ڈی سی کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال،دارالامان کا دورہ

ڈی سی کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال،دارالامان کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے عید کے روز گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال اور دارالامان کا دورہ کیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین میں عید کے پر مسرت موقع پر پھل اور کھانا تقسیم کیا اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ عید کے ایام میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات میں ہر گز کوتاہی نہ برتی جائے اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی سو حاضری یقینی ہونی چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہپستال کے مختلف وارڈز کا تفصیلی دورہ کرکے لواحقین سے فراہم کی جانے والی سہولیات بارے آگاہی لی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے سوشل ویلفیئر کے ذیلی ادارے دارالامان کا بھی دورہ کیا اور وہاں مقیم خواتین میں عید گفٹس تقسیم کیے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔اس موقع پر انچارج سنٹر نے خواتین کو فراہم کردہ سہولیات اور ادارہ میں دستیاب وسائل بارے اگاہ کیا۔ اے ڈی سی جی عمر فاروق ، اسسٹنٹ کمشنر سید اسد عباس شیرازی اور ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شاکرہ نورین بھی ہمراہ تھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں