سینٹری ورکر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)خوشاب پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام کے سینٹری ورکر کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ا سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزم خالد عمران عرف بلو جٹ کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔۔
ایف آئی آر کے مطابق سینٹری ورکر انیشل مسیح محلہ عالم پناہ خوشاب میں معمول کے مطابق کام کر رہا تھا کہ ملزم خالد عمران وہاں پہنچ گیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنتے ہوئے اس پر کسی سے حملہ کیا ۔اس دوران سدھیر خان نامہ شہری نے موقع کر پہنچ کر اس کی جان بچائی ، ایف آئی میں بتایا گیا ہے کہ لڑائی کے دوران سینٹری ورکر کا موبائیل فون اور ساڑھے بارہ ہزار روپے کی نقدی گر گئی ۔