دریائے جہلم میں ڈوبنے والا 9 سالہ بچے کی لاش مل گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) دو روز قبل دریائے جہلم میں ڈوبنے والا نو سالہ بچے کی لاش مل گئی ،ویرووال کا رہائشی عثمان جو کہ اپنی فیملی کے ہمراہ سیر کیلئے آیا ہوا تھا اور نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔۔۔
ریسکیو کے غوطہ خوروں نے دو روز بعد دریا سے بچے کی لاش نکال لی ،اور ضروری کاروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ اسی روز پاؤں پھسلنے سے ڈوبنے والی 19سالہ لڑکی کی لاش تاحال نہ مل سکی جس کی تلاش جاری ہے ۔