تاوان نہ ملنے پر سفاک اغوا کاروں نے 13 سالہ بچے کو قتل کر دیا

احسن کو گزشتہ شام نامعلوم افراد نے اغوا کیا ، اسی لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا ، لاش مقامی قبرستان میں پھینک دی

راولپنڈی (دنیا نیوز ) راولپنڈی میں تاوان نہ ملنے پر اغوا کاروں نے 13 سالہ بچے کو قتل کر دیا اور لاش مقامی قبرستان میں پھینک کر فرار ہوگئے ۔ سفاکی اور درندگی کی انتہا ، بے رحم قاتلوں نے ایک اور پھول مسل دیا ۔ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان کے تیرہ سالہ احسن کو انسانیت سے عاری ملزموں نے گزشتہ رات اغوا کیا ۔ اغوا کاروں نے اسی لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ۔ نہ ملنے پر احسن کو قتل کرکے لاش قبرستان میں پھینک دی ۔ والدین غم سے نڈھال علاقے میں کہرام ، ہر چہرہ سوگ میں ڈوبا ہوا ، تیرہ سال کے بچے کا خون سوال کرتا ہے کہ تاوان کی خاطر اس جیسے کتنے معصوم اور موت کی وادی میں اترتے رہیں گے ۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں