صدر کیخلاف غلط قسم کی پوسٹیں لگانے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات ہونگے :چودھری رشید جٹ

 صدر کیخلاف غلط قسم کی پوسٹیں لگانے  پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات  ہونگے :چودھری رشید جٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چودھری رشید جٹ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے حوالے سے فیس بک پر جو طوفان بدتمیزی برپا ہے اور جس طرح کے بکواسات کیے جا رہے ہیں۔۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کاروائی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کا سوشل میڈیا متحرک کر دیا گیا ہے اور جو بھی شخص آصف علی زرداری یا پارٹی کے خلاف غلط قسم کی پوسٹیں لگائے گا اس کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروائے جائیں گے آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کا سرمایہ ہے اور ان کی ملک کے لیے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں آج پاکستان میں جو جمہوریت نظر آرہی ہے۔ یہ آصف علی زرداری کی مرہون منت ہے اس وقت آصف علی زرداری بیمار ہے اور ہم سب دعا گو ہیں کہ اﷲ تعالی انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں