دفتری اوقات میں سونے والا کُتا سالانہ بونس سے محروم

دفتری اوقات میں سونے والا کُتا سالانہ بونس سے محروم

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک پولیس تربیت یافتہ کتے کا سالانہ بونس اس جرم میں منسوخ کردیا گیا کہ وہ دفتری اوقات کے دوران سوتا پایا گیا اور۔ْ

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس نے کھانے کے پیالے میں پیشاب کیا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوزئی نامی پولیس کتے نے پیدائش کے فوراً بعد ہی ویفانگ شہر میں پولیس میں شمولیت اختیار کی۔ایک چار ماہ کے کتے کے طور پر فوزئی کو جنوری 2024 میں دھماکہ خیز مواد کا پتہ لگانے والے آپریٹو کے طور پر تیار کیا گیا اور چند ماہ بعد وہ چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔فوزئی کا بونس چھین لینے کا حالیہ واقعہ ویفانگ پبلک سکیورٹی بیورو نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔کتے کو پہلے پہل ایک پولیس افسر کے سامنے بیٹھایا گیا جو مزاحیہ انداز میں اسے سرخ پھول، ڈبے میں بند نمکین اسنیکس اور کھلونے اس کی خدمات کے صلے میں پیش کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں