آج کا دن
اسپیشل فیچر
ایسٹ انڈیا کمپنی کو دیوانی حقوق
12 اگست 1765ء کو مغل بادشاہ شاہ عالم ثانی اور ایسٹ انڈیا کمپنی کی جانب سے رابرٹ کلائیو کے درمیان معاہدہ الہ آباد ہوا۔ یہ معاہدہ 1764ء کی جنگِ بکسر کے بعد ہونے والی سیاسی تبدیلیوں کا نتیجہ تھا۔اس جنگ میں ایسٹ انڈیا کمپنی نے مغل بادشاہ شاہ عالم ثانی، اودھ کے نواب شجاع الدولہ اور بنگال کے سابق نواب میر قاسم کی مشترکہ قوتوں کو شکست دی تھی جس نے مشرقی ہندوستان میں کمپنی کی سیاسی طاقت کو بہت مضبوط کر دیا۔معاہدہ الہ آباد کی سب سے اہم شق یہ تھی کہ شاہ عالم ثانی نے ایسٹ انڈیا کمپنی کو بنگال، بہار اور اڑیسہ کی دیوانی عطا کر دی۔ 12 اگست 1765ء کو کمپنی کے مالی اقتدار کو ایک ایسی بنیاد ملی جس پر بعد میں برطانوی سیاسی اقتدار ہندوستان میں قائم ہوا۔
سلائی مشین کا پیٹنٹ
12 اگست 1851ء کو امریکی موجد آئزک میرٹ سنگر کو سلائی مشین میں بہتری کے لیے پیٹنٹ نمبر جاری ہوا۔ سنگر سے پہلے بھی مختلف موجد سلائی مشینیں بنانے کی کوشش کر چکے تھے۔ مسئلہ یہ تھا کہ ابتدائی مشینیں پیچیدہ، مہنگی یا عملی استعمال کے لیے محدود تھیں۔لیکن سنگر نے ایک ایسی مشین تیار کی جس میں سیدھی حرکت کرنے والی سوئی اور حرکت کرنے والا شٹل استعمال ہوتا تھا۔ اس کا عملی نتیجہ یہ نکلا کہ سلائی مشین کو گھریلو اور صنعتی استعمال کے لیے زیادہ قابلِ عمل بنانے میں مدد ملی۔ سنگر کمپنی نے بعد میں سلائی مشینوں کی بڑے پیمانے پر فروخت اور عالمی مارکیٹنگ میں اہم کردار ادا کیا۔
امریکہ اور سپین جنگ بندی
12 اگست 1898ء کو امریکہ اور سپین کے درمیان ایک ا ہم امن معاہدے پر دستخط ہوئے جس سے ہسپانوی امریکی جنگ کے خاتمے کی طرف پیش رفت ہوئی۔ 19ویں صدی کے آخر میں سپین کی اپنی نوآبادیاتی سلطنت کے مختلف حصوں میں مشکلات بڑھ رہی تھیں۔ کیوبا میں سپین کے خلاف آزادی کی جدوجہد جاری تھی جبکہ امریکہ کی سپین کے ساتھ کشیدگی بھی بڑھ گئی۔ 1898ء میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ شروع ہوئی اور مختصر عرصے میں امریکہ نے سپین کو متعدد محاذوں پر شکست دی۔12 اگست کو واشنگٹن میں طے پانے والے پروٹوکول کے ذریعے دونوں حکومتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ باقاعدہ امن مذاکرات شروع کریں گی۔
IBM نے پرسنل کمپیوٹر بنایا
12 اگست 1981ء کو IBM نے اپنا پرسنل کمپیوٹر، ماڈل متعارف کرایا۔ IBM اس وقت بنیادی طور پر بڑے کاروباری اداروں اور تنظیموں کے لیے کمپیوٹر بناتی تھی لیکن 1970ء کی دہائی کے آخر اور 1980ء کے آغاز میں چھوٹے کمپیوٹر وں کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی تھی۔ IBM نے اس نئے شعبے میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا اور کمپنی نے اپنی معمول کی طویل مصنوعات سازی کے بجائے نسبتاً تیز رفتار منصوبہ اپنایا۔ 12 اگست کو IBM PCکی باقاعدہ لانچنگ نیویارک میں ہوئی۔ اس کی ابتدائی قیمت 1565ڈالر تھی۔ IBM نے اس کمپیوٹر کے لیےMS-DOS سمیت سافٹ ویئر کا نظام استعمال کیا اور اسے کاروباری و ذاتی استعمال کے لیے مارکیٹ کیا۔
فوسل Sueدریافت ہوا
12 اگست 1990ء کو امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں ایک ایسا فوسل دریافت ہوا جس نے سائنسی دنیا میں خاصی شہرت حاصل کی۔ یہ ٹرائینو سارس ریکس کا ایک انتہائی مکمل اور محفوظ ڈھانچہ تھا جسے بعد میں اس کی دریافت کرنے والی ماہرِ حیاتیات سوسن ہینڈرکسن کے نام پرSue کہا گیا۔ یہ دریافت اس لیے غیر معمولی تھی کہ Sue کا ڈھانچہ تقریباً 90 فیصد سے زیادہ مکمل تھا اور ہڈیاں نسبتاً اچھی حالت میں محفوظ تھیں۔ بعد میں اس فوسل کی ملکیت اور کھدائی کے حقوق پر ایک طویل قانونی تنازع بھی پیدا ہوا۔ بالآخر 1997ء میں Sue کو نیلام کیا گیا اور شکاگو میوزیم نے اسے تقریباً آٹھ کروڑ ڈالر میں خریدلیا۔ بعد میں اسے میوزیم میں عوام کے لیے نمائش پر رکھا گیا۔