سانحہ حویلیاں، جنید جمشید کی میت کراچی روانہ کر دی گئی

جنید جمشید کی نور خان ایئر بیس پر نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد بھائی میت کو کراچی لے گئے۔

کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جاں بحق معروف نعت خواں جنید جمشید کی میت سی ون تھرٹی طیارہ کے ذریعے راولپنڈی سے کراچی روانہ کر دی گئی۔ میت منتقلی سے قبل نور خان ایئر بیس پر نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ایئر چیف نے بھی شرکت کی۔ نور خان ایئر بیس جنید جمشید کو گارڈ آف آنر بھی دیا گیا۔ جنید جمشید کی نماز جنازہ کل دوپہر ایک بجے کراچی میں بھی ادا کی جائیگی۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں