مضر کولیسٹرول میں کمی سے دماغی بیماریوں کے خطرات کم

مضر کولیسٹرول میں کمی سے دماغی بیماریوں کے خطرات کم

لاہور(نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مضر کولیسٹرول کی کم سطح ڈیمینشیا اور الزائمرز کے مرض کے خطرات میں کمی واقع کر سکتی ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جرنل آف نیورولوجی، نیوروسرجری اینڈ سائیکیاٹری میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق وہ افراد جن میں لِپوپروٹین کولیسٹرول کی سطح 70 mg/dl سے کم ہوتی ہے ان میں 130 mg/dl سے زیادہ مقدار والے افراد کے مقابلے میں ڈیمینشیا کے خطرات 26 فی صد اور الزائمرز کے خطرات 28 فی صد کم ہوتے ہیں۔تحقیق میں کولیسٹرول کو کم کرنے کیلئے لی جانیوالی ادویات یعنی اسٹیٹِنز کو بھی ان دماغی بیماریوں کے خلاف اضافی تحفظ کے طور پر دیکھا گیا۔محققین کے مطابق سٹیٹن کے استعمال کے ذریعے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو کم کرنے سے کچھ دماغی مسائل ہوسکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں