھماکے میٹرو میں اس وقت کئے گئے جب لوگ صبح صبح اپنے دفاتر جانے کیلئے میٹرو کا استعمال کرتے ہیں۔اس ناخوشگوار واقع میں تقریباً40سے زائد افراد جاں بحق جبکہ100سے زائد افراد زخمی ہوئے۔روسی حکام کے مطابق یہ روسی تاریخ کے بدترین دھماکوں میں سے ایک تھے۔
عالمی جنگ: جرمنی کو شکست
1945ء کو جرمنی کی فوج کو سوویت یونین کی سرخ فوج نے شکست سے دوچار کیا۔عالمی جنگ کے دوران سوویت یونین نے پیش قدمی کرتے ہوئے جرمن افواج کو یرغمال بنایا اورآخر کار جرمنی کی چوتھی فوج کو شکست کھانا پڑی۔یہ دوسری عالمی جنگ کا وہ موقع تھا جب جرمنی کو مختلف مقامات پر پسپائی کا سامنا تھا۔
ہپناٹائز قتل
1951ء میں کوپن ہیگن میں دو افراد کو ہپناٹائز کر کے قتل کیا گیا،جو ناکام بینک ڈکیتی کے ملزم تھے۔قاتلوں کو بھی گرفتار کر لیاگیا۔تحقیقات کے بعد دونوں افراد کو اس قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔اس مقدمے میں عدالت نے ماہر نفسیات کی معاونت بھی حاصل کی جواس نتیجے پر پہنچے کہ اس قتل کیلئے ملزمان نے ہپناٹزم کا استعمال کیا ۔
تیزرفتاری کا ریکارڈ
1927ء میں آج کے روز فلوریڈا کی ڈیٹونا بیچ پر سن بیم 1000 ہارس پاور گاڑی نے تیزرفتاری کا نیا ریکارڈ قائم کیا جواپنی شاندار طاقت اور انجینئرنگ کیلئے مشہور تھی۔ ڈے ٹونا کے ریتیلے ساحل نے اس ریکارڈ کیلئے بہترین راستہ فراہم کیا، جہاں گاڑی نے حیران کن رفتار کے ساتھ دوڑ مکمل کی۔ اس کارنامے نے نہ صرف ریسنگ کے شائقین کو حیران کیا بلکہ موٹرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کی ایک علامت بھی بن گیا، جو مستقبل کے رفتار کے ریکارڈز کیلئے راہ ہموار کرتا ہے۔