
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایک بیورو کریٹ نے کی ملک وقوم سے غداری اور 15 ہزار ڈالر کے عوض بک گیا۔ قومی راز ایک بار پھر غیروں کے ہاتھوں میں پہنچ گئے۔ یہ غدار بیورو کریٹ اس وقت بھی ڈیوٹی انجام دے رہا ہے لیکن ابھی تک اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ اس افسر کے ہاتھ لگ گئی اور اس نے بھی ڈاکٹر شکیل آفریدی کی طرح ڈالر کمانے کا پروگرام بنا لیا۔ اس افسر نے رپورٹ بیچنے کے لئے پہلے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے رابطہ کیا لیکن بات نہ بنی۔ پھر اس ننگ وطن نے نے نیویارک ٹائمز سے سودے بازی کی کوشش کی تاہم کامیاب نہ ہو سکا۔ اس کے بعد یہ پہنچا قطر کے ٹی وی چینل الجزیرہ کے پاس اور سودا 15 ہزار ڈالر میں طے پا گیا۔ غدار افسر نے ڈالر لئے اور ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ الجزیرہ کے حوالے کر دی۔ الجزیرہ ٹی وی نے رپورٹ کئی ہفتے تک روکے رکھی اور دو تین ذرائع سے تصدیق کرنے کے بعد اسے نشر کر دیا اور اپنی ویب سائٹ پر بھی ڈال دیا۔
سے اہم مضامین پڑھیئے