
امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کی امامت میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے حوالے سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اس موقع پر خصوصی پلان تشکیل دیا ہے ، فیصل مسجد میں آج عام گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا ۔ نواز چوک ، نیول ہیڈ کوارٹرز چوک اور ایف سیون ڈبل روڈ بھی عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی ، عام شہری خصوصی شٹل کے ذریعے فیصل مسجد جائیں گے ، نمازیوں کے موبائل فون لے جانے پر بھی پابندی ہوگی۔
سے اہم مضامین پڑھیئے