شہری کے پونے 2کروڑ روپے خورد بردکر لئے گئے ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت رکھوائی گئی پونے دو کروڑ روپے مالیت کی رقم خوردبرد کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں غلام فرید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کے پاس قریبی تعلقات کی بناء پر ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کی رقم بطور امانت رکھوائی گئی جو مقرر کردہ وقت پر ملزم نے واپس کرنے کی بجائے خوردبرد کرلی۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔