صدر نیشنل بینک سعید احمد اسحاق ڈار کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے

ڈار کمپنی نے میرے نام پر 5 غیرملکی کرنسی اکاؤنٹ کھولے، اکاؤنٹس کا مجھے بتایا بھی نہیں گیا، چوری شدہ شناختی کارڈ پر اکاؤنٹس کھولے گئے: سعید احمد کا احتساب عدالت میں بیان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف شواہد میں بڑی پیش رفت، احتساب عدالت میں نیشنل بینک کے صدر سعید احمد وعدہ معاف گواہ بن گئے، ڈار کمپنی نے بتائے بغیر انکے نام پر لاہور کے بینکوں میں پانچ فارن کرنسی اکاؤنٹس کھولے، شناختی کارڈ چوری شدہ اور دستخط جعلی تھے۔ اکاؤنٹ اوپننگ فارم کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ برقرار احتساب عدالت میں سعید احمد نےدھماکا خیز بیان ریکارڈ کرا دیا۔ انہوں نے بتایا لاہور کے بینکوں میں 5 فارن کرنسی اکاؤنٹس ان کے نام پر کھولے مگر وہ ان سے لاعلم تھے۔ سعید احمد کا کہنا ہے دستخط جعلی اور شناختی کارڈ چوری کر کے یہ کام کیا گیا، معلوم نہیں بے نامی اکاؤنٹس کس نے کھولے۔ نیب نے اکاؤنٹ اوپننگ فارم کا فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ نیب کی انوسٹی گیشن ٹیم نے وزیرخزانہ کے نئے اثاثوں کا کھوج لگا لیا ہے۔ نیب نے اسحاق ڈار کے بچوں علی ڈار، حسنین ڈار کو 6 نومبر کو طلب کر رکھا ہے۔  

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں